نتائج تلاش

  1. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    بہت خوب ۔اچھا آپ مجھے تھوڑا گائیڈ کریں گے اگر برا نہ لگے تو اور کچھ وقت نکال سکیں‌ تو ۔بات یہ ہے کہ میں‌شاعر کے حالات زندگی ، اور ان کی شاعری کو یکجا کرنا چاہ رہی ہوں‌لیکن ایسی کوئی جگہ نظر نہیں‌آرہی ہے ۔آپ کچھ گائیڈ کریں کہ کہاں‌لکھوں کیونکہ میں‌ایک غزل یا نظم پر اکتفا نہیں‌کرنے والی ہوں ۔
  2. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    ایک آدھ سطر دوپہر کے کھانے کے بارے میں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیسی باتیں‌کرتے ہیں‌سر ۔۔۔۔ایک آدھ سطر میں‌میرے کھانے کے بارے میں‌تو کچھ لکھا ہی نہیں‌جا سکتا ہے کیونکہ دوپہر سے کھانا شروع ہوتا ہے تو پھر،،،،،،،، ۔:grin:آپ بہت سمجھدار ہیں‌ نا سمجھ ہی گئے ہونگے ۔
  3. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    جی آپ کے مشورہ پر فوری عمل درآمد ہوا تھا اور تعارف کے زمرے میں‌تعارف دے دیا ہے ۔
  4. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    اسد اللہ خان نے اپنا تخلص بجا رکھا تھا "غالب" اگر میں‌غلط نہیں‌ہوں تو غالبا ڈیڑھ صدی کے بعد بھی وہی غالب ہیں‌مطلب سب پر غالب ہیں ۔ مجھے ان کے بارے میں‌ضرور بتایئں کہ وہ کون ہیں‌جو چچا غالب کی بھتیجی ہیں ۔مجھے تو ان کے ساتھ بھی ویسی ہی عقیدت ہوگی جیسے مرزا اس اللہ خان غالب کے ساتھ ہے ۔:)
  5. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    بہت بہت شکریہ حسن علوی صاحب بہت نوازش ۔ یقین کیجئے بہت اچھا لگا ۔ویسے ناشتہ کے وقت میں جاگتی ہی نہیں ہوں اس لیے ڈائریکٹ دوپہر کا کھانا ہی کھاتی ہوں ۔:)
  6. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    جی نہیں‌آج کل سعودیہ میں‌مقیم ہیں اگلے تین سال کے لیے والد کی پوسٹنگ ہے یہاں اور تعلیمی قابلیت ایم اے جرنلزم کیا ہوا ہے اور یہ کوئی راز کی بات نہیں‌ہے کیونکہ جن پچھلے دو فورمز پر تھی وہاں انٹرو میں لکھ دیا تھا اب یہ راز کہاں‌رہا ۔خدارا اب یہ نہ پوچھیئے گا کہ ناشتہ کس چیز کا کرتی ہیں...
  7. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    لیجنٹس کی کیا بات کی جائے کہ جی میر پسند ہیں‌یا غالب ۔اس دور کے شعراء کی تو بات ہی کیا ہے ۔لیکن پاکستانی شعراء میں‌ ناصر کاظمی بہت پسند ہیں‌۔پروین شاکر کو جب تک پڑھا نہیں تھا کہیں کہیں سنا تھا تو لگتا تھا کہ ایک درمیانے درجے کی شاعرہ ہیں‌لیکن جب ان کے کلام کو بغور پڑھا تو اپنی اصلاح‌کرنی پڑی...
  8. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    چکوال جائے پیدائش اور پرورش کراچی میں ہوئی ۔ ویسے شاعری ہر علاقے کے شاعر کی پسند ہے ۔:)
  9. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    خود بھی کہتی ہوں‌ لیکن بہت کم ۔ شاید ابھی اور ریاضت کی ضرورت ہے لیکن شعری ذوق کچھ بہتر ہے اس لیے آج تک جو بھی جہاں بھی شئیر کیا ہے پسند کیا گیا ہے ۔ویسے دوسرے شعراء کے کلام پر اکتفا کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں‌ہے کیونکہ اپنے کلام کی سمجھ ہوتی ہے لیکن دوسرے کے کلام کو اس کے احساسات کو سمجھ کر...
  10. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    بہت بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کے لیے حسن علوی صاحب ۔جیسا کے آپ نے لکھا کہ آپ کے دستخط میں‌ پڑھا "قیس جنگل میں‌اکیلا ہے مجھے جانے دو ۔" میں نے سوچا مصرعہ لگا کر اسے مکمل کر دوں۔ قیس جنگل میں‌اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو:grin: (مائنڈ نہ کیجئے گا)
  11. خرد اعوان

    تعارف کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے۔۔۔۔۔

    طالوت بھائی کو خوش آمدید ۔
  12. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    السلام علیکم ، نام خرد ملک احسان اعوان ہے ۔دو اردو فورمز پر پہلے ہی موجود ہوں‌اور زیادہ تر شعر و شاعری اور صحت سے متعلق ہی لکھتی رہی ہوں‌۔ایک فورم پر اردو محفل کے ایک قابل احترام ممبر سے کچھ بات چیت ہوئی تو انہوں نے اردو محفل پر آنے کی دعوت دی ۔کچھ مصروفیت کی وجہ سے اردو محفل جوائن کرنے کے...
  13. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    شکریہ ماوراء میں شاعری ہی پوسٹ کرنا چاہ رہی تھی ۔
  14. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    خوش آمدید کہنے کا شکریہ :grin:۔ اور اردو ٹائیپنگ کی تعریف کا بھی بہت بہت شکریہ :grin:۔باقی باتیں تعارف کے زمرے میں ۔
  15. خرد اعوان

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    السلام علیکم :)کیا کیا جائے کچھ سمجھ نہیں‌آرہا ہے ۔محفل پر پہلی بار آمد ہے ۔ نیا موضوع نہیں‌لکھ سکی اور شاعری میں تکمیل شدہ عنوانات دیکھنے چاہے تو لکھا آیا کے پوسٹ دس یا اس سے زیادہ ہوں ۔ اب کیا کروں‌کچھ سمجھ نہیں‌آرہا ہے ۔:confused:
Top