آپ کی اس بات سے اتفاق کرنے میں ، میں کوئی گرانی قطعا محسوس نہیں کرتا ہوں کہ میڈیا ہمارے ملک کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے مگرآپ نے بھی تو صحیح تصویر پیش نہیں کی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آ پ تصویر کے دونوں رخ پیش کرتے اور کہتے کہ ایک خوشنما ہے اور ایک بدنما اور ہمیں بدنما کو خوشنما بنانا ہے