نتائج تلاش

  1. فلک شیر

    تصویر

    "تصویر" کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی اورینٹل مارکیٹ میں شام کے دھندلکے ایک خاتون داخل ہوتی ہے، نقوش سے جنوبی ایشیائی لگتی ہے۔ وہ بازار میں بظاہر کوئی خاص چیز خریدنے نہیں آئی، شاید اسی لیے گھومتے پھرتے،بوڑھے ترک دکاندار لطف الدین لطیف اوغلو کے ہاں جا رکی ہے، جس کے پاس کرنے کو ڈھیروں باتیں اور بیچنے...
  2. فلک شیر

    رات

    ****رات**** درد اور درماں، دونوں کی رات ، یکساں پردہ پوشی فرماتی ہے اعلانات سے تھکی زمین کو رات، خاموشی کی لوری سناتی ہے دھیمی دھنوں کی تال پہ رات وصال کا جال بنتی ہے فراق کے تاریک طاق میں رات دیا بن کر جلتی ہے صحرا کے تپتے دن پہ رات ٹھنڈی میٹھی پلکیں جھپکتی ہے سکے جمع کرتے ہاتھوں اور...
  3. فلک شیر

    خواب اور تعبیر

    خواب سب دیکھتے ہیں، تعبیر بھی پاتے ہیں حسبِ قدر دشمن ہونا لازم ہے، یوں ہی دوست بھی حریف سبھی بناتے ہیں اور حلیف بھی خزاں ہر زمین پہ اترتی ہے اور اس کے استقبال کو بہار ہر دفعہ موجود ہوتی ہے خریدار ہر جنس کو میسر آتا ہے، خواہ زنگ اور مٹی ہی سہی کینوس پہ پہاڑ کو دوسرے پہاڑ سے وادی الگ کرتی...
  4. فلک شیر

    تاسف سید علی گیلانی صاحب کا سانحہ رحلت

    ‏الوداع سید من! آپ نے جبر کے سامنے ہمیشہ سینہ ہی رکھا، پشت دیکھنے کی اسے حسرت ہی رہی آپ ہمارے قافلے کے سالاروں میں سے تھے، خود میدان میں استادہ و مقیم سالار ہر صدی میں آپ جیسی دو چار نشانیاں ایمان والوں کے سینوں میں روشنی پھر سے بھڑکانے کو ربِ ذوالجلال والاکرام عطا فرماتے ہیں ملا کی اذاں...
  5. فلک شیر

    اے راحتِ جاں... میرے پاکستاں

    ہاں.... بہت محبوب بدلے، مانا کہ سخت ہرجائی ہوں.... پر تیری زلف پریشاں کو سنوارنے کا خواب دیکھنے دکھانے سے کبھی باز نہ رہ سکا.... تجھے میں نے نفسِ مادر سے اپنے اندر اتارنا شروع کیا....تختی پوچتے سلیٹ بجاتے جانے کب بڑا ہوا اور خود پڑھانے سکھانے میں لگ گیا، پر اس سفر میں تجھے اگست سینتالیس کے...
  6. فلک شیر

    ماہر القادری مرحوم کا ایک نعتیہ شعر

    سید ابوالحسن ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب پرانے چراغ پڑھتے ہوئے ماہر القادری مرحوم پہ ان کا مضمون سامنے آیا، ندوی صاحب لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ علاقہ برّار کے تبلیغی سفر کے دوران میں ایک جگہ تھکا ماندہ شام کو پہنچا، اہل علاقہ نے بہت زور دے کر کہا کہ آج رات قریب ہی ایک جگہ جلسہ میں شرکت کی جائے، کہتے...
  7. فلک شیر

    تبصرہ کتب راشد شاذ صاحب کی "لستم پوخ

    راشد شاذ صاحب کا نام جہاں تک یاد پڑتا ہے، ان پہ لکھی گئی کسی تنقیدی تحریر کے طفیل پہلی دفعہ دیکھنے کو ملا تھا... شاذ شاید ان کا تخلص ہے، جیسا کہ اسی کتاب میں علی گڑھ یونیورسٹی کے کسی مشاعرے میں اپنے اشعار سنانے کا انہوں نے تذکرہ کیا ہے....ڈاکٹر بھی ہیں.... پی ایچ ڈی والے... ہندوستان میں متوطن...
  8. فلک شیر

    اقبال کے "ری کنسٹرکشن آف ریلجس تھاٹ" سے اقتباسات

    اقبال رحمہ اللہ کے "ری کنسٹرکشن آف ریلجس تھاٹ " کی صورت میں نظریات و فلسفیانہ افکار ہمارے پاس موجود ہیں۔ علم، عقل، تعلیم، تعلق با کائنات و خالق پہ اقبال کے نظریات سے کچھ اقتباسات پیش ہیں۔ "کوئی عمل بھی مسرت افزا یا اذیت ناک نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ صرف خودی کو قائم رکھنے والا یا اس کو برباد کرنے...
  9. فلک شیر

    شہر ذرا آگے ہے

    یہاں سے آگے شہر ہے، کچھ آگے۔ لیکن نہیں، اس سے پہلے مجھے دائیں جانب، ایک عمر رسیدہ جوڑا شام کے چند لمحے ہوا خوری کے لیے پٹڑی کے ساتھ پیدل چلتے اپنی طرف آتا دکھائی دے رہا ہے۔ شاید وہ رک گئے ہیں۔ خاتون کچھ جڑی بوٹیاں چھانٹ رہی ہیں، جب کہ بڑے میاں پٹڑی پر بیٹھ کر اردگرد پڑے پتھروں سے نشانہ بازی کر...
  10. فلک شیر

    حمدیہ

    حمدیہ اوہ جو شوہ لطیف میاں پنل ماہی حلیف میاں قائم شاہی ازلاں کولوں ہووے کون حریف میاں لطف برابر، نور سراسر جاگے ہر دم، اٹھ پہر رحمت بادل، گجن وسن جل تھل جل تھل، اندر باہر حق حقوق، فرائض سارے حکم، حکایت، قلم کٹارے عقل دے یار تھکے ہارے نال وحی دے اوس نتارے اوہ یار سنار، سونا چھٹے میل کچیل،...
  11. فلک شیر

    بھِٹ دا لاڑا

    بھِٹ دا لاڑا میں عبداللطیف بیچارہ جیکوں آکھن بھِٹ دا لاڑا اج کُوکاں ، اللہ کُوں! میرا کوئی ناہیں، بس توں! اک عشق پیالہ ورتایا مینوں اوہنے کنی سب ڈسایا مینوں لہا کے پردہ اکھاں اتوں صاحب اوس وکھایا مینوں میرے صاحب سئیں۔۔ او ڈاڈھے مٹھڑے یار ! کلی جان تے روگ ہزار ہن ڈگے پئے نوں کر اسوار...
  12. فلک شیر

    نو برس ہوتے ہیں

    *******نو برس******* نو برس ہوتے ہیں ہر کسی کے اپنے نو برس ہوتے ہیں سیرِ صحرا سے لبِ دریا تک عمر کوٹ سے بھٹ جو گوٹھ تک سسی کی پیاس سے خضر کے گھڑے تک بے انت بے سمتی سے یکسوئی کی مٹھاس تک کانٹوں کے عرق سے ترتراتے پراٹھےسے.... شکرگزاری کی سوکھی روٹی تک بے مصرف بنجر دنوں سے موتیوں جیسے...
  13. فلک شیر

    میرے اساتذہ، چند تصاویر

    ہدایت علی صاحب، شاید یہی نام تھا ان کا..... گورے چٹے، ڈھلتی عمر، دبتا قد، سر پہ کم ہوتے ،لیکن بھنوؤں اور کانوں کی لو پہ بھرواں بال، متانت آشنا چہرہ اور گٹھا ہوا جسم....پہلے دوسرے درجہ میں میرے آبائی قصبہ ورپال چٹھہ کے یہ پہلے بزرگ میرے حافظہ میں استاد کا نام سن کر ابھرتے ہیں۔ سادہ لباس کے...
  14. فلک شیر

    جی بورڈ کے لیے اردو لغت

    السلام علیکم جی بورڈ نامی اینڈروئیڈ کی بورڈ میں اتاری جانے والی زبانوں کو بیرون سے ڈکشنری کی مدد دی جا سکتی ہے۔ کیا ایسی کوئی اردو لغت میسر ہے؟
  15. فلک شیر

    آخری کھلاڑی کے لیے تالی

    زندگی کے سفر میں ،جب آپ وکٹری سٹینڈ پہ نہ ہوں ،ہاتھ میں کوئی بید کی چھڑی اور چھاتی پہ تمغے نہ ہوں ،لوگ آپ کا اٹھ اٹھ کر انتظار نہ کرتے ہوں اور ناموں کی فہرستوں میں آپ کا نام آخری آخری سلاٹس پہ جگہ پائے ۔۔۔ ایسے میں آپ کی چھوٹی سی چھلانگ کے لیے تالی بجانے والے ،انگوٹھا اوپر کو اٹھا کر بیسٹ آف لک...
  16. فلک شیر

    دو شعر

    چڑھیا چن اسمان تے کنبیا دل مچان تے کھچیا تیر، اوہدے ول جھلیا،اپنی جان تے فلک شیر
  17. فلک شیر

    سارے کوٹھے نالو نال

    سارے کوٹھے ، نالو نال سارے ویہڑے وکھو وکھ ہر زمانے، سب گھرانے پِیڑ پرانی، نوِیں اے دَکھ اِکو گُڑھتی، اکو ای چُلھا کوئی جناور، کوئی بُلھا اوہو ای ساہ، اکو ای ہاہ کدھرے وِینا، کوئی اَلَکھ اوہو ای مالی، اوہو پانی کھڑن گلاب تے کدھرے ککھ حکم ربی نہ ہووے جے کر اُگے اک نہ، بیجو لکھ فلک شیر
  18. فلک شیر

    چھوٹے کاروبار کے لیے فری ویر اکاؤنٹنگ و انتظامی سافٹ ویر

    السلام علیکم! یہاں محفل میں سافٹ ویر ڈیویلپمنٹ اور کاروبار سے منسلک بہت سے احباب موجود ہیں ۔ ان سے درخواست ہے کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ایک چھوٹے مینوفیکچرنگ کاروبار کے اکاؤنٹس اور مینجمنٹ وغیرہ سے متعلق فری ویر میں موجود سافٹ ویرز میں سے موزوں ترین کی نشاندہی فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیر مثلاً...
  19. فلک شیر

    یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈنگ

    السلام علیکم! بالعموم بچوں کے روززانہ سکرین ٹائم کے لیے اہلیہ یا کبھی کبھار میں، یوٹیوب سے ان کے لیے کارٹون یا دیگر مواد ڈاؤن لوڈ کر لیتے تھے۔ چند روز سے یوٹیوب سے کوئی چیز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی۔ گوگل کرنے پہ مختلف یوٹیوب آن لائن ڈاؤن لوڈنگ ویب سائٹس ٹرائی کیں، لیکن بات نہیں بنی ۔ کیا اس کی وجہ...
  20. فلک شیر

    تصاویر و تعلیق

    السلام علیکم.... اس دھاگے میں منتخب تصاویر پہ گاہے گاہے لگائی گئی تعلیقات پیش کرنے کی جسارت کروں گا... یہ نثر ہیں یا کچھ اور... بہرحال محض اظہار کا ایک رستہ ہیں... مجھے ان تعلیقات کی فارم سے متعلق کوئی دعوا ہے نہ تردد.... سو جہاں ہے، جیسے ہے کی بنیاد پر قبول فرمائیں :) فلک شیر
Top