طلعت حسین نے اپنے ایک کالم میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بابت کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ کالم مجھے مل نہیں رہا تھا بہرطور آج مل گیا ہے تو ارسال کر رہا ہوں۔
محفل پر کالم دینے کے حوالے سے کچھ گائیڈ لائنز وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ میری رائے میں:
پیغام کا عنوان کچھ یوں ہو:
کالم کا عنوان ۔۔۔۔ مصنف
مثال:
آج کی حقیقت۔۔۔ جاوید چوہدری
اگر کالم یونی کوڈ میں ہے تو پورا کا پورا ہی لگا دیا جائے اور نیچے ربط دے دیا جائے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بیرونی اخبار...
پاکستانی صحافت میں اگر کسی ایک صحافی سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں تو وہ ہیں طلعت حسین۔ پاکستانی صحافت کے افق پر اس قدر ذہین صحافی کوئی دوسرا دور دور تک نہیں۔ جاوید چوہدری کو بھی میں ذہین نہیں سمجھتا، انصار عباسی بھی پیشہ ورانہ دیانت داری کے لیے معروف ہیں، حامد میر بھی مناسب ہی ہیں جبکہ حسن نثار...
[youtube]
شام کے سرمئی اندھیروں میں یوں میرے دل کے داغ جلتے ہیں
جیسے پربت کے سبز پیڑوں پر برف کے بعد دھوپ پڑتی ہے
جیسے صحرا کی ریت اڑ اڑ کر اجنبی کا طواف کرتی ہے۔۔۔
شام کے سرمئی اندھیروں میں۔۔۔
دور کر رہ کر جو دل میں رہتا ہے وہ ستم گر بھی غیر کہتا ہے
کتنی معصوم آرزؤں کو اس طرح لوگ توڑ...
اسلام آباد میں آج صبح جو ہم دفتر کے لیے نکلے تو ہائی وے پر بارش اور تیز سرد ہوا میں بھیگتے آئے۔ راستے میں جھومتے درختوں کو دیکھ کر یہ غزل یاد آئی
بہت پہلے کبھی بچپن میں ہم نے بلیک اینڈ وہائٹ ٹی وی پر سنی تھی۔ ہر گیت یا غزل کے ساتھ کچھ یادویں وابستہ ہوتی ہیں بہرطور اس غزل کے لیے ہم یہ سب پھر کبھی...
یادش بخیر، ہم انٹر میں تھے بہاولپور کیا صحرا تھا اور اس دور میں بہت کچھ ایسا گزرا جس نے زندگی کے بہت سے اسرارورموز بہت جلد سکھا دئیے۔ اس دور میں سلمان علوی کی یہ غزل ہم بہت سنا کرتے تھے۔ آج کوئی سات برس بعد پھر سے یہ غزل یاد آئی تو سوچا یہاں پیش کی جائے۔
کہے دیتے ہیں کہ بچے تو اس غزل سے کوسوں...
فصیل اسلام آباد
میں، میری جان، میرا مال، میرا اقتدار محفوظ رہے
چند برس پہلے تک مشہور تھا کہ پاکستان سے بیس کیلومیٹر کے فاصلے پر آباد اسلام آباد رقبے میں واشنگٹن کے آرلنگٹن قبرستان سے آدھا ہے مگر خاموشی آرلنگٹن سے دوگنی ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق میریئٹ بم دھماکے کے بعد اسی اسلام آباد کے...
http://www.youtube.com/watch?v=Qf1lVsICO6Q
پتھر بنا دیا مجھے رونے نہیں دیا
دامن بھی تیرے غم نے بھگونے نہیں دیا
تنہائیاں تمہارا پتہ پوچھتی رہیں
شب بھر تمہاری یاد نے سونے نہیں دیا
آنکھوں میں آ کے بیٹھ گئی اشکوں کی لہر
پلکوں پہ کوئی خواب پرونے نہیں دیا
دل کو تمہارے نام کے آنسو عزیز...
فغانستان کے صوبے ہلمند میں برطانوی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر مارک کارلٹن سمتھ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو افغانستان میں فیصلہ کن جیت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔
مزید تفصیل
افغانستان کے علاقوں میں پہلے روس بھی شکست کھا چکا ہے، اس سے پہلے خود برطانیہ کو بھی منہ کی کھانا پڑی اور اب امریکہ اور اتحادی...
اسے کون بھول پائے گا
نقش خیال
عرفان صدیقی
منگل کی صبح ‘ نماز فجر کے کچھ ہی دیر بعد میرے موبائل فون پر ایک تین سطری‘ پیغام آیا:
”عید مبارک ہو۔
دعاؤں میں یاد رکھنا
الله سب کو خوشیاں عطا کرے“۔
عید کے موقع پر اس طرح کے پیغامات معمول کی بات ہے لیکن ان تین سطروں کا ایک ایک لفظ میرے ذہن کی لوح...
طلعت حسین میرے پسندیدہ صحافیوں میں سے ہیں۔ پی ٹی وی سے آغاز کرتے ہوئے وہ آج ٹی وی تک جا پہنچے۔ ذاتی طور پر مجھے پاکستان میں ان قدر ذہین صحافی کوئی دوسرا نہیں دکھائی دیتا۔ آج طلعت حسین کا کالم پڑھنے کا اتفاق ہوا اور جہاں ان کی نثر نے مجھے بے حد متاثر کیا، وہاں ان کے نکتہ نظر اور موضوع کے چناؤ اور...
گھر میں میرے ساتھ لینکس پر ایک عجیب مسئلہ آ رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ میں نے گھر کے سامنے ہی ایک کلب سے انٹرنیٹ کیبل کا کنکشن لیا ہے جو خاصا تیز رفتار بھی ہے۔
ونڈوز پر اسے چلانے میں کچھ مسئلے آرہے تھے، ان کا ذکر تو خیر ایک طرف لیکن لینکس پر میں aptitude کے ذریعے سافوئیر انسٹال بھی کر سکتا ہوں،...
پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت کھیل کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اور آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اب وفاقی وزیر کھیل نجم الدین خان بذات خود جائیں گے۔
حیرت اس امر پر ہے کہ کرکٹ کی الف بے سے نابلد یہ جیالے وزیر صاحب آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیسے کریں گے؟ یہ تو کچھ یوں ہی ہے جیسے دنیا کے ماہر...
مورخہ تئیس ستبمر کو میری والدہ بلند فشار خون کے سبب برین ہیمبرج کا شکار ہوگئیں اور انہیں ابتدائی طور پر ایمرجنسی اور بعد ازاں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنا پڑا۔
تاحال وہ وہیں پر ہیں، ہوش میں ہیں۔
احباب سے صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
والسلام،
محسن حجازی
میں اپنی چھوٹی ہمشیرہ سارہ خوش بخت کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
سارہ مجھ سے چھوٹی ہیں، فائن آرٹس میں ڈپلومہ ہولڈر ہیں اور ماس کمیونی کیشن میں گریجوایشن کر رہی ہیں۔
ان کے مشاغل میں ڈرائنگ پینٹنگ کوکنگ کے علاوہ تحریر و تصنیف بھی شامل ہیں جسے وہ اپنے بلاگ سارا پاکستان پر رکھتی رہتی ہیں۔...
پنجاب حکومت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے بارے میں کافی دنوں سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور میری ذاتی رائے یہ بن رہی تھی کہ پنجاب حکومت کے لیے فلورملز کے خلاف سخت ترین کاروائی کے بعد سے حالات خراب ہوتے چلے گئے ہیں ہو نہ ہو اس میں پنجاب کا دولتمند کاروباری طبقہ شامل ہے خاص طور پر ایسے لوگ جن کا گندم کی...
چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار بھرا دل توڑ دیا
اک دھنوان کی بیٹی نے نردھن کا دامن چھوڑ دیا
کل تک جس نے قسمیں کھائیں دکھ میں ساتھ نھانے کی
آج اپنے سکھ کی خاطر ہوگئی ایک بیگانے کی
شہنائیوں کی گونج میں دب کے رہ گئی آہ دیوانے کی
دھنوانوں نے دیوانے کا غم سے رشتہ جوڑ دیا
چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار...
http://www.youtube.com/watch?v=3WSILrgXNnE
تیرے بارے میں جب سوچا نہیں تھا
میں تنہا تھا مگر اتنا نہیں تھا
تیری تصویر سے کرتا تھا باتیں
میرے کمرےمیں آئینہ نہیں تھا
سمندر نے مجھے پیاسا ہی رکھا
میں جب صحرا میں تھا پیاسا نہیں تھا
منانے روٹھنے کے کھیل میں ہم
بچھڑ جائیں گے یہ سوچا نہیں تھا
http://www.youtube.com/watch?v=_hUyMIE2NUY
تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
یہ موسم ہی بدل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
نہیں ملتے ہو مجھ سے تم تو سب ہمدرد ہیں میرے
زمانہ مجھ سے جل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
مجھے غم ہے کہ میں نے زندگی میں کچھ نہیں پایا
یہ غم دل سے نکل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ