نتائج تلاش

  1. شکیب

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    معنوی طور پر فی الحال ذہن میں "دل لگی" ہی آرہا ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ نے"اشکبازی" بتایا،جو میرے لیے ایک نیا لفظ ہے۔ میسرلغات میں بھی اشکبازی کہیں نہیں ملا۔ آپ کے خیال میں فلرٹ کا اردو متبادل کیا ہو سکتا ہے؟
  2. شکیب

    غزلیاتِ اقبال - الف بائی ترتیب سے (مرتب:شکیب احمد)

    نام کتاب : غزلیات اقبال - الف بائی ترتیب سے شاعر: علامہ محمد اقبال مرتب : شکیب احمد کل صفحات : ١٨٢ فارمیٹ : پی ڈی ایف بطور تعارف "عرضِ مرتب" سے کچھ حصہ اقبالؔ نے غزل کو زلف و رخسار کی قید سے نکال کر ایک نئی جہت بخشی اور دینِ محمدیﷺ کے پیغام کو پہنچانے کا واسطہ بنایا۔ بقول مولانا عبد الماجد...
  3. شکیب

    رسم الخط مبدل Script Converter کی ضرورت

    زیک بھائی کے بلاگ کا مطالعہ کر رہا تھا تو ایک حالیہ پیش آنے والی دقت کا تذکرہ ملا، جس کے لیے کچھ مہینوں سے تلاش میں ہوں... ضرورت ہے اردو سے ہندی رسم الخط کنورٹر کی، جو اردو تحریر (طویل ڈاکومنٹس) کو ہندی دیوناگری رسم الخط میں بلا ترجمہ تبدیل کر سکے... اسے Transliteration کہتے ہیں! تحقیق سے پتہ...
  4. شکیب

    بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!

    کوئی ایسی بیوقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے؟ مجھے زیادہ تر یہ پٹیاں بڑا بھائی پڑھایا کرتا تھا... میرا یقین تھا کہ "ریل کی پٹری پر سکہ رکھنے سے، ریل کے گزرنے پر وہ مقناطیس بن جاتا ہے!"
  5. شکیب

    ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

    اس سے پہلے بھی کسی نے یہ سوال پوچھا تھا، جس پر شاید الف عین چچا جان کا جواب تھا کہ ریختہ کا مقصد ہے کہ کتب آن لائن ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جائیں... فی الوقت 2 کتب کی سخت "طلب" محسوس ہو رہی ہے... HTTrack ویب سائٹ کاپئر وغیرہ استعمال کر کے دیکھ چکا ہوں(موبائل پر)، نہیں ہو سکا... ہو سکتا ہے پی سی...
  6. شکیب

    زمانے کے انداز بدلے گئے...از گل نوخیز اختر

    بالیوں تک تو ٹھیک تھا لیکن مردانہ ماڈلنگ کی کچھ تصاویر دیکھ کر دل اچھل کر حلق میں آگیا ہے۔ اچھے خاصے نوجوانوں نے میکسیاں پہنی ہوئی ہیں جبکہ ایک جواں مردنے تو باقاعدہ سر پر دوپٹہ بھی لیا ہوا ہے۔۔۔اور قوی اُمید ہے کہ بہت جلد کسی کا گھر بھی بسا دے گا ۔پہلے خیال آیا کہ شائد نوجوانوں میں کوئی ’سلکی...
  7. شکیب

    ہندی کے لیے سب فورم Sub-Forum

    تجویز کچھ یوں ہے کہ انگریزی کے سیکشن میں چونکہ پہلے ہی لیفٹ ٹو رائٹ کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ چنانچہ اسی میں ایک ذیلی فورم ”ہندی“ کے لیے بھی مختص کر دیا جائے۔ ہو سکے تو انگلش فورم کا نام ”Forum for Left-to-Right Languages“ یا کچھ اسی طرز کا کر دیا جائے جس میں تمام لیفٹ ٹو رائٹ والی زبانیں آ...
  8. شکیب

    مزاحیہ ناول سے سنجیدہ اقتباس

    (گل نوخیزاخترکےمزاحیہ ناول ’’ٹائیں ٹائیں فش ‘‘ سے میرا پسندیدہ حصہ) میری آنکھیں نم ہوگئیں ! ’’فہمی …ایسےہزاروں انگوٹھےاورلگوالو…لیکن خداکےلیےمجھےچھوڑنامت …میں تم سےبہت پیارکرنےلگاہوں …‘‘ وہ سینہ تان کرآگےبڑھی اورنہایت حقارت سےبولی !!! ’’تم گندی نالےکےکیڑے…میں آسمان کاچاند…پہلےاپنی اوقات...
  9. شکیب

    ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

    السلام علیکم۔ صاحبو! کچھ عرصے سے ہند و پاک کی گرما گرمی کی وجہ سے ہم سوچ رہے تھے کہ تعلقات استوار کرنے میں کچھ اپنا حصہ بھی ڈالا جائے۔ ہمارے یہاں حالت تو کچھ یوں ہے کہ پاکستان کا نام بھی لیجیے تو لوگ پلٹ پلٹ کر دیکھنے لگتے ہیں۔ ان سیاسی خیالات کے ساتھ ایک بات اور یاد آئی۔ کچھ مہینوں پہلے کسی...
  10. شکیب

    ا۔ب۔پ: نستعلیق انگلش میں

    اٹ از ٹو میک دی نستعلیق انگلش تھریڈ لائیو۔ رولز: رولز آر سیم ایز دی " اردو الف ب پ" گیم۔ سمپلی، یو ہیو ٹو اسٹارٹ دی نیکسٹ کمنٹ ود دی نیکسٹ ”اردو“ الفا بیٹ۔ ایز آئی ہیو اسٹارٹیڈ ود ”الف“ دی نیکسٹ کمنٹ شڈ اسٹارٹ ود دی لیٹر ”ب“ شُڈ وی ایڈ سم ادر رولز ٹو میک اٹ انٹرسٹنگ؟ محمد تابش صدیقی ، یاز ، الف...
  11. شکیب

    تخالف : مثالوں کا ذخیرہ

    اہلِ لغت کے خلاف لکھنا تخالف کہلاتا ہے۔ آسانی کے لیے آپ اسے ”تلفظ اور املا کی غلطی“ کہہ سکتے ہیں۔ شاعری کے تناظر میں کہا جائے تو شعر میں کسی لفظ کو غلط تلفظ کے ساتھ باندھنا تخالف کہلائے گا۔ یہ لڑی تخالف کے لیے مخصوص ہے۔ احباب اس میں ایسے اشعار شامل کریں جن میں تخالف کا عیب پایا جاتا ہو۔ تمام...
  12. شکیب

    ایطا(جلی/خفی) : مثالوں کا ذخیرہ

    ایطاء جلی کیا ہے؟ (از - شکیب احمد) مرزا یاسؔ کے لفظوں میں ”ایطا کہتے ہیں قافیوں میں کلمۂ آخر (متحد المعنی) کی تکرار کو۔ یعنی اگر اس کلمۂ متحد المعنی کو اگر قافیوں سے الگ کر ڈالیں تو جو کچھ باقی رہے وہ الفاظ با معنی ہوں مگر ان میں حرفِ روی قائم نہ ہو سکے۔“ نہیں سمجھے؟ جی کوئی بات نہیں۔ ابھی سمجھ...
  13. شکیب

    معائبِ سخن : مثالوں کا ذخیرہ

    یہاں ان اشعار کی مثالیں پیش کی جائیں گی جن میں عیوب فصاحت میں سے کوئی عیب ہے۔ ہر عیب کے لیے الگ الگ لڑی بنائی جائے گی جن میں اس عیب کے اشعار کا ذخیرہ کیا جائے گا۔ اس سے نو آموزوں کو استفادہ کرنے میں آسانی رہے گی۔ فی الحال تمام لنکس شامل نہیں ہیں، جیسے جیسے لڑیاں بنتے جائیں گی، ربط شامل کیے جاتے...
  14. شکیب

    ایم ایس ورڈ میں ٹول ٹپ پر اردو لغت؟

    یہ ورڈ کی ایڈ ان تھی۔ جس میں کسی بھی لفظ پر کرسر لانے سے اس کا اردو تلفظ کے ساتھ شاید معنی بھی بتاتے تھے۔ یہ ایڈ ان پہلے میرے پاس تھی، لیکن اب پتہ نہیں کہاں غائب ہوئی ہے۔ ڈھونڈنے پر بھی نہ ملی۔ یہ کہاں مل سکتی ہے۔ نیز اس میں استعمال ہونے والی لغت بھی مل سکتی ہے؟ جس میں تمام الفاظ پر اعراب لگے...
  15. شکیب

    کسی طرز(دھن/music) کو تحریر میں کس طرح دکھایا جائے؟

    بات کچھ یوں ہے کہ ہائی اسکول کے بعد ہی سے ہم نے ایک بحر کی غزلوں کو اکٹھا کر رکھا تھا، جس میں ہر غزل کا ایک مصرع یا اس کا اشارہ ہوتا تھا۔ مقصد یہ تھا کہ کوئی بھی نئی غزل کے لیے اگر کوئی طرز ڈھونڈنی ہوتی تو ہم ان میں سے پرانی طرز کو دیکھ کر کسی ایک کو پسند کر لیتے تھے۔ گیارہویں جماعت میں ہمارے...
  16. شکیب

    منگل کے دن - (نظم)

    گیارہویں سالگرہ کے موقع پر محفل کو زعفران زار بنانے کی یہ جھٹ پٹ والی کوشش ہے۔ جن احباب کو اس کا پس منظر نہیں پتہ ہے، وہ شاید حظ نہ اٹھا سکیں، اس کے لیے اس لڑی کا مطالعہ فرمائیں، امید ہے افاقہ ہوگا۔:) کیا بتاؤں آپ کو میں، کیا ہوا منگل کے دن اک عجب بھونچال سا برپا ہوا منگل کے دن بر کیلنڈر جون کی...
  17. شکیب

    وصی شاہ کی شاعری سے ”انتخاب“

    Disclaimer: انتخاب کے لفظ پر خصوصی توجہ کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ خصوصی اور کسی اور ٹائپ کا انتخاب ہے۔ قاری کی کسی بھی قسم کی جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا ذمہ دار ناقل نہیں ہو گا۔ نوٹ: ”انتخاب“ کا ٹائپ اگر آپ سمجھ گئے ہوں تو آپ بھی پوسٹ کیجیے۔:) ساتھ میں عنوان دینا نہ بھولیں۔ اف مرے خواب میں ترے ہونٹ کے جس...
  18. شکیب

    امتحان کا سوال System engineering hierarchy کیا ہے؟ اور میرا جواب

    کئی بار ہم نے کوشش کی ہے کہ کبھی کسی پیپر میں زیرو نمبر لے لیں۔ لیکن ہاتھ چل ہی پڑتا ہے اور کچھ نہ کچھ مارکس مل ہی جاتے ہیں۔ جس ٹیسٹ میں بھی کچھ پڑھ کے نہیں گئے، وہاں ہم رہے اور قلم رہا، اور نت نئے جہانوں کی سیر رہی۔ ہمیں خوب یاد ہے، جونیر کالج کے فرسٹ ایئر میں بایولوجی ہمیں خوب آتا تھا۔ فرسٹ...
  19. شکیب

    بچپن کی یادیں

    چچا جان نے ہم دونوں بھائیوں کو پانچ روپے کا سکہ دیا تھا۔ اس دور میں ہمیں جیب خرچ کے طور پر ہمیں چار آنہ ملا کرتا تھا۔ بھائی نے ان پانچ روپوں میں سے میرا حصہ اب تک نہیں دیا۔ :)
Top