نتائج تلاش

  1. م

    پیسا اچھا لگتا ہے - منیبؔ احمد

    میں تو کروں گا ویسا ہی جیسا اچھا لگتا ہے رہنے دو کمرہ خالی ایسا اچھا لگتا ہے بیتا وقت برا بھی ہو کیسا اچھا لگتا ہے اب تو فقیروں کو صاحب! پیسا اچھا لگتا ہے مے کش کو انگور بھی کچھ مے سا اچھا لگتا ہے جیسا بھی ہو حال منیبؔ ویسا اچھا لگتا ہے
  2. م

    حالات ہو گئے ہیں کتنے عجیب صاحب - منیبؔ احمد

    حالات ہو گئے ہیں کتنے عجیب صاحب دھن کے امیر بھی ہیں مَن کے غریب صاحب عیسیٰ کا تذکرہ بھی ہم نے سنا تھا لیکن دیکھی یہاں سبھی کے سر پر صلیب صاحب مکے مدینے پہنچے یا کربلا گئے ہم لیکن کبھی نہ آئے اپنے قریب صاحب سر پر ہے سبز پگڑی باتیں رٹی رٹائی توتا ہی لگ رہے ہیں بالکل خطیب صاحب اپنے نصیب پر جو...
  3. م

    ہم مانگنے والے نہیں ہیں

    شام کے وقت گھنٹی بجی۔ میں نے دروازہ کھولا۔ سامنے ایک فربہ سی خاتون جلوہ افروز تھیں۔ یا تکلف برطرف، موٹی سی آنٹی کھڑی تھی۔ عمر پینتیس چالیس سال کے درمیان ہو گی۔ کہنے لگی، ”ہم آپ کے ہمسائے سے آئے ہیں۔ منت مانگی تھی۔ آج پوری ہو گئی ہے۔ آپ کچھ امداد کر سکتے ہیں تو کر دیں۔ ہم مانگنے والے نہیں ہیں۔“...
  4. م

    دن اور ہی کچھ کہتے ہیں شب کہتے ہیں کچھ اور - منیبؔ احمد

    چند اشعار ہیں۔ آپ سن لیں تو ہم شکرگزار ہیں: دن اور ہی کچھ کہتے ہیں شب کہتے ہیں کچھ اور کچھ اور ہی کہتے ہیں وہ جب کہتے ہیں کچھ اور اِتنا ہی تو کہتے ہیں کہ تو دل کی سنا کر اے جان مری! ہم تجھے کب کہتے ہیں کچھ اور اندر سے تو کیا ٹکڑوں میں دو ٹوٹ گیا ہے؟ آنکھیں تری کچھ کہتی ہیں لب کہتے ہیں کچھ اور...
  5. م

    گرتے پڑتے ہیں، چلتے جاتے ہیں - منیبؔ احمد

    نہیں آتی جو یاد ” اُردو محفل “ مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتی ہے تو اکثر یاد آتی ہے مسلسل دوسرے دن دوسری غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ اُمید ہے احباب قبول فرمائیں گے بلکہ عمدہ تنقید سے بھی نوازیں گے: گرتے پڑتے ہیں چلتے جاتے ہیں تن بدن سے نکلتے جاتے ہیں جلتے جاتے ہیں بتیاں بن کر موم بن کر...
  6. م

    سوچ کو سیڑھیاں نہیں ملتیں - منیب احمد

    چند تازہ اشعار ۔۔ بے ربط، ٹوٹے پھوٹے ۔۔ میری طرح ۔۔ لیکن سنانے سے پہلے ایک وضاحت: منیب احمد فاتح، فاتح جہانگیری، قاضی منیب احمد فاتح دہلوی، منیب الف، میم الف اور بہت سے دوسرے تخلص استعمال کرنے کے بعد میں اِس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ منیبؔ احمد ہی ٹھیک ہے۔ نام کا نام، تخلص کا تخلص! اب اشعار سنیے...
  7. م

    درد تھا وقتی مسلسل ہو گیا - منیب الف

    باتیں بہت ہو گئیں، خواب بھی بہت سنا لیے۔ رات کے اس پہر لاہور کی ہوا کچھ ایسی بدلی ہے کہ طبیعت مائل بہ غنا ہے، یعنی جویندہِ منزلِ فنا ہے۔ تازہ غزل سنیے جو اصل میں غزل نہیں، رودادِ حیات ہے: درد تھا وقتی مسلسل ہو گیا صاحبو! میں آج یا کل ہو گیا وہ تھا اِک سورج جو گرماتا رہا میں تھا اِک قطرہ جو بادل...
  8. م

    سونے کے دوران فلم دیکھنا - منیب الف

    دوستو، یہ ایک سچی تحریر ہے، اور جتنی سچی ہے، اتنی ہی حیران کن بھی ہے! شیئر کرنے کا مقصد ایک مثبت اور تعمیری گفتگو ہے۔ میں اکیلا تو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، لیکن مل جل کر شاید ہم کوئی سراغ لگا پائیں۔ ہوا کچھ یوں کہ میں ایک رات سو رہا تھا اور سونے کے دوران خواب دیکھنے لگا۔ خواب میں جو مناظر میں...
  9. م

    میری ڈائری کا پہلا صفحہ - منیب الف

    رات کے دس بج رہے ہیں اور میرا بڑا دل کر رہا ہے کہ کچھ لکھوں۔ ویسے تو میں نے آج تک کچھ کم نہیں لکھا۔ کئی دفتر سیاہ کیے ہیں شاعری اور زباندانی کے شوق میں۔ لیکن پھر بھی دل نہیں بھرا۔ جی چاہتا ہے مزید کھل کر لکھوں۔ بغیر ردیف اور قافیے کی پابندی کے۔ بغیر بحروں کی قید کے۔ آزادانہ! بےباکانہ! لیکن لکھوں...
  10. م

    درد کیسے عطا ہوتا ہے؟

    اردو محفل پر میں نے اپنی ایک غزل شیئر کی جس کا مقطع تھا: کچھ مجھ کو بانٹنا نہیں آتا منیبؔ اور کچھ اُن سے میرا درد لیا بھی نہ جائے گا اِس پر ایک عمیق شخصیت نے سوال کیا کہ منیب! آپ کو درد کیسے عطا ہوا؟ اِسی سوال کے جواب میں یہ پوسٹ تحریر کر رہا ہوں۔ اگرچہ میں خود کو اہلِ درد میں شمار کر کے...
  11. م

    اب ہم سے کوئی کام کیا بھی نہ جائے گا - منیب الف

    ایسا نہیں ہے کہ میں نے اردو محفل پر کئی مہینوں سے کچھ شیئر نہیں کیا، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کافی عرصے سے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔ آج بعد از مدتِ طولانی، بہ رغبتِ طبیعتِ جولانی، چند غزل کے اشعار موزوں کیے ہیں یا شاید اپنے آپ ہوئے ہیں۔ حضرات کی خدمت میں قدرے بڑی فانٹ میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا...
  12. م

    گفتگو - 8 مئی، 2018ء - مردِ حر

    منیب الف: میں نے جب اِس پہ غور کیا تو یہ سمجھا کہ جو آدمی ہے نا، وہ اپنی ذات میں آزاد نہیں ہے۔ محمد اکبر: صحیح! منیب الف: پیدا ہوتے ہی نا، اُس کے اوپر قیدیں ہیں۔ محمد اکبر: limitations ہیں۔ منیب الف: ہاں، معاشرے کی قیدیں! ذمہ داریاں! کہ یار تو نے یہ یہ کرنا ہے۔ محمد اکبر: صحیح! منیب الف: اُس...
  13. م

    سوچ رہا ہوں!

    سوچ رہا ہوں سوچنے والا کون ہے مجھ میں کیا میں ہوں یا میرا بھیجا میری آنتیں میرا معدہ میرا سینہ میرے اعضا اعضائے رئیسہ دل اک عضوِ رئیس ہے کیا؟ عضوِ رئیس فقیر ہے کیا؟ سوچ رہا ہوں سوچ کے پیچھے سوچ آتی ہے سوچ کا محور سوچ سے لے کر سوچ تلک ہے اکمل زیدی میرے بھائی سوچ کو لے کر الجھ گئے ہیں پوچھ رہے...
  14. م

    نہ کوئی بد ہے نہ کوئی نیک

    نہ کوئی بد ہے نہ کوئی نیک جیسا تو ویسا ہر ایک
  15. م

    قرآن کیا ہے؟ قاضی محمد کفایت اللہؒ

    عام طور پر قرآنِ حکیم کا لفظ کسی چیز کو پڑھنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ یعنی قرآن قَرَءَ جس کا معنی ہے پڑھنا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ پڑھنے میں قرآن کے مفہوم کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی کیونکہ جہاں تک پڑھنے کا تعلق ہے تو ہزار ہا چیزیں دنیا میں پڑھی جا رہی ہیں۔ اخبارات و رسائل سے لے کر صحفِ ما...
  16. م

    تیری نیت بھی ہے کیا میرا ارادہ بھی ہے کیا

    یہ گزشتہ رات کا ساز و آواز ہے۔ عمران بھائی کے نام ہے! تیری نیت بھی ہے کیا میرا ارادہ بھی ہے کیا اپنی قسمت میں تغافل سے زیادہ بھی ہے کیا کوئی رہ داں ہو خضر سا تو میں اُس سے پوچھوں وہ جو منزل پہ ملے گا سرِ جادہ بھی ہے کیا؟ سب کے ہاتھوں میں گدائی کا ہی کاسہ ہے الفؔ دست بستہ بھی ہے کیا دست کشادہ...
  17. م

    سادہ سا جواب ہے!

    کچھ روز پہلے محترم عدنان بھائی نے ایک لڑی شروع کی، سادہ سا سوال ہے، اور ایسے سوال پوچھے کہ سب لاجواب ہو گئے۔ اس فقرے میں کچھ ایسی سادگی تھی جو میرے دل میں اتر گئی۔ رات جب بستر پر لیٹا تو یہی دہراتا رہا، سادہ سا سوال بھائی، سادہ سا سوال ہے! حتیٰ کہ دو چار شعر موزوں یا غیرموزوں ہو گئے تو میں نے...
  18. م

    میرے خیالات

    خیالات 14 مارچ 2018 سب لوگ کچھ نہ کچھ لکھ رہے ہیں۔ محفوظ کر رہے ہیں۔ شیئر کر رہے ہیں۔ کوئی فیس بک پہ، کوئی کتابوں میں، کوئی تصویروں میں، کوئی لفظوں میں۔ لیکن کیوں؟ کیا انسان بغیر شیئر کیے نہیں رہ سکتا؟ کیا وہ اپنی بات اپنے تک نہیں رکھ سکتا؟ کیا خوف ہے کہ ہماری باتیں کھو نہ جائیں؟ ہم مٹ نہ جائیں؟...
  19. م

    سکون کے نقشے

  20. م

    خالی صفحہ

    آخر سوچا اس کو لکھوں جو میں نے محسوس کیا سوچتے سوچتے اس کے گھر کے لیٹر بکس میں خالی صفحہ ڈال دیا الف
Top