نتائج تلاش

  1. ایم اے راجا

    ایک دل ہیکہ بچھا جائے۔ ( زلفی )

    جناب ذوالفقار زلفی کی ایک خوبصورت غزل آپ کی بصارتوں کی نظر۔ آرزو آنکھ دریچے میں کھڑی رہتی ہے آمدِ یار کی ہر وقت پڑی رہتی ہے ہمنشیں تو بھی مجھے چھوڑ گیا ہے تنہا اور ابھی آگے مسافت بھی کڑی رہتی ہے ایک دل ہے کہ بچھا جائے ترے قدموں میں اور میری یہ انا ہے کہ اڑی رہتی ہے اگلے پل کی تو...
  2. ایم اے راجا

    ایک تازہ غزل

    اجالا تو کیا پر دیا ہی نہیں ہے غریبوں کے گھر کچھ رہا ہی نہیں ہے یہ بچے جو ہیں بر ہنہ، پوچھتے ہیں ہمارا یہاں کیا خدا ہی نہیں ہے ؟ نظر بہ نظر تشنگی کے ہیں سائے تمنا کا دریا بہا ہی نہیں ہے میں چھینوں اسے کیا زمانے سے یارو مرے ساتھ اس کی رضا ہی نہیں ہے جو مقبول ہوتی سرِ عرش راجا...
  3. ایم اے راجا

    غزل۔ محبت کے قصے

    حاضر ہے ایک اور غزل برائے اصلاح۔ محبت کے قصے ، وفاؤں کی باتیں ہیں ساری کی ساری جفاؤں کی باتیں وہ صحرا بہ صحرا پریشاں سا پھرنا یہ لگتی ہیں مجھ کو اناؤں کی باتیں یہ دھرتی پہ میری گھٹاؤں کے جلوے یہ بارش کا موسم ہواؤں کی باتیں وہ باسی کسی آسماں کے ہیں شاید سو کرتے ہیں...
  4. ایم اے راجا

    ایک غزل آپ کی نذر

    نگاہوں میں اترا سرابوں کا منظر قیامت سے پہلے عذابوں کا منظر نصیبوں میں میرے اداسی کے سائے ترے گھر میں پھیلا گلابوں کا منظر وہ دلکش نظارے وہ اجلے سے چشمے نظر میں ابھی تک ہے خوابوں کا منظر یہ صحرا کی گرمی یہ راہوں کی سختی جلاتا ہے مجھ کو خرابوں کا منظر سفیدی سی سر میں اترنے لگی ہے...
  5. ایم اے راجا

    غزل حاضر برائے اصلاح و رائے

    پروین شاکر مرحومہ کے خیال سے متاثر ایک غزل عرض ہے۔ کسی دن ترے غم بھلا ہی تو دیں گے مگر داغ، انکی گواہی تو دیں گے نکلتے ہیں شعلے جو باتوں سے تیری کسی دن مجھے وہ جلا ہی تو دیں گے سرِ شام بہتے ہیں آنکھوں سے آنسو یہ اِک روز تجھ کو مٹا ہی تو دیں گے کسی کی دعاؤں کے بادل گھنیرے سرِ...
  6. ایم اے راجا

    نثری نظم

    نثری نظم کیا ہے؟ اسکی اردو ادب میں کیا حیثیت ہے؟ کیا نثری نظم کے لیئے کوئی پابندیِ سخن موجود ہے یا اپنے خیال کو من و عن ( بیبحر ) لفظوں کا جامہ پہنا دینا اور اپنی مرضی کے پیرائے میں بیان کر دینا ہی نثری نظم ہے؟ اساتذہ کرام سے درخواست ہیکہ اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں تا کہ طالبِ ادب مستفید ہو...
  7. ایم اے راجا

    آزاد غزل

    میں نے کچھ شعرا کی غزلیں پڑھیں ہیں جو ہیں تو غزلیں لیکن بحر میں نہیں، ایک دو شعرا کی کتابوں میں بھی ایسی غزلیں پڑھی ہی جن کا عنوان " آزاد غزل " دیا گیا ہے۔ اساتذہ کرام سے گزارش ہیکہ آزاد غزل کیا ہے اور اردو ادب کے حوالے سے اسکی کیا حقیقت ہے ؟ شکریہ۔
  8. ایم اے راجا

    تاسف خرم شہزاد خرم کے لیئے دعا !

    ہمارے پیارے دوست اور ہردلعزیز ساتھی خرم شہزاد خرم نے مھے آج بذریعہ فون بتایا کے کچھ دن پہلے انھوں نے خون کا عطیہ دیا تھا اور لاپرواہی میں اسی وقت گھر کو نکل پڑے اور راستے میں بیہوش ہو کر گر پڑے، اس دن سے انکی طبیعت کافی ناساز ہے اور زیرِ علاج ہیں۔ آئیں کہ ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعا لیٰ...
  9. ایم اے راجا

    لک لک مبارکون.

    تمام دوستن کي لک لک مبارکون.
  10. ایم اے راجا

    لڑکیاں تعلیمی میدان میں لڑکوں سے آگے کیوں ؟

    میں آج ایک نیا موضوع شروع کرنے کی جسارت کر رہا ہوں پتہ نہیں آپکی دلچسپی حاصل کر سکے یا کہ نہیں لیکن یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے اسلیئے ہمیں اس پر بڑھ چڑھ کر بحث کرنی چاہیئے۔ جیسا کہ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ پچھلے نتائج کی طرح اس دفعہ بھی پورے ملک میں مجموعی طور پر لڑکیاں تعلیمی نتائج میں آگے رہی ہیں...
  11. ایم اے راجا

    انمول موتی

    انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے اور خود بگاڑتا ہے۔ مایوسی سے کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ غصہ عقل کو کھا جاتا ہے۔ جو دوسروں کی عزت کرتا ہے دوسرے اسکی عزت کرتے ہیں۔ ہمیشہ خود کو دوسروں سے چھوٹا سمجھو۔ محبت امن کو جنم دیتی ہے اور امن خوشحالی کا موجد ہے۔ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیئے سو...
  12. ایم اے راجا

    اقوالِ زریں

    زبان کی لغزش قدم کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس دن پر آنسو بہائو، جو دن تم نےبغیر نیکی کیئے گزار دیا۔ بدترین شخص وہ ہے، جسکے ڈر سے لوگ اسکی عزت کرنے پر مجبور ہوں۔ جو شخص چاہے کہ اللہ اس پر ہمیشہ کرم کرتا رہے، وہ خدا کے بندوں پر کرم کرتا رہے۔ اصل طاقت برداشت کرنے میں ہے، انتقام لینے...
  13. ایم اے راجا

    برائے کرم آئی ڈی تبدیل کر دیں۔

    محترم منتظم صاحب السلام علیکم۔ میری گزارش ہیکہ، فورم پر میری پہلی آئی ڈی، ایم اے ساگر ہے، جو کہ برائے کرم تبدیل کر کے، ایم اے راجا، کر دیں تو دِل کی گہرائیوں سے مشکور و ممنون رہوں گا۔ شکریہ۔
  14. ایم اے راجا

    بحرِ رمل

    میرے خیال میں اگر نئی بحر ہی شروع کرنی ہے تو اس کیلیئے رمل مثمن مخذوف بہت بہتر رہے گی، جسکا وزن 'فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن' ہے، کلاسیکی اساتذہ عموماً اسی بحر سے عروض کی تعلیم شروع کیا کرتے تھے۔ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن 2212 2212 2212 212 دیوانِ غالب کی پہلی غزل اسی بحر میں...
  15. ایم اے راجا

    گلشن آرا کی" تمہارا نام مانگا ہے " سے۔

    ایک عرصہ راس نہ آئی ہمیں دل کی خلش پھر ہوا کہ شب گئے تک جاگنا اچھا لگا شعر کہنا ہو گئی عادت تو یونہی بے سبب رنگ برنگی تتلیوں سنگ بھاگنا اچھا لگا ( گلشن آرا )
  16. ایم اے راجا

    ڈاکٹر عابد کی " گردشِ ایام" سے

    کبھی زباں، کبھی اپنا بیان، بدلے گا طرح طرح سے مرا بدگمان، بدلے گا اس ایک آس پہ کیوں، زندگی گذاروں میں نصیب آ کے کوئی، مہربان بدلے گا ہمارے دردوں کا لفظوں سے، مت علاج کرو کسی نظر سے ہمارا یہ، دھیان بدلے گا جو میرے قتل کا، مضبوط عینی شاہد تھا عدالتوں میں یقیناً، بیان بدلے گا...
  17. ایم اے راجا

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    براہِ کرم اقبال کے اس شعر کی تقطیع کر دیں اور بحر کے بارے میں بتا دیں۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں شکریہ۔
  18. ایم اے راجا

    تعارف میں ہوں ناں

    تمام دوستوں کو میرا اسلام وعلیکم۔ میرا نام محمد امین ہے اور میرا تعلق میرپورخاص سندھ سے ہے قلمی نام ایم اے ساگر لکھتا ہوں، باقی آپ کے ساتھ ہوں آپ بہت جلد میرے بارے میں بہت کچھ جان جائیں گے۔ شکریہ۔
  19. ایم اے راجا

    ایک غزل برائے اصلاح۔

    اسلام و علیکم۔ مجھے کافی عرصے سے ایسی محفل کی تلاش تھی جہاں شاعری کی اصلاح ہو سکے میں اپنے پیارے دوست خرم شہزاد ( فوٹوٹیک 81) کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس محفل کی راہ دکھائ۔ میں اپنی ایک مختصر بحر ( بے بحر کہی جائے تو زیادہ اچھا ہو گا) غزل آپ استادوں کی نظرِ اصلاح کرتا ہوں امید ہیکہ آپ رہنمائ...
Top