نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    جگر آیا نہ راس نالۂ دِل کا اثر مجھے

    چترا سنگھ کی آواز میں جگر مراد آبادی کی یہی غزل سنیے۔
  2. فرخ منظور

    غلام قادر روہیلہ ۔ مزمل حسین

    غلام قادر روہیلہ کو برصغیر کی تاریخ میں ایک انتہائی سفاک اور سنگدل شخص کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم اس کا مقدر بھی ویسا ٹھہرا کہ وہ تاریخ کے انتقام کا نشانہ بن گیا۔ غلام قادر روہیلہ ضابطہ خان کا بیٹا اور نجیب الدولہ کا پوتا تھا، جس کا تعلق افغان قبیلہ روہیلہ سے تھا اور وہ روہیل کھنڈ کا رہنے والا...
  3. فرخ منظور

    سہراب مودی (عظیم اداکار و ہدایت کار)

    *🎞️برسی پہ خراجِ عقیدت :- 🎬سہراب مودی کی فلمیں دیکھنے نابینا افراد بھی آتے تھے* *بہ شکریہ :روزنامہ انقلاب ممبئی* *انتخاب و ٹائپنگ :- احمد نعیم مالیگاؤں ممبئی* __________!!!! ___ سہراب مودی ایک ایسے اداکار اور ہدایت کار تھے جنہیں تاریخی فلمیں بنانے میں ملکہ حاصل تھا انہیں تاریخی فلموں کا رستم...
  4. فرخ منظور

    منشی تلوک چند محروم : ستیہ پال آنند

    منشی تلوک چند محروم تحریر ستیہ پال آنند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ 1944-45ء کا زمانہ تھا۔ میں ابھی مشن ہائی اسکول راولپنڈی میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ڈی اے وی کالج کے مشاعرے میں منشی تلوک چند محروم کو سننے کے ایک ہفتہ بعد میں اپنا بستہ ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے سیدھا گورڈن کالج...
  5. فرخ منظور

    لاہور کے لیے ۔ گلناز کوثر

    لاہور کے لیے ۔۔۔۔۔گلناز کوثر۔۔۔۔۔۔ گرد سے اٹی ہوئی شام کے پروں تلے جی پی او کے چوک میں سن رسیدہ پیڑ نے آنکھ کی نمی چھپائی نیم زرد پتیوں کو جھاڑتی شاخ نے صدا اٹھائی دل کو اک ملال سا چیر کر گزر گیا مسکراتے، گیت گاتے شہر تجھ کو کیا ہوا بدلیاں جلی ہوئی ہیں، تتلیاں دھواں ہوئی ہیں، جھاڑیوں کی گود...
  6. فرخ منظور

    یہ بام و در بھی مرے ساتھ خواب دیکھیں گے ۔ عنبرین صلاح الدین

    بہت عنایت سیما صاحبہ ۔ خوش رہیں ۔
  7. فرخ منظور

    یہ بام و در بھی مرے ساتھ خواب دیکھیں گے ۔ عنبرین صلاح الدین

    یہ بام و در بھی مرے ساتھ خواب دیکھیں گے تمام رات مرا اضطراب دیکھیں گے جہانِ حرف و معانی میں جس نے الجھایا ہم اُس کے ہاتھ میں اپنی کتاب دیکھیں گے وہ میرے شہر میں آئے گا اور ملے گا نہیں وہ کر سکے گا بھلا اِجتناب، دیکھیں گے تمام عمر دعا کے لئے اٹھائے ہاتھ ہیں خوش گمان، خوشی سے عذاب دیکھیں گے...
  8. فرخ منظور

    چُوں چُوں کا مربّہ ۔ احمد حاطب صدیقی

    میں شیر نہیں پنجابی ڈھگا ہاں۔ :)
  9. فرخ منظور

    مبارکباد شمشاد بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک

    بلکہ میرا خیال ہے اب تو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ شمشاد صاحب کے لواحقین سے رابطہ کر کے انھیں کہا جائے کہ وہ جو کتابیں عطیہ کرنا چاہتے ہیں وہ بھی دے دیں اور ساری کتب پنجاب پبلک لائبریری پہنچا دی جائیں یا کسی اور حکومتی لائبریری میں۔
  10. فرخ منظور

    مبارکباد شمشاد بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک

    کسی کے بھی ہاتھ پنجاب پبلک لائبریری ،لاہور بھجوا دیں اور ان سے کہیں کہ بس کتب وصول کرنے کی رسید لائبریری والوں سے ضرور لے لیں۔ پنجاب پبلک لائبریری کی ویب سائٹ
  11. فرخ منظور

    مبارکباد شمشاد بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک

    اگر آپ نے ابھی تک اپنی کتابیں کسی کو نہیں دیں تو سب سے زیادہ مستحق گورنمنٹ پبلک لائبریریز ہوتی ہیں۔ آپ جس شہر میں ہیں وہاں کی سب سے بہتر پبلک لائبریری کو کتب عطیہ کر دیں۔ ویسی میری نظر میں سب سے مستحق لائبریری پنجاب پبلک لائبریری لاہور ہے۔ میں ہمیشہ انھیں ہی کتابیں عطیہ کرتا ہوں گزشتہ پینتالیس...
  12. فرخ منظور

    ناصر کاظمی گلی گلی آباد تھی جن سے کہاں گئے وہ لوگ ۔ ناصر کاظمی

    گلی گلی آباد تھی جن سے کہاں گئے وہ لوگ دلی اب کے ایسی اجڑی گھر گھر پھیلا سوگ سارا سارا دن گلیوں میں پھرتے ہیں بے کار راتوں اٹھ اٹھ کر روتے ہیں اس نگری کے لوگ سہمے سہمے سے بیٹھے ہیں راگی اور فن کار بھور بھئے اب ان گلیوں میں کون سنائے جوگ جب تک ہم مصروف رہے یہ دنیا تھی سنسان دن ڈھلتے ہی دھیان...
  13. فرخ منظور

    حق الیقین ۔ حامد عتیق سرور

    حق الیقین میں ایسے ملک میں رہتا ہوں حامد جہاں ہر شخص سب کچھ جانتا ہے غیاب و ظاہر و باطن کی باتیں وجود و ہست و لا امکاں کے قصے کہاں کس وقت کیا کیا ہو رہا ہے فرشتان ِ خدا کی گفتگو بھی دل ِیزداں کی پنہاں آرزو بھی گنہ گاروں کی ساری لغزشیں بھی سیہ کاروں کے من کی سازشیں بھی سبھی کے چشم دیدہ واقعے ہیں...
  14. فرخ منظور

    قسمت کھلی ہے آج ہمارے مزار کی۔ بیدم شاہ وارثی

    قسمت کھلی ہے آج ہمارے مزار کی چادر پڑی ہے گوشۂِ دامانِ یار کی کیسا فشار کیسی اذیت فشار کی لذت ملی ہے قبر میں آغوشِ یار کی وحشت یہ کہہ رہی ہے دلِ بے قرار کی پھر خاک چھاننی ہے ہمیں کوئے یار کی کوچے میں تیرے دوش صبا پر سوار ہے کس اوج پر ہے خاک ترے خاکسار کی دل بھی گیا جگر بھی گیا جان بھی چلی...
  15. فرخ منظور

    تعارف نہاں ماندیم چوں معنی بچندیں لفظ پیدائی

    اسی لیے تو کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حسان خان کی طرح کے ایک اور لڑکے کی آمد ہوئی ہے۔ :)
  16. فرخ منظور

    تعارف نہاں ماندیم چوں معنی بچندیں لفظ پیدائی

    اردو محفل میں خوش آمدید۔ لگتا ہے ایک اور حسان خان کی آمد ہوئی ہے۔
  17. فرخ منظور

    تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

    نہایت افسوس ہوا۔ خدا غریقِ رحمت فرمائے۔ آج وہ، کل ہماری باری ہے
  18. فرخ منظور

    آٹومیٹک چندہ کلیکشن مشین

    کیا اسلامی بنکنگ سود سے پاک ہے؟
  19. فرخ منظور

    کچھ نہ کچھ سوچتے رہا کیجے۔ رسا چغتائی

    کچھ نہ کچھ سوچتے رہا کیجے آسماں دیکھتے رہا کیجے چار دیواریٔ عناصر میں کودتے پھاندتے رہا کیجے اس تحیر کے کارخانے میں انگلیاں کاٹتے رہا کیجے کھڑکیاں بے سبب نہیں ہوتیں تاکتے جھانکتے رہا کیجے راستے خواب بھی دکھاتے ہیں نیند میں جاگتے رہا کیجے فصل ایسی نہیں جوانی کی دیکھتے بھالتے رہا کیجے آئنے...
Top