نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    خلفاء کا حج

    ایک کتاب کے مطالعہ کے دوران شاہ ولی اللہ رحمت اللہ علیہ کی کتاب ازالۃ الخفا سے ایک اقتباس نظروں سے گزرا۔ اس سے قبل تو میری معلومات میں صرف اتنا ہی تھا کہ کسی عثمانی خلیفہ نے کبھی حج نہیں کیا لیکن ازالۃ الخفا کےاقتباس سے معلوم ہوا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بعد سے شاہ صاحب کے زمانے تک کسی...
  2. ابوشامل

    ظاہری مولوی اور بغیر داڑھی کے طالبان

    ’ظاہری مولوی اور بغیر داڑھی کے طالبان‘ محمد حنیف بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی نوے کی دہائی کے وسط میں میرے ایک پرانے کلاس فیلو اور دوست نے مجھے سپاہ صحابہ کا رکن بنانے کی کوشش کی۔ میں اور ذوالفقار آٹھویں جماعت تک ساتھ پڑھے تھے۔ اُس نے پڑھائی بیچ میں چھوڑ کر موٹرسائیکلوں کا کام سیکھا اور...
  3. ابوشامل

    خلیفہ عبد المجید کی خطاطی

    استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے داخلی دروازے پر نسب ایک کتبہ جس پر انتہائی دلکش خطاطی میں "ان الصلوٰۃ کانت علی المؤمنین کتاباً موقوتا" لکھا ہے۔ ایک مصری ساتھی نے مجھے بتایا ہے کہ یہ خطاطی سلطان عبد المجید کی ہے جو کئی عثمانی سلاطین کی طرح ایک بہت بڑے خطاط تھے۔ یہ تصویر میرے ماموں عبید اللہ...
  4. ابوشامل

    خطاطی: ابوشامل

    کلک 2000ء اور فوٹو شاپ کے ذریعے ایک حقیر سی کوشش:
  5. ابوشامل

    ابوالکلام آزاد "چائے" : غبار خاطر از ابوالکلام آزاد

    قلعۂ احمد نگر 17 دسمبر 1942ء صَدِیقِ مکرم وقت وہی ہے مگر افسوس، وہ چائے نہیں ہے جو طبعِ شورش پسند کو سرمستیوں کی اور فکر عالم آشوب کو آسودگیوں کی دعوت دیا کرتی تھی۔ پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے وہ چینی چائے جس کا عادی تھا، کئی دن ہوئے ختم ہو...
  6. ابوشامل

    تصویری چہل حدیث

    چند روز قبل Deviantart پر ایک ترک ساتھی فہیم کے صفحے پر علم ہوا کہ 40 احادیث پر مشتمل ایک پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جس کا وہ کئی زبانوں میں ترجمہ کروانا چاہ رہے ہیں۔ تصویری چہل حدیث کے اس پروجیکٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، کیونکہ اس کا مقصد ہر حدیث پر ایک کارٹون تیار کر کے بچوں کو نیک اعمال کی...
  7. ابوشامل

    بیڈ سیکٹرز کیا ہوتے ہیں؟

    ماہرین سے گزارش ہے کہ میری چند الجھنوں کو دور کردیں: 1- ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹرز کیا ہوتے ہیں؟ اور بیڈ سیکٹرز آنے کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ 2- ان سے ہارڈ ڈسک پر موجود ڈیٹا کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟ 3۔ یہ کس طرح معلوم کیا جائے کہ ہارڈ ڈسک میں بیڈ سیکٹرز ہیں؟ 4- کیا بیڈ سیکٹرز ایک پارٹیشن سے دوسرے...
  8. ابوشامل

    استاد امانت علی میری داستان حسرت- امانت علی خان

    میری داستانِ حسرت وہ سنا سنا کے روئے، گلوکار: استاد امانت علی خان
  9. ابوشامل

    اردو میں اعداد کیسے لکھیں؟

    ایک ای-بک کی ٹائپنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں میں چاہتا ہوں کہ جب میں اعداد (numbers) ٹائپ کروں تو وہ انگریزی (1,2,3) کے بجائے اردو میں دکھائی دیں۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔ منتظر
  10. ابوشامل

    چھوٹی سی دنیا

    پی ٹی وی کے شاہکار ڈراموں میں سے ایک "چھوٹی سی دنیا" اس ڈرامے میں دیہاتی زندگی کی سادگی کو بہت اعلٰی پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ نور محمد لاشاری (چاچا سلیمان) اور انور سولنگی (مشٹر رمضان) کی اداکاری تو خاص طور پر اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ میرے پسندیدہ ترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔...
  11. ابوشامل

    حاصل مطالعہ: روحِ انقلاب محمدی

    انسانیت کی شاید سب سے بڑی بدنصیبی یہ رہی ہے کہ جس کسی کو بھی برسر قوت آنے کا موقع تاریخ میں ملا ہے۔ تلوار کے زور سے، سازش کے بل پر، جمہوری انتخاب کے راستے سے یا کسی اتفاقی حادثے کے تحت – اسی کو اپنے متعلق یہ زعم ہو گیا ہے کہ وہ بنی نوع انسان کا معلم اور زندگی کا مصلح بھی ہے۔ ایسے مصلحین و معلمین...
  12. ابوشامل

    سورہ رحمٰن از قاری سید صداقت علی

    قاری سید صداقت علی کی آواز میں سورۂ رحمن کی دلنشیں تلاوت http://www.youtube.com/watch?v=riW4W66ptqI
  13. ابوشامل

    فضا میں وحشت سنگ و سناں کے ہوتے ہوئے

    فضا میں وحشت سنگ و سناں کے ہوتے ہوئے قلم ہے رقص میں آشوبِ جاں کے ہوتے ہوئے ہمیں میں رہتے ہیں وہ لوگ بھی کہ جن کے سبب زمیں بلند ہوئی آسماں کے ہوتے ہوئے بضد ہے دل کہ نئے راستے نکالے جائیں نشانِ رہگذرِ رفتگاں کے ہوتے ہوئے میں چپ رہا کہ وضاحت سے بات بڑھ جاتی ہزار شیوۂ حسنِ بیاں کے...
  14. ابوشامل

    فلاحی کاموں کی آڑ میں قبضہ مافیا

    روزنامہ جسارت کی ایک خبر:
  15. ابوشامل

    اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کی جانب گامزن

    اردو بولنے اور سمجھنے طبقے کی تمام تر عدم توجہی کے باوجود چند دیوانوں نے جس کام کا بیڑا اٹھایا تھا وہ اب ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ رستے کی تمام تر مشکلات اور صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد ایک خواب سچ ہونے جا رہا ہے اور اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کی جانب گامزن ہے۔ مجھے یاد ہے کہ گزشتہ...
  16. ابوشامل

    سمر کیمپ کی تصاویر

    گزشتہ ماہ ایک سمر کیمپ کے سلسلے میں بالاکوٹ جانا ہوا۔ 12 روزہ سمر کیمپ کا مقصد رضاکارانہ جذبے کا فروغ اور کسی بھی قدرتی آفت آنے کی صورت میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تربیت دینا تھا۔ علاوہ ازیں سیر و تفریح اور پاکستان کے حسین علاقوں کا سفر بھی اس کیمپ کا ایک حصہ تھا۔ اس طرح زندگی...
  17. ابوشامل

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی پھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی صبح سے شام تک بوجھ ڈھوتا ہوا اپنی ہی لاش کا خود مزار آدمی ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستے ہر طرف آدمی کا شکار آدمی روز جیتا ہوا روز مرتا ہوا ہر نئے دن نیا انتظار آدمی زندگی کا مقدر سفر در سفر آخری سانس تک بے قرار آدمی...
  18. ابوشامل

    مبارکباد ساجد اقبال کو سالگرہ مبارک

    ہماری محفل کے ایک اہم رکن اور سیاست کے میدان کے شہسوار ساجد اقبال آج (20 اگست کو) اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج ان کی زندگی کے 24 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ میری طرف سے انہیں سالگرہ پر مبارکباد۔ اللہ انہیں ایمان و صحت کی حامل طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین
  19. ابوشامل

    سلطنت عثمانیہ کی نایاب تصاویر

    سلطنت عثمانیہ مسلم تاریخ کا آخری درخشندہ باب ہے جو پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد بند ہو گیا آج برادر الف نظامی کی جانب سے اس دھاگے میں سلطنت عثمانیہ کے سرکاری گزٹ "تقویم وقایع" کی ڈی وی ڈی کی صورت میں پیشکش نے اس حوالے سے مزید کچھ دوستوں کی خدمت میں پیش کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ چند ماہ قبل...
  20. ابوشامل

    پاکستان کے مشہور پہاڑوں کی "نام کہانی"

    K2 پاکستان کی اس بلند ترین چوٹی کے مختلف نام ہیں۔ چین میں اسے آج بھی باضابطہ طور پر Qogir (چوگِر) کہتے ہیں جو 20 ویں صدی میں مغربی کوہ پیماؤں میں مستعمل نام چوگوری (Chogori) سے مشتق ہے۔ اور یہ "مغربی نام" دراصل مقامی بلتی زبان کے دو الفاظ "شاہ گوری" کی بگڑی ہوئی شکل ہے :) ۔ علاوہ ازیں اسے...
Top