نتائج تلاش

  1. ر

    محفل فورم پر شامل وی بلیٹن کے اردو ترجمہ سے متعلق تجاویز اکٹھی کریں!

    ناخواندہ محفل میں Unread کے لیے ناخواندہ کا ترجمہ استعمال ہو رہا ہے جو میرے خیال میں مناسب نہیں ہے کیونکہ اردو میں ناخواندہ کی اصطلاح جاہل کے مترادف و مروج ہے چنانچہ میرے خیال میں اس اصطلاح کو تبدیل کر کے غیر خواندہ کر دیں یا کوئی اور بہتر اصطلاح چن لیں
  2. ر

    کرشمے حسن کے پنہاں تھے شاید رقص بسمل میں

    ترے جلوں کے آگے ہمت شرح و بیاں رکھ دی زبان بے نگہ رکھ دی نگاہ بے زبان رکھ دی مٹی جاتی تھی بلبل جلوہ گل ہائے رنگیں پر چھپا کر کس نے ان پردوں میں برق آشیاں رکھ دی نیاز عشق کو سمجھا ہے کیا اے واعظ ناداں ! ہزاروں بن گئے کعبے جبیں میں نے جہاں رکھ دی قفس کی یاد میں یہ اضطراب دل، معاذ اللہ...
  3. ر

    کھُل جائے ہم پہ بھید جو اس کائنات کا - مقسط ندیم

    کوئی ہے کوئی ہے ما بدولت حکم دیتے ہیں کہ اسی وقت سخنور کا منہ موتی چور کے لڈوں سے بھر دیا جائے
  4. ر

    مجید امجد اس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہے

    اور ظفری آپ کے نام کہیں وہ چاچو نہ بنا دے پھر سے اس دفعہ شاعر کا نام ضرور لکھنا ہے:grin:
  5. ر

    مجید امجد اس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہے

    کوئی بات نہیں الف عین صاحب کیوں کہ کرن اور کزن تقریبا عین غین ہی تو ہیں (عین غین بمعنی ہم شکل):grin:
  6. ر

    اصغر گونڈوی ادا و رسم بلالی و طرز بولہبی

    گلوں کی جلوہ گری، مہر و مہ کی بوالعجبی تمام شعبدہ ہائے طلسم بے سببی گذر گئی ترے مستوں پہ وہ بھی تیرہ شبی نہ کہکشاں نہ ثریا نہ خوشہ عنبی یہ زندگی ہے یہی اصل علم و حکمت ہے جمال دوست و شب مہ و بادہ عنبی فروغ حسن سے تیرے چمک گئی ہر شے ادا و رسم بلالی و طرز بولہبی ہجوم غم میں نہیں...
  7. ر

    اصغر گونڈوی یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے ۔اصغر گونڈوی

    یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے قطرہ میں سمندر ہے، ذرہ میں بیاباں ہے ہے عشق کہ محشر میں یوں مست و خراماں ہے دوزخ بگریباں ہے، فردوس بہ داماں ہے ہے عشق کی شورش سے رعنائی و زیبائی جو خون اچھلتا ہے وہ رنگ گلستاں ہے پھر گرم نوازش ہے ضو مہر درخشاں کی پھر قطرہ شبنم میں ہنگامہ...
  8. ر

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جو کتاب میں کل تک پڑھ رہا تھا وہ ان کتابوں میں شامل ہے جن کے بارے میں محترمہ Dorothy Parker یہ فرما گئیں ہیں This is not a novel to be tossed aside lightly. It should be thrown with great force اور یہ کتاب ہے ہمارے عزت غرقاب صدر کی خودنوشت In the Line of Fire. ویسے میں نے اس کتاب کے ساتھ اس سے...
  9. ر

    تم بیھٹے ہو ، لیکن جاتے دیکھ رہا ہوں

    ہا ہا ذرا زونی کے تبصرے میں ظفری کے لیے لفظ چاچو پڑھیے اور پھر ظفری کی سائں میں دیا ہوا یہ شعر کوئی اپنی ہی نظر سے ، تو ہمیں دیکھے گا ایک قطرے کو سمندر ، نظر آئیں کیسے
  10. ر

    مجید امجد میری مانند خود نگر تنہا

  11. ر

    اردو عماد نستعلیق ایک قدم اور آگے

    ایک بات ویسے ہی دریافت کرنی ہے کہ نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق فانٹس پر آپ مشتاق حضرات کیوں ہاتھ صاف نہیں کرتے ہیں۔ نفیس نستعلیق تو اب والٹ کے ہمراہ دستیاب ہے اور پاک نستعلیق کے لیے شاید محسن صاحب کچھ احسان فرمائیں اور اس کا بھی والٹ ورک مہیا کر دیں ۔
  12. ر

    مجید امجد ایک ایک جھروکا خندہ بہ لب ایک ایک گلی کہرام۔۔ مجید امجد

    ایک ایک جھروکا خندہ بہ لب ایک ایک گلی کہرام ہم لب سے لگا کر جام ہوئے بدنام بڑے بدنام رت بدلی کہ صدیاں لوٹ آئیں اف یاد کسی کی یاد پھر سیل زماں میں تیر گیا ایک نام ، کسی کا نام دل ہے کہ اک اجنبی حیراں ، تم ہو کہ پرایا دیس نظروں کی کہانی بن نہ سکے ہونٹوں پہ رکے پیغام اے تیرگیوں...
  13. ر

    یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

    جناب عارف صاحب درج ذیل لنک پر میں نے قرآن ایکسپلور میں انڈو پاک خط میں دستیاب قرآن پاک اپ لوڈ کر دیا ہے چک کر کے بتائیے http://www.mediafire.com/?inoezd3tbha
  14. ر

    یا رب غم ہجراں میں

    یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دست دعا ہوتا اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا ناکام تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے یوں ہوتا تو کیا ہوتا یوں ہوتا تو کیا ہوتا امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا...
  15. ر

    کلک2007

    جناب محترم عبدالمجید صاحب آپ کا جواب سوال از من کی شکل دیگر ہے اور محمد عوید صاحب آپ تو کمال ہی کرتے ہیں گویا میر کی یاد دلا دی یعنی وہی عطار کے لونڈے والا معاملہ ہے۔ ویسے اس معاملے سے ہٹ کر یہ عوید اور ص کے درمیان ہوائی کرہ موجود ہے یا نہیں یعنی عوید اور ص الگ الگ ہیں یا عویدص کو ئی مفرد ہی...
  16. ر

    کم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے

    ہوشیاری دل نادان بہت کرتا ہے رنج کم سہتا ہے اعلان بہت کرتا ہے رات سے جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغ کم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے
  17. ر

    کیا آپ کوموت اور آخر ت سے ڈر لگتاہے

    یہ گپ شپ میں ایسی "دل ہلا دینے والی" گپیں کیوں لگائی جارہی ہیں۔تمام شیر دل حضرات مبارزانہ نعرے لگتاتے ہوئے جمع ہوگئے ہیں ، مبلغین نے خطبہ جمعہ کا آغاز کردیا ہےاور تو اور مشکوکین (اس کو کوکین کی بہن نہ سمجھ لیجئے گا) بھی لنگوٹ کس کر اکھاڑے میں کود پڑے ہیں۔ ویسے ظفری صاحب آپ کی یہ تشنہ لبی تو کسی...
  18. ر

    یہ ہے دنیا کا مہنگا ترین گھر

    شمشاد صاحب میں جدید راہب ہوں اور اس دنیا کو ہی اپنی خانقاہ سمجھتا ہوں اور پپو پپو پپو یار تنگ نہ کر
  19. ر

    اردو املا کی دلچسپ غلطیاں

    او ہو زبردست یہ تو" پکا سور " سے بھی زیادہ بڑی" اصلاح" ہے۔
Top