نتائج تلاش

  1. وقار علی ذگر

    صدارتی امیدوار کی نامزدگی سے استعفی تک ۔۔۔

    جسٹس وجیہہ الدین صدارتی امیدوار کی نامزدگی سے استعفی تک کیا تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن یا لیڈر یہ واضح کرسکتا ہے کہ آخر کیا وجہ بنی جس سے صدارتی امیدوار کے لئے نامزد ہونے والا ایک ایماندار لیڈر جسٹس وجیہہ الدین آج استعفی دینے پر مجبور ہوا ؟
  2. وقار علی ذگر

    عشق میں کچھ کمی رہ گئی ۔۔۔

    سانس اٹکی ہوئی رہ گئی عشق میں کچھ کمی رہ گئی دل سے سب راحتیں اٹھ گئیں اب تو بس بے بسی رہ گئی عمر کے ہرحسیں موڑ پر زندگی سوچتی رہ گئی ہنس دیئے ہم بچھڑ کے مگر آنکھ میں کچھ نمی رہ گئی دوستوں نے کئے وہ کرم دشمنی دیکھتی رہ گئی ہوگئے وہ مصاحب تو کیا گردنوں میں خمی رہ گئی شادؔ آئی سحر تو مگر...
  3. وقار علی ذگر

    برف کا گھونسلا ۔۔۔

    وہ غُصے میں جلی بُھنی بیٹھی تھی۔ اِدھر اُس نے چٹخنی کھولی‘ میں نے گھر کے اندر قدم رکھا‘ اُدھر وہ مجھے پر برس بڑی۔ بچیاں جو مجھے دیکھ کرکھِل اُٹھی تھیں اور میری جانب لپکنا ہی چاہتی تھیں‘ اِس متوقع حملے میں عدم مداخلت کے خیال سے‘ جہاں تھیں وہیں ٹھہری رہیں۔ ”اِس سے بہتر تھا ہم اُسی دور افتادہ...
  4. وقار علی ذگر

    ابھی تک تو ٹھنڈا پانی بھی نہیں پی رہے ۔۔۔

    محلے کی قریبی دوکان جہاں سے کچھ دن کے وقفے سے چکن لینے جایا کرتا ہوں ۔ آج خیروعافیت دریافت کرنے کے لئے دوکان پر گیا تو کہتا ہے حافظ صاحب خیر تو ہے کافی دن سے چکن لیکر نہیں گئے ؟ میں نے مسکرا کر کہا عادل بھائی " ابھی تک تو ہم ٹھنڈا پانی بھی نہیں پی رہے "
  5. وقار علی ذگر

    فراز بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے ۔۔۔

    جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے کہ ہم سے دوست بہت بے خبر ہمارے ہوئے کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے اب اِک ہجومِ شکستہ دلاں ہے ساتھ اپنے جنہیں کوئی نہ ملا ہم سفر ہمارے ہوئے کسی نے غم تو کسی نے مزاجِ غم بخشا سب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے بجھا کے...
  6. وقار علی ذگر

    وہ میری ماں تھی نوکرانی نہیں تھی ۔۔۔!!!

    " وہ میری ماں تھی نوکرانی نہیں تھی " کبھی یوں ہوتا ہےکہ وقت اور آدمی چلتے چلتےبہت آگے نکل جاتے ہیں مگر زندگی اور احساسِ زندگی بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور عموماً ایسا کسی اپنے کے کھوجانے پر ہوتا ہے۔ ایک دن میں اور زاہد صاحب آفس کینٹین میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ میں نے ہمہ وقت کے بجھے بجھے سے...
  7. وقار علی ذگر

    خاموش محبت کرکے دیکھو ۔۔۔

    خاموش محبت کرکے دیکھو دل ہی دل میں چپکے سے یہ کہہ کر دیکھو میں تم سے محبت کرتا ہوں میں تم سےمحبت کرتا ہوں مت دیکھو وہ گم ہے کس کی سوچوں میں نہ فاصلے نظروں کے ناپو نہ زاویے دیکھو آنکھوں کے مت دیکھو وہ کس کو دیکھ رہی ہے کن آنکھوں میں جھانک رہی ہے تم بس دل ہی دل میں سرگوشی میں بات کرو خود سے کبھی...
  8. وقار علی ذگر

    ہمارا جمہوری نظام ۔۔۔

    پاکستان میں جمہوری عمل چلتے رہنا چاہیے ،آج جمہوریت کی جیت ہوئی ، ہم جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دینا چاہتے وغیرہ کے جملے ہم آئے روز اپنے سیاستدانوں سے ٹی وی ٹاک شوز، سیاسی تقاریر یا اخباری بیانات میں سنتے اور پڑھتے ہیں یا کوئی بھی ایسا عمل جس میں دو بڑی سیاسی پارٹیوں کا مفاد ہو اُسے " جمہوریت...
  9. وقار علی ذگر

    اُلٹی شلوار ۔۔۔

    "صاحب اب میرا کام ہو جائے گا نا " اس نے دیوار کی طرف رُخ موڑا اور تیزی سے کپڑے پہننے لگی۔ "ہاں ہاں بھئی " میری سانسیں ابھی بھی بے ترتیب تھیں ۔ پھر میں پیسے لینے کب آؤں ؟ دوپٹے سے اس نے منہ پونچھا اور پھر جھٹک کر لپیٹ لیا ۔ "پیسے ملنے تک تمہیں ایک دو چکر تو اور لگانے ہی پڑیں گے ۔کل ہی میں...
  10. وقار علی ذگر

    تعجب ۔۔۔

    پچھلے کچھ دنوں سے ایک سروے کی رپورٹ ( نجانے اصلی ہے یا نقلی ) مسلسل سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے، جس میں عمران خان صاحب کو دنیا کے دس بااثر سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر اور وزیر اعظم نواز شریف کو دنیا کے کرپٹ ترین سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر دکھایا گیا ہے ۔ اس سروے میں میرے لئے تعجب کی بات یہ...
  11. وقار علی ذگر

    آ مرے قریب آ ۔۔۔

    ہر نفس یہی دعا آ مرے قریب آ دھڑکنوں کی التجا آ مرے قریب آ ہر گلی میں گونجتی ہجر کی کہانیاں ہر گلی یہی صدا آمرے قریب آ پھیلتے تھے فاصلے بڑھ گئی تھیں دوریاں میں نے جب بھی یہ کہا آمرے قریب آ دوریوں میں قرب کی لذتیں سماگئیں وِرد بس یہی رہا...
  12. وقار علی ذگر

    مبارکباد عیدالاضحیٰ مبارک ۔۔۔

    السلام علیکم میری طرف سے " اُردو محفل " کے تمام احباب کو عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں مبارکباد ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس پر مسرت موقع پر آپ تمام کی نیک ، جائز اور دلی تمناؤں کو پورا فرمائے ۔۔۔
  13. وقار علی ذگر

    بے درد خزاں سے کون کہے ۔۔۔ امجد حیدر آبادی

    برباد نہ کر بیکس کا چمن ، بے درد خزاں سے کون کہے تاراج نہ کر میرا خرمن ، اس برق تپاں سے کون کہے مجھ خستہ جگر کی جان نہ لے ، یہ کون اجل کو سمجھائے کچھ در ٹھر جا اے دریا ، دریائے روا سے کون کہے سینے میں بہت غم ہیں پنہاں ، دل میں ہزاروں ہیں ارماں اس قہر مجسم کے آگے ، حال اپنا زباں سے کون کہے ہر...
  14. وقار علی ذگر

    قربانی کے احکام و مسائل ۔۔۔

    عشرہ ذی الحجہ کے فضائل آپ ﷺ نے فرمایا " اللہ تعالی کی عبادت کے لئے عشرہ ذی الحجہ سے بہتر کوئی زمانہ نہیں۔ ان میں ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ایک رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے برابر ہے" ( ترمذی ، ابن ماجہ ) قرآن مجید کی " سورۃالفجر " میں اللہ تعالی نے دس راتوں کی قسم...
  15. وقار علی ذگر

    امجد اسلام امجد وقت دیوار بنا بیٹھا ہے ۔۔۔

    ترک اُلفت کا بہانہ چاہے وہ مجھے چھوڑ کے جانا چاہے اُس کی خواب خیالی دیکھو آگ پانی میں لگانا چاہے وقت دیوار بنا بیٹھا ہے وہ اگر لوٹ بھی آنا چاہے کوئی آہٹ تھی نہ سایا تھا دل تو رُکنے کا بہانہ چاہے میں وہ رستے کی سرائے ہوں جسے ہر کوئی چھوڑ کے جانا چاہے دیکھنا دل کی اذّیت طلبی پھر اُسی شہر کو...
  16. وقار علی ذگر

    محسن نقوی پاگل آنکھوں والی لڑکی !!!

    پاگل آنکھوں والی لڑکی ! اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤگی کانچ سے نازک خواب تمھارے ٹوٹ گئے تو پچھتاؤگی ! سوچ کا سارا اجلا کندن ضبط کی راکھ میں گھل جائیگا کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم کھل جائے گا ۔۔۔! تم کیا جانو؟ خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے خواب ، ادھوری رات کا دوزخ خواب، خیالوں کا پچھتاوا...
  17. وقار علی ذگر

    تم بھی چلوکہ آئے ہیں اغیار دیکھنے ۔۔۔ ( رسا چغتائی )

    نقش و نگار شہرِ دل زار دیکھنے تم بھی چلو کہ آئے ہیں اغیار دیکھنے تو میری خاموشی پہ نہ جا آج بزم میں بیٹھے ہیں لوگ جراتِ گفتار دیکھنے آئے ہیں ہم بھی نقدِ دل و جاں لئے ہوئے یہ اور بات گرمئی بازار دیکھنے کچھ کم...
  18. وقار علی ذگر

    ساتھ کسی کا ہم کیا دیتے ( رسا چغتائی )

    ساتھ کسی کا ہم کیا دیتے کب تک خود کو دھوکا دیتے جانے دنیا کیا کیا کہتی جانے تم کیا طعنہ دیتے کیا ہے رسمِ دنیا داری دیوانوں کو سمجھا دیتے کام نہ تھا اس شہر میں کوئی اُن گلیوں میں پہرا دیتے آنے والے ہر لمحے کو اشکوں کا نذرانہ دیتے اُن آنکھوں نے باتیں کی ہیں اُن آنکھوں کو بوسہ دیتے خار اُگائے...
  19. وقار علی ذگر

    ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں ۔۔۔

    لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں روح بھی ہوتے ہے اس میں یہ کہاں سوچتے ہیں روح کیا ہوتی ہے اس سے انہیں مطلب ہی نہیں وہ تو بس تن کے تقاضوں کا کہا مانتے ہیں روح مرجائے تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش اس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں کئی صدیوں سے یہ وحشت کا چلن جاری ہے کئی صدیوں سے ہے قائم یہ...
  20. وقار علی ذگر

    بھری بستی سے اک چہرہ گیا ہے ۔۔۔

    بھری بستی سے اک چہرہ گیا ہے میرا سورج سا دل گہنا گیا ہے کسی کا کچھ نہیں بگڑتا میری جان دلِ خوش فہم تو مارا گیا ہے میں آدھا اسکے ہمراہ جا چکا ہوں مگر مجھ سے تو وہ پورا گیا ہے وہ کیا جانے تیری دریا دلی کو تیرے ساحل سے جو پیاسا گیا ہے جیسے چاہا وہی تم کو رلائے ہمیشہ یہ ہی دیکھا گیاہے اسے تو اک...
Top