گروی آنکھ
شکیل فاروقی
ایک تھا شہر۔ صاف ستھرا، چھوٹا، مگر خوبصورت۔ اس میں رہتا تھا ہیروں کا سوداگر۔ اس کے تھے دو دوست۔ بہت گہرے، بہت پکّے۔ ان میں ایک دوست تھا لنگڑا۔ وہ ریشمی کپڑے کی تجارت کے لیے ملک در ملک جایا کرتا تھا۔ دوسرا دوست تھا کانا۔ ہیروں کا سوداگر اسے پیار سے "کانیا" کہہ کر پکارتا تھا۔...