نتائج تلاش

  1. خرد اعوان

    بہ وجوہ

    ایک استانی نے ملازمت سے مستعفی ہونے کے لیے وجہ بیان کی ۔ “ آج کے استاد حضرات ہیڈ ماسٹر سے ڈرتے ہیں ۔ ہیڈ ماسٹر انسپکٹر حضرات سے ڈرتے ہیں ۔ محمکہء تعلیم والے بچوں کے والدین سے ڈرتے ہیں ۔ والدین بچوں سے ڈرتے ہں اور بچے کسی سے نہیں ڈرتے لہٰذا مجھے نوکری سے فارغ کر دیا جائے ۔
  2. خرد اعوان

    بچے ہمارے عہد کے

    ;)اپنا ہوم ورک اسکول میں ہی ختم کر لیتے ہیں تاکہ گھر میں آرام سے کیبل پر پروگرام دیکھ سکیں ۔ :applause:کرکٹ کھیلتے وقت صرف اپنے گھر کے شیشے نہیں توڑتے ۔ :dancing:اسکول جاتے وقت کسی چیز کی ضد نہیں کرتے سوائے اسکول سے چھٹی کرنے کے ۔ :callme:ان کو کلاس ٹیچر اس وقت اچھی لگتی ہے ، جب وہ کلاس...
  3. خرد اعوان

    مطغوط

    مطغوط اشیاء چاول - ایک کلو مرغی - ١٠٠٠ یا ١١٠٠ گرام کی (چار ٹکڑے کی ہوئی ) ادرک ، لہسن ۔۔ پسا ہوا ( دو چمچے کھانے کے ) دہی ۔۔ کھانے کی تین چمچے لونگیں ۔۔ چار سے چھ کالی مرچ ۔۔ آٹھ سے دس دارچینی ۔۔ ایک یا دو ٹکڑے سبز الائچی ۔۔ چھ عدد گرم مسالہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ ٹماٹو پیوری...
  4. خرد اعوان

    انور شعور میری قسمت کہ وہ اب ہیں میرے غمخواروں میں ،انور شعور

    میری قسمت کہ وہ اب ہیں میرے غمخواروں میں کل جو شامل تھے تیرے حاشیہ برداروں میں زہر ایجاد کرو اور یہ پیہم سوچو زندگی ہے کہ نہیں دوسرے سیاروں میں کتنے آنسو ہیں کہ پلکوں پہ نہیں آسکتے کتنی خبریں ہیں جو چھپتی نہیں اخباروں میں اب تو دریا کی طبیعت بھی ہے گرداب پسند اور وہ پہلی سی ساکت...
  5. خرد اعوان

    دیوار

    بیوی نے شوہر کی کسی بات سے ناراض ہو کر کہا ، "اگر میں تمہارے راستے کی دیوار ہوں‌تو تم اسے گرا کیوں نہیں دیتے ؟" شوہر نے سر کھجاتے ہوئےکہا ،" جی تو بہت چاہتا ہے لیکن دوسری دیوار بنانے میں‌خرچ بڑا آئے گا بس یہی سوچ کر رک جاتا ہوں ۔
  6. خرد اعوان

    محسن نقوی کبھی جو چھیڑ گئی یاد رفتگاں محسن ،محسن نقوی

    کبھی جو چھیڑ گئی یاد رفتگاں محسن بکھر گئی ہیں نگاہیں کہاں کہاں محسن ہوا نے راکھ اڑائی تو دل کو یاد آیا کہ جل بجھیں مرے خوابوں کی بستیاں محسن کھنڈر ہے عہد گزشتہ ، نہ چھو نہ چھیڑ اسے کھلیں تو بند نہ ہوں اس کی کھڑکیاں محسن بجھا ہے کون ستارہ کہ اپنی آنکھ کے ساتھ ہوئے ہیں سارے مناظر...
  7. خرد اعوان

    یہ آنکھ بھی، یہ خواب بھی، یہ رات اسی کی - تاجدار عادل

    یہ آنکھ بھی ، یہ خواب بھی ، یہ رات اسی کی ہر بات پہ یاد آتی ہے ہر بات اسی کی جگنو سے چمکتے ہیں اسی یاد کے دم سے آنکھوں میں لیے پھرتے ہیں سوغات اسی کی ہر شعلے کے پیچھے ہے اسی آگ کی صورت ہر بات کے پردے میں حکایات اسی کی لفظوں میں سجاتے ہیں اسی حسن کی خوشبو آنکھوں میں چھپاتے ہیں شکایات...
  8. خرد اعوان

    استاد ، شاگرد اور ہاتھی

    استاد نے اپنے شاگرد سے پوچھا ،“ ذرا بتاؤ تو سہی ہاتھی کہاں پائے جاتے ہیں ؟“ شاگرد نے کہا ،“ جناب ! ہاتھی اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ ان کے کھو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔“ استاد نے ہنس کے پھر پوچھا ،“ بیٹا میں یہ پوچھ رہا ہوں کہ ہاتھی کہاں ملتے ہیں ؟‘ “ جہاں اور ہاتھی ہوں وہاں ۔“ شاگرد کے...
  9. خرد اعوان

    شکایت

    دو دوست وعظ سن کر لوٹے تو ایک نے دوسرے سے کہا ، “ بھائی تم بھی غضب کرتے ہو ، وعظ کی محفل میں اس طرح سوئے ہوئے تھے کہ تمہارے خرانٹوں سے میری بھی آنکھ کھل گئی تھی ۔“
  10. خرد اعوان

    مزاحیہ قطعات

    ٹوٹتی ، چیختی ، چٹختی ہیں ہڈیاں ، پسلیاں بے چاروں کی روزہ خوروں سے عید ملتے ہیں شامت آتی ہے رورزہ داروں کی (انور مسعود)
  11. خرد اعوان

    حقیقی لطائف

    امریکہ کے مشہور فلم اسٹار گریگوری پیک کا کہنا ہے کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے نصیحت کی کہ میں سگریٹ نوشی چھوڑ دوں ۔ جب میں نے وعدہ کیا کہ میں آج ہی سے سگریٹ نوشی چھوڑ دوں گا تو ڈاکٹر بولا ، " چونکہ تم سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہو ، اس لیے مناسب ہوگا کہ اپنے سونے کا سگریٹ لائٹر تحفے کے طور پر مجھے دے دو ۔"
  12. خرد اعوان

    فراز نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائے ،احمد فراز

    نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائے پھر آج دکھ بھی زیادہ ہے کیا کیا جائے ہمیں بھی عرض تمنا کا ڈھب نہیں آتا مزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے کچھ اپنے دوست بھی ترکش بدوش پھرتے ہیں کچھ اپنا دل بھی کشادہ ہے کیا کیا جائے نہ اس سے ترک تعلق کی بات کر جائیں نہ ہمدمی کا ارادہ ہے کیا کیا...
  13. خرد اعوان

    بشیر بدر

    راجندر سنگھ بیدی کی باتیں بہت دلجسپ اور بے ساختہ ہوتی تھیں ۔ ایک بار دہلی کی ایک محفل میں بشیر بدر کو کلام سنانے کے لیے بلایا گیا تو بیدی صاحب نے جو میرے برابر بیٹھے تھے ۔ اچانک میرے کان میں کہا ۔ " یار ! ہم نے دربدر ، ملک بدر اور شہر بدر تو سنا تھا یہ بشیر بدر کیا ہوتا ہے ؟" (مجتبیٰ حسین...
  14. خرد اعوان

    ناصر کاظمی دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی - ناصر کاظمی

    دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی شور برپا ہے خانہ دل میں کوئی دیوار سی گری ہے ابھی بھری دنیا میں جی نہیں لگتا جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی یاد کے بے نشاں جزیروں سے تیری آواز آرہی ہے ابھی شہر کی بے چراغ...
  15. خرد اعوان

    اقبال پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن - علامہ اقبال

    پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن مجھ کو پھر نغموں پہ اکسانے لگا مرغ چمن پھول ہیں صحرا میں پریاں قطار اندر قطار اودے اودے نیلے نیلے پیلے پیلے پیرہن برگ گل پر رکھ گئی شبنم کا موتی باد صبح اور چمکاتی ہے اس موتی کو سورج کی کرن حسن بےپروا کو اپنے بے نقابی کے لیے ہوں اگر شہروں سے بن...
  16. خرد اعوان

    مسکراہٹ اور صحت

    مسکراہٹ طبیعت پر ہی نہیں صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اس سے خصوصآ ذیابیطس کے مرض کے تدارک میں حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں اس سلسلے میں ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ۔ جس کے تحت کھانے کے دوران ذیابیطس کے کئی مریضوں کو مزاحیہ فلم دکھائی گئی ۔ دوسری طرف مریضوں‌کے ایک گروپ کو...
  17. خرد اعوان

    بشیر بدر عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں - بشیر بدر

    عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں میرا اصول ہے پہلے سلام کرتا ہوں مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں میں اپنی جیب میں اپنا پتا نہیں رکھتا سفر میں صرف یہی اہتمام کرتا ہوں میں ڈر گیا ہوں بہت سایہ دار پیڑوں سے ذرا سی دھوپ بچھا کر قیام کرتا ہوں بشیر بدر کے...
  18. خرد اعوان

    دل وحشی مجھے میرا نہیں ہونے دیتا (عظمی جون )

    دل وحشی مجھے میرا نہیں ہونے دیتا میں جو چاہوں بھی تو ایسا نہیں ہونے دیتا روز آنکھوں میں نئے خواب اگا دیتا ہے ایک چہرہ انہیں صحرا نہیں ہونے دیتا وہ تغافل سے لگاتا ہے نئے زخم مگر دل کے زخموں کو وہ گہرا نہیں ہونے دیتا میری آنکھوں میں سجا دیتا ہے سپنے لیکن کوئی سپنا بھی وہ سچا نہیں...
  19. خرد اعوان

    انور شعور برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہے - انور شعور

    برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہے ہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے تم اپنے دیس کی سوغات ہو ہمارے لیئے کہ حسن تحفئہ آب وہوا بھی ہوتا ہے تمہارے شہر میں ہے جی لگا ہوا ورنہ مسافروں کے لیے راستہ بھی ہوتا ہے وہ چہرہ اک تصور بھی ہے ،حقیقت بھی دریچہ بند بھی ہوتا ہے ، وا بھی ہوتا ہے ہم اے...
  20. خرد اعوان

    پرہیز علاج سے بہتر ہے

    پرہیز علاج سے بہتر ہے (انشاء جی) پچھلے دنوں ہم بیمار ہوئے کیوں ہوئے ؟ کیسے ہوئے ؟ کس سے پوچھ کر ہوئے ؟ اس کا جواب ہم نہیں دے سکتے ۔ اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ہم بہت شرمندہ ہیں ۔ ہم سے بہت غلطی ہوئی اور آئندہ اس کا اعادہ نہیں کریں گے ۔ آئندہ ہم بیمار ہوں تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا اور چور کی...
Top