نتائج تلاش

  1. انیس الرحمن

    الوداع اردو

    سنو! یہ فخر سے اک راز ہم بھی فاش کرتے ہیں کبھی ہم منہ بھی دھوتے تھے مگر اب واش کرتے ہیں تھا بچوں کے لیے بوسہ مگر اب کس ہی کرتے ہیں ستاتی تھیں کبھی یادیں، مگر اب مس ہی کرتے ہیں چہل قدمی کبھی کرتے تھے اور اب واک کرتے ہیں کبھی کرتے تھے ہم باتیں، مگر اب ٹاک کرتے ہیں کبھی جو امی ابو تھے وہی اب ممی...
  2. انیس الرحمن

    دوگانا جیت ہی لیں گے بازی ہم تم

    جیت ہی لیں گے بازی ہم تم، جیت ہی لیں گے بازی ہم تم، کھیل ادُھورا چھُوٹے نا پیار کا بندھن، جنم کا بندھن جنم کا بندھن ٹوٹے نا پیار کا بندھن ٹوٹے نا ملتا ہے جہاں دھرتی سے گگن، ملتا ہے جہاں دھرتی سے گگن، آؤ وہیں ہم جائیں تو میرے لیے میں تیرے لیے، تو میرے لیے میں تیرے لیے، اس دنیا کو ٹھکرائیں اس...
  3. انیس الرحمن

    پروین شاکر آج کی شب تو کسی طور گُزر جائے گی

    آج کی شب تو کسی طور گُزر جائے گی رات گہری ہے مگر چاند چمکتا ہے ابھی میرے ماتھے پہ ترا پیار دمکتا ہے ابھی میری سانسوں میں ترا لمس مہکتا ہے ابھی میرے سینے میں ترا نام دھڑکتا ہے ابھی زیست کرنے کو مرے پاس بہت کُچھ ہے ابھی تیری آواز کا جادو ہے ابھی میرے لیے تیرے ملبوس کی خوشبو ہے ابھی میرے لیے تیری...
  4. انیس الرحمن

    آنسو :(

    ایک دن لڑکی نے لڑکے سے سوال کیا تم میرا ساتھ کب تک چاہتے ہو لڑکا رو دیا اور اپنے آنسو کا ایک قطرہ سمندر میں گرا کر بولا، جب تک تم اس آنسو کے قطرے کا ڈھونڈ نہ لو اس پر سمندر بھی رو دیا اور بولا اے پاکستانیوں! تم اتنی فنکاریاں کہاں سے سیکھ کر آتے ہو۔۔۔۔
  5. انیس الرحمن

    یہ میرا پاکستان ہے۔۔۔

    ماہ نامہ ہمدرد نونہال میں1988 سے 1993 تک ایک سلسلہ آتا تھا "یہ میرا پاکستان ہے"۔ اس میں پاکستان بھر سے نونہال اپنے گاؤں اور شہروں کے بارے میں معلومات بھیجتے تھے۔ پہلے تو کبھی میں نے پڑھا نہیں۔ اب پڑھا تو اچھا لگا۔ سوچا آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ کافی لمبا سلسلہ ہے اس لیے اس میں پوسٹنگ کرتا رہوں گا۔
  6. انیس الرحمن

    عجیب و غریب ریاست

    عجیب و غریب ریاست اعجاز احمد میمن میرا نام رڈولف ہے۔ میں "اسکندریہ" نامی ایک جہاز راں کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ بحری سفر کے دوران میرے ساتھ کئی حیرت انگیز، دلچسپ اور خوفناک واقعات پیش آئے۔ ان میں سے ایک واقعہ پیش کر رہا ہوں۔ ہمارا جہاز اسکندریہ-٦٨٠، ٢٤ دسمبر کو "فیڈریہ" نامی بندرگاہ سے مال لے کر...
  7. انیس الرحمن

    آٹھویں سالگرہ ریٹنگ یا درجات

    میں جب محفل میں نیا نیا آیا تھا تو کافی چیزیں سمجھ میں نہیں آتی تھیں۔ جیسے کسی بھی مراسلے کے نیچے بنے ہوئے آئکن۔ بعد میں پتا پڑا کہ یہ ریٹنگ کے نشانات ہیں۔ ویسے تو جانے کتنی طرح کی ریٹنگ تھیں پر جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے نو مختلف ریٹنگ دیکھی ہیں۔ (پسند، ناپسند، متفق، غیرمتفق، پرمزاح، زبردست،...
  8. انیس الرحمن

    سفید کبوتری

    سفید کبوتری زکریا تامر اس بڑی سی دنیا کے کسی حصّے میں ایک سرسبز اور شاداب جنگل تھا۔ جس کے بیچوں بیچ ایک نہر بہتی تھی۔ یہیں ایک سفید کبوتری اپنے ایک بچے کے ساتھ بڑے چین و آرام سے رہتی تھی۔ ایک دن کبوتری اپنے دانے دُنکے کی تلاش میں اپنے گھونسلے سے نکلی۔ تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئی تو اس نے دیکھا...
  9. انیس الرحمن

    بھول بھلکڑ

    بھول بھلکڑ ناصر محمود خٹک کسی جنگل میں ایک ننھا منا ہاتھی رہا کرتا تھا۔ نام تھا جگنو۔ میاں جگنو ویسے تو بڑے اچھے تھے۔ ننھی سی سونڈ، ننھی سی دم اور بوٹا سا قد، بڑے ہنس مکھ اور یاروں کے یار، مگر خرابی یہ تھی کہ ذرا دماغ کے کمزور تھے۔ بس کوئی بات ہی نہیں رہتی تھی۔ امی جان کسی بات کو منع کرتیں تو ڈر...
  10. انیس الرحمن

    میں، NA-247 اور PS-107

    میں آج پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے گیا۔ حالانکہ اس سے پہلے کئی الیکشن گزرے، مگر میں نے کبھی ووٹ نہیں ڈالا۔۔ اس پُرمسرت موقع پر میں نے شروع سے آخر تک تصاویر لیں۔ تاکہ محفل پر شیئر کرسکوں۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے کسے ووٹ ڈالا۔۔۔ ہمارے علاقے کی تفصیلات یوں ہیں۔ لیاقت آباد سی ون ایریا، کراچی قومی...
  11. انیس الرحمن

    سر سید یونیورسٹی برائے انجینئرنگ (الیکٹرانک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ)

    سر سید یونیورسٹی کے داخلوں کے لیے نیا پراسپیکٹس بننے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نئی تصاویر کھینچی گئیں۔ میں نے سوچا کیوں نہ یہ تصاویر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کی جائیں۔ یہ سر سید یونیورسٹی کے الیکٹرانک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی لیبارٹریز کی تصاویر ہیں۔ کمیونیکیشن لیبارٹری
  12. انیس الرحمن

    چالاک خرگوش کے کارنامے

    چالاک خرگوش کے کارنامے ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا بچوں کا ناول معراج نونہال ادب ہمدرد فاؤنڈیشن، کراچی مکھّن چور بہت دن گزرے جنگل کے سب جانور اکھٹّے رہا کرتے تھے۔ وہ سب ایک ہی تھالی میں کھانا کھاتے، ایک ہی چشمے میں پانی پیتے، گرمیوں میں مل جل کر کام کرتے اور سردیوں میں ایک ہی غار میں آرام...
  13. انیس الرحمن

    نونہالوں کے معراج صاحب

    نونہالوں کے معراج صاحب معراج صاحب کا پورا نام خواجہ محمد عارف تھا، لیکن اپنی کہانیوں پر وہ صرف اپنا قلمی نام "معراج" لکھا کرتے تھے۔ معراج صاحب نے ہمدرد نونہال کے علاوہ بچوں کے کسی رسالے میں کہانیاں نہیں لکھیں۔ وہ ہمدرد نونہال کو دل سے پسند کرتے تھے اور صرف اس کے پڑھنے والے نونہالوں کے لیے...
  14. انیس الرحمن

    ایک کہانی

    ایک عورت گالف کھیل رہی تھی کہ ایک ہِٹ کے بعد اس کی گیند قریبی جنگل میں‌ جا گری، بال ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ جھاڑیوں میں پہنچ گئی جہاں گیند پڑی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ادھر ایک مینڈک کانٹے دار جھاڑی میں پھنسا ہوا ہے۔ مینڈک نے عورت کو دیکھ کر کہا، "خاتون! اگر آپ مجھے ان کانٹوں سے نجات دلا دیں گی تو میں آپ...
  15. انیس الرحمن

    آنائی کے آدم خور وحشی (مقبول جہانگیر)

    آنائی کے آدم خور وحشی مقبول جہانگیر مصباح الایمان کے نام اِک دوست مل گیا ہے وفا آشنا مجھے ترتیب ۱۔ آنائی کے آدم خور وحشی ۲۔ ساؤ کے آدم خور ۳۔ گینڈوں کی بستی میں ۴۔ کانگو کے گوریلے ۵۔ سوانی پَلی کا سیاہ چیتا ۶۔ نربدا کا آدم خور ۷۔ شانگو کے پانچ مگرمچھ ۸۔ جہور کا آدم خور ۹۔ جرنگاؤ کا آدم خور...
  16. انیس الرحمن

    ایمان تازہ ہوگیا (تبصرہ جات کے لیے مخصوص)

    یہ تو کچھ حکایت حکایت سی لگ رہی ہے۔:D پڑھ کر بتاتا ہوں۔۔
  17. انیس الرحمن

    دو چوہے

    دو چوہے ڈاکٹر جمیل جالبی دو چوہے تھے جو ایک دوسرے کے بہت گہرے دوست تھے۔ ایک چوہا شہر کی ایک حویلی میں بل بنا کر رہتا تھا اور دوسرا پہاڑوں کے درمیان ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ گاؤں اور شہر میں فاصلہ بہت تھا، اس لیے وہ کبھی کبھار ہی ایک دوسرے سے ملتے تھے۔ ایک دن جو ملاقات ہوئی تو گاؤں کے چوہے نے اپنے...
  18. انیس الرحمن

    سورج کی تلاش (روسی کہانی)

    روسی کہانی سورج کی تلاش وکٹر بوروز ڈین سید فہد بلال ٹنڈرا ایک برفانی علاقہ ہے۔ یہاں رہنے والوں کو اسکیمو کہتے ہیں۔ ٹنڈرا میں شدید سردی ہوتی ہے اور سورج کم نکلتا ہے۔ اس علاقے میں نیذر نامی ایک لڑکا اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کا باپ رینڈیئر پالتا تھا۔ رینڈیئر ایک بڑے بارہ سنگھے جیسا جانور...
  19. انیس الرحمن

    تیسرا ایک روزہ میچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (گلابی میچ)

    آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ فی الحال سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقہ گلابی کٹ پہنے گی۔ آفیشلز اور تماشائی بھی گلابی کپڑے پہن کر آئیں گے۔
Top