نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن ۔۔۔۔۔۔۔ بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے

    جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن ۔۔۔۔۔۔۔ بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے
  2. آوازِ دوست

    محفل کے جِن بھوت

    ماشا اللّہ جی اچھا عاملانہ طریقہ ہے محفل کے ذریعے حاضری بلانے کا۔ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں ہوتی تو ایسے میں کیا کہیں؟ کس سے کہیں اور کیسے کہیں؟ :)
  3. آوازِ دوست

    مبارکباد واہ کیا بات ہے۔۔ برق رفتاری تو دیکھیے ۔۔:)

    بہت خوب !!! تابش صاحب ۔ جیسا نام ویسے کام یعنی اسم بامسمی۔ سدا خوش رہیں :)
  4. آوازِ دوست

    جادو کا کھلونا ۔۔۔از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    سبحان اللّہ !!! احمد بھائی۔ کیا خوب لکھا ہے۔
  5. آوازِ دوست

    ۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

    جاسمن صاحبہ اور مریم افتخار صاحبہ آپ دونوں کو بطور مدیر نئی ذمہ داریاں مبارک ہوں۔ اللّہ کریم آسانیاں عطا فرمائے۔
  6. آوازِ دوست

    کون ہیں ہمارے نئے مدیر؟ محمد ظہیر! محمد ظہیر!

    محمّد ظہیر صاحب آپ کو اُردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زمرہ کا مدیر منتخب کیا جانا مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ آپ کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ رہے۔
  7. آوازِ دوست

    سانوں بھکھ شکار وکھا گئی ساڈے کنبدے ہتھ غلیل (غدیر زھرا)

    تُسیں آپنی بولی دےایس قیمتی ورثے نوں کیویں بچایا ہویا اے؟ تے جیس زمین اِچ ہُن چنگی نثر وی اوکھی اُگدی اے اُہدے وِچ شاعری؟ لگدا اے کہ شائد ماحول تےمطالعے نےاے مُعجزا کیتا اے؟ اسیں تے اُردو دے چکراں وچ ایہو جیہے پئےکہ آپنی سُرت گوا بیٹھے۔ اِک واری سوچیا سی کہ چلو آپنی بولی وِچ وی چار حرف لیکئے...
  8. آوازِ دوست

    قصہ کمپیوٹر بلڈ کرنے کا

    بہت خوب!!! بورڈ کی وارنٹی تین سال ہی ہے یا کچھ کم زیادہ ہے؟ باقی پارٹس کی وارنٹی کتنی یے؟ آپ کے ہاں وارنٹی کلیم کا کیا طریقہ کار ہے؟
  9. آوازِ دوست

    ۞اردو محفل کی بزمِ ادب کی نئی مدیر: نور سعدیہ شیخ بٹیا۞

    اللّہ کریم اس کام میں آنے والی مشکلوں کو آپ پر آسان کرے۔ آپ کی کامیابیوں میں یہ نیا اضافہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
  10. آوازِ دوست

    سانوں بھکھ شکار وکھا گئی ساڈے کنبدے ہتھ غلیل (غدیر زھرا)

    ماں بولی نال پیار تے شائد سب نوں ای ہوندا اے مگر اپنے لطیف احساسات رائیں ایہنوں ایڈی خوبصورتی نال ورتاوے اِچ لیان دا مان کِسے کِسے خوش نصیب نوں ای ملدا اے ۔ گل تے چنگی نئیں پر جے تُسیں اجازت دیو تے اسیں ایس غزل دے پیش کرن تے تہاڈے، چوہدری صاب تے نینی تِناں توں تھوڑا جیلس فِیل کر لئیے :)
  11. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    غزالی نے دینی و دنیاوی علوم پر اچھی دسترس سے چیف جسٹس کا عہدہ حاصل کرلیا پھر اچانک غزالی کے ذہن میں یہ خیال نما شک پیدا ہوا کہ جس خدا کی میں بندگی کرتا ہوں وہ حقیقت بھی ہے یا نہیں؟ غزالی کو اس خیال کے ساتھ ہی اپنی ایمانیات کی پر شکوہ عمارت زمین بوس اور اپنی آخرت غارت ہوتی نظر آئی۔ اُنہوں نے اپنے...
  12. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    زندگی سے محبت اور اس کے احترام کا دوسرا پہلو میری اپنی زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ زندگی کے مقصد و جواز پر غور کرتے ہوئے آپ طرح طرح کے نظریات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کائنات کی بے کراں وسعتوں کے کینوس پر آپ کو اپنی ہستی اک ذرہ بے نشاں سے بھی زیادہ حقیر اور بے وقعت نظر آئے۔ آپ کے...
  13. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    نایاب جی آپ کے تجربات بہت دلچسپ ہیں اور ان سے بہت سی باتیں سوچنے سمجھنے کی آسانی میسر آتی ہے اور مزید آ سکتی ہے۔ مجھے آپ کی بقیہ تحریر کا انتظار رہے گا۔ میں نہیں سمجھتا کہ میرے پاس آپ کے علم میں اضافہ کرنے کے قابل کچھ ہے تاہم اپنی بات کی وضاحت کیے دیتا ہوں کہ زندگی سے محبت کا میرا فلسفہ ایک سے...
  14. آوازِ دوست

    بابائے خدمت عبدالستارایدھیؒ

    مجھے تم یاد آتے ہو
  15. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    میں کوشش کرتا کہ لوگوں کے لیے نسیم صادق (سابق ڈی سی او ملتان) کی طرح حاضر و دستیاب رہوں اور ویسا ہی معاون و مفید ثابت ہوؤں۔
  16. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    آپ کے اس سوال میں دو سوالیہ نشان نہ ہونے سے جو یقینی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اُس کے پیشِ نظر لفظ "مصلحتا" "اضافی محسوس ہوتا ہے :) خیر جھوٹ بولنا کمزوری کی نشانی ہے۔ اگرمادی ضرورتیں آپ کو کمزور کر رہی ہوں تو یہ کوئی اچھی صورتِ حال نہیں ہے اور اگر محبتیں آپ سے اس بات کی متقاضی ہو جائیں کہ آپ کی...
  17. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول یاد آ جاتا ہے کہ میں نے اپنے خدا کو اپنے ارادوں کی شکست سے پہچانا ۔ اُن کے قول میں تو اُن کے ارادوں کے استحکام کی قوت جھلکتی ہے جبکہ ہم جیسے خود کمزور و بے بس ویسے ہی ہمارے کچھ ارادے ناپائیدارثابت ہوتے ہیں۔
  18. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    لائف از شارٹ اینڈ آرٹ از لانگ جیسی کہاوتوں کے تناظر میں دیکھی ہوئی فلم کو دوبارہ دیکھنا خاصا دل گردے کا کام محسوس ہوتا ہے اور بار بار دیکھنا تو محال سی بات ہےتاہم دلچسپی کے اعتبار سے انگلش فکشن موویز میں "انٹر سٹیلر"، تاریخ کے حوالے سے ایران کی سیریز "سفیرِحسین"اور انڈین پنجابی فلموں میں دیہی...
  19. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    بچپن میں ریلوے ٹریک پر میلوں پیدل چلنے کی عادت تھی توچلتے چلتے نوبہار نہر کے کنارے بیٹھ کر کچھ دیر بہتے ہوئے پانی کی اچھل کود کا نظارہ کرتا تھا،مزاروں سے شناسائی ہوئی تووہاں بھی کبھی کبھار جانے کا سلسلہ بنا۔قدیم طرزِ تعمیر اور اُس کا شاہانہ پن صاحبِ مزار کی نورانی ہیبت میں جس طرح شامل ہوتا اُسے...
  20. آوازِ دوست

    تیرہویں سالگرہ آوازِ دوست کا انٹرویو

    اُن کا علم یا کم ازکم اُس جذبے کی حدت جس نے غزالی کو ایک قابلِ رشک زندگی ٹھکرا کر سچائی کی تلاش میں نگر نگر کی خاک چھاننے پر مجبور کر دیا۔
Top