نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    تری زمیں، ترا آسماں برائے فروخت (میثم علی آغا)

    تری زمین، ترا آسماں برائے فروخت مجھے تو لگتا ہے سارا جہاں برائے فروخت بلک رہے ہیں مرے سامنے مرے بچے میں لکھ رہا ہوں مکاں پر 'مکاں برائے فروخت' ضعیف کوزہ گر! زندگی بخیر، یہ کیوں لکھا ہوا ہے، نیا خاک داں برائے فروخت اسے نصیب کا لکھا ہی جانیے ورنہ کہاں وہ یوسفِ کنعاں، کہاں برائے فروخت میں تھک...
  2. عاطف بٹ

    رونا

    ایک بچہ رخصتی کے وقت دلہن کو شدت سے روتے ہوئے دیکھ کر اپنے ماں سے پوچھنے لگا کہ امی، دلہن تو بہت زیادہ رو رہی ہے۔ دولہا کیوں نہیں رو رہا؟ ماں: بیٹا، دلہن تو صرف گیٹ تک ہی روئے گی مگر اس کے بعد دولہا قبر تک روتا رہے گا! :)
  3. عاطف بٹ

    حصولِ اقلیمِ تخئیل

    'سنا ہے میری سلمیٰ رات کو آئے گی وادی میں' اور وہ رات مرے واسطے اک صبحِ درخشاں کی پیمبر ہوگی ہاں وہی صبح جو ماتھے سے مرے ہجر کے داغ، جدائی کے الم دھوئے گی میری سلمیٰ، مری جاں، میری رفیق خود کو ہولے سے مری بانہوں میں جب کھوئے گی اُس کے کھونے سے میں پا جاؤں گا اِس زیست کے سارے اسرار یہی اسرار کی...
  4. عاطف بٹ

    لفظوں کی کہانی، لفظوں کی زبانی

    تھل سے، جسے تھر بھی کہتے ہیں، خشک، سپاٹ علاقہ مراد ہے یعنی اس لفظ سے دور دور تک سوکھی ہموار سطح کا تصور وابستہ ہے۔ یہ دراصل ایسے بہت سے لفظوں سے جڑا ہوا ہے جن سے پیندے، سپاٹ پن، نچلے حصے اور خشکی کے معنی برآمد ہوتے ہیں۔ تلا اور تھلا اور تھالا سامنے کے لفظ ہیں۔ تھال بڑی اور چپٹی سینی کو کہتے ہیں۔...
  5. عاطف بٹ

    ساری دنیا چنگی لگدی

    ساری دنیا چنگی لگدی اکو رنگ وچ رنگی لگدی میرا دل وی پاگل پاگل اوہ وی عشق دی ڈنگی لگدی میں وی اوہنوں چنگا لگدا اوہ وی مینوں چنگی لگدی ساڈا اک دوجے تے مرنا دل دی ہم آہنگی لگدی اپنے وچ جے ڈھنگ نہ ہووے ہر شے فیر بےڈھنگی لگدی
  6. عاطف بٹ

    آہٹ تو ہو بہو دلِ درد آشنا کی تھی (خالد شریف)

    آہٹ تو ہو بہو دلِ درد آشنا کی تھی یہ گریۂ فضا تھا کہ سسکی ہوا کی تھی چہرے پہ اس کے آج ہے سرسوں کھلی ہوئی وہ جس کی بات بات میں خوشبو حنا کی تھی سینے میں جو اتر گئی تلوار کی طرح وہ بات تو مرے کسی درد آشنا کی تھی ہم رہروانِ منزلِ امید کیا کہیں تحریر یہ لکھی ہوئی دستِ قضا کی تھی وہ چشم و لب وہی...
  7. عاطف بٹ

    پاکستان میں کیا کیا ہوگا!

    السلام علیکم، کچھ دیر پہلے ایک دوست کی وساطت سے فیس بک پر ایک بہت دلچسپ اور اہم شے پڑھنے کو ملی، سوچا کہ آپ لوگوں کے لئے بھی اسے پیش کیا جائے اور اس پر آپ کی رائے بھی لی جائے۔ مندرجہ ذیل متن اس ربط سے حاصل کیا گیا ہے، تاہم اس میں پروف کی کچھ غلطیوں کی تصحیح کی گئی ہے۔ علامہ انور صابری مرحوم...
  8. عاطف بٹ

    پی ایچ ڈیوں کا بازار

    السلام علیکم، آج قابلِ احترام محمد اصغر ( تلمیذ ) صاحب نے ذاتی پیغام کے ذریعے مجھے دو روابط بھیجے جن میں ایک انتہائی اہم مسئلے کے حوالے سے بات کی گئی تھی۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ مسئلہ خاصا سنگین ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ مذکورہ روابط پر موجود دونوں تحریریں پیشِ خدمت...
  9. عاطف بٹ

    لاٹری

    شوہر: اگر میری لاٹری لگ گئی تو تم کیا کرو گی؟ بیوی: میں آدھے پیسے لے کے ہمیشہ کے لئے میکے چلی جاؤں گی۔ شوہر: پانچ سو کی لگی ہے۔ ایہہ لے پھڑ ڈھائی سو تے جتی پا چھیتی، شاواشے۔۔۔
  10. عاطف بٹ

    'معطل کافی' کی روایت

    میں اور میرا دوست ایک چھوٹے سے کافی ہاؤس میں داخل ہوئے اور کافی کے لئے آرڈر دیا۔ آرڈر دے کر ہم ایک میز کی طرف بڑھ رہے تھے کہ باہر سے دو لوگ آئے اور انہوں نے کاؤنٹر پر جا کر کہا، 'براہِ مہربانی پانچ کافی دے دیجئے۔ دو ہمارے لئے اور تین معطل۔' انہوں رقم ادا کی، کافی لی اور چلے گئے۔ میں نے اپنے دوست...
  11. عاطف بٹ

    حصولِ رزق کی دعا

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ مستدرک حاکم میں نبی ِمکرم ﷺ سے حصولِ رزق کے حوالے سے درج ذیل دعا منقول ہے: اَللَّھُمَ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرِ سِنِّی وَ انْقِطَاعِ عُمُرِی ترجمہ: اے اللہ، مجھ پر بڑھاپے اور عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا
  12. عاطف بٹ

    ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

    لاہور کے علاقے عسکری نائن کی ناصرہ نامی ایک گھریلو مالکہ نے اپنی دس سالہ ملازمہ ارم کو 70 روپے چوری کرنے کے الزام میں تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ناصرہ نے ارم کو تقریباً سوا دو ماہ پہلے ڈھائی ہزار روپے مہینہ پر ملازمت کے لئے رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ارم اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور کی رہائشی...
  13. عاطف بٹ

    پریشانی

    ایک لڑکا پریشان بیٹھا تھا۔ دوست نے پوچھا، کیا ہوا ؟ لڑکا : ایک خط آیا ہے۔ اس میں پستول کی ایک گولی ہے اور لکھا ہے کہ میری بہن سے ملنا چھوڑ دو ورنہ گولی مار دوں گا! دوست : تو اس میں پریشانی کی کیا بات ہے ، تم ملنا چھوڑ دو۔ لڑکا : یہی تو مسئلہ ہے یار ، اس نے بہن کا نام نہیں لکھا۔ اب میں کس کس...
  14. عاطف بٹ

    اقتباسات حلقۂ اربابِ ذوق کا جلسہ

    عبادت صاحب غلام عباس کے گھر ہونے والے حلقہ کے ایک جلسہ کی روداد یوں سناتے ہیں کہ وہ بہت افراتفری کا وقت تھا۔ حلقہ کے لوگوں میں سے زیادہ لوگ پاکستان جاچکے تھے۔ چند ایک پا بہ رکاب تھے۔ حلقہ عربک کالج سے اکھڑ چکا تھا مگر اتوار کی شام کو حلقہ ہونا ضروری تھا۔ وہ عباس صاحب کے یہاں ہوا۔ ضیاء جالندھری...
  15. عاطف بٹ

    کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ

    چین کے میڈیا میں حال ہی میں ایک تہلکہ خیز خبر منظرِ عام پر آئی ہے کہ 2012ء میں شمالی چین کے ہیبیئی صوبے کے ڈانگ زینگ نامی گاؤں کے ایک مفلوک الحال کسان ژینگ یان لیانگ نے علاج کے لئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے اپنی ٹانگ خود ہی آری سے کاٹ لی۔ اطلاعات کے مطابق ژینگ کے پاؤں میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ان...
  16. عاطف بٹ

    آبرومندانہ امن

    انتظار حسین نے روزنامہ 'مشرق' کے ادبی صفحے کے لئے کالم لکھنے کا آغاز کیا تو ریاض بٹالوی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے ادیبوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔ انہی ملاقاتوں کو وہ صفحۂ قرطاس پر منتقل کر کے کالم کی شکل میں شائع کروا دیتے۔ 'اخباری ملاقاتوں' کے یہ سلسلہ ایک عرصہ جاری رہا۔ بعد ازاں ان...
  17. عاطف بٹ

    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

    10 ستمبر 2013ء کی بات ہے۔ ہم بعد از دوپہر کسی کام سے پریس کلب جانے کے لئے گھر سے نکلے تو رستے میں نہر کے پل والے اشارے پر پہنچ کر ہم نے دیکھا کہ ایک بزرگ گدھا گاڑی لیے کھڑے ہیں۔ انہوں نے گدھا گاڑی پر لکڑیوں کے گٹھے لاد رکھے تھے جو رسی کے کھلنے کی وجہ سے زمین پر گر پڑے تھے۔ لوگ قریب سے گزر رہے...
  18. عاطف بٹ

    تقویمی مماثلت اور پاکستان

    1947ء اور 2014ء کے کیلنڈر ایک دوسرے سے مماثل ہیں، یعنی 1947ء کا آغاز بھی بدھ کے روز ہوا تھا اور 2014ء کی شروعات بھی اسی دن سے ہونے جارہی ہے۔ اس حساب سے آئندہ برس پندرہ اگست اسی دن کو آئے گا جس روز یہ اڑسٹھ برس قبل آیا تھا۔ 1947ء بالعموم برِعظیم ہندوستان کے تمام بسنے والوں اور بالخصوص پاکستانیوں...
  19. عاطف بٹ

    وہ جس کا ذکر بہت اپنی شاعری میں ہے - خالد شریف

    وہ جس کا ذکر بہت اپنی شاعری میں ہے اک اور شخص بھی اب اس کی زندگی میں ہے وہ ربط رکھے گا مجھ سے بڑے خلوص کے ساتھ مگر وہ ربط جو گردن میں اور چُھری میں ہے بڑے خلوص سے دیتا ہے وہ فریب مجھے میں سب سمجھتا ہوں پر لطف تو اسی میں ہے نشانہ باندھ کے مارا مجھے اندھیرے سے وہ جانتا تھا کہ یہ شخص روشنی...
  20. عاطف بٹ

    بات تو سچ ہے مگر۔۔۔

    آج یونیورسٹی سے واپسی پر چوبرجی کے قریب ایک رکشے پر نظر پڑی جس کے پیچھے ایک انتہائی فکر انگیز جملہ لکھا ہوا تھا۔ جملہ کچھ یوں تھا کہ "جس ملک میں واٹر کولر پر رکھے ہوئے گلاس کو زنجیر سے باندھنا پڑے اور مسجدوں میں لوگوں کو آخرت سے زیادہ اپنے جوتوں کی فکر ہو، وہاں صدر یا وزیراعظم کی تبدیلی سے کوئی...
Top