نتائج تلاش

  1. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ایک نفسیاتی نکتہ ہے، عورت کسی کے متعلق فطرتاً تجسس میں مبتلا رہتی ہے، اسے ڈرایا جائے کہ شجر ممنوعہ کی طرف نہ جاؤ، عذاب الہی نازل ہو گا تو وہ بے شک ڈرے گی مگر تجسس میں مبتلا رہے گی تنہا اس اسرار کو سمجھنے کا حوصلہ نہ ہو گا، تو وہ مرد کو بہکا کر اُدھر لے جائے گی، عورت آگ سے ڈرتی ہے مگر چولہے کی...
  2. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    باپ کے بعد جو شخص عورت کے ناز نخرے اٹھاتا ہے وہ اسکا شوہر ہوتا ہےاور یہ بات کچھ خواتین ماننا تو دور کی بات سننا بھی گوارا نہیں کرتیں۔ جو خواتین کہتی ہیں مرد کسی کا نہیں ہوتا صرف اپنی ذات کا ہوتا ہے وہ ذرا حساب لگائیں سارے سال کا کمانے والا کتنے جوڑے بناتاہے۔ اگر شوہر کبھی غصے سے بول دے۔۔ تو...
  3. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    تم محبت بھی کرتے ہو،انسانوں سے نہیں اشیا سے،تمہیں کثرت عزیز ہے،تم آلائش سے،آرائش سے،آسائش سے،زیبائش سے اُور نمائش سے محبت کرتے ہو،تم فطری جذبات سے محروم ہو چکے ہو،تم اپنے مکان کو سجاتے رہتے ہو،اس میں فانوس روشن کرتےہو،اس میں چراغاں کرتے ہو،مگر تمہارے دل کی دنیا میں چراغاں نہیں،مکان جگمگا رہے...
  4. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    وہ کیسی عورتیں تھیں؟ جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولہا جلاتی تھیں، جو سل پر سرخ مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں، صبح سے شام تک مصروف، لیکن مسکراتی تھیں، جو اپنی بیٹیوں کو سوئیٹر بننا سکھاتی تھیں، دعائیں پھونک کر بچوں کو بستر پر سلاتی تھیں، کوئی سائل جو دستک دے اسے کھانا کھلاتی تھیں، جو رشتوں کو...
  5. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    دنیا کا ہر انسان سوچتا ہے، آئندہ کس قسم کے حالات پیش آئیں گے؟ خواہ مصیبت میں گرفتار ہو یا آرام سے ائیر کنڈیشنڈ کمرے میں لیٹا ہو، وہ آنے والے وقت کے لیے بے چین رہتا ہے، آرام سے رہ کر بھی آرام سے نہیں رہ سکتا، کبھی اٹھ کر بیٹھتا ہے، کبھی بیٹھ کر لیٹتا ہے، پھر اٹھ کر ٹہلنے لگتا ہے، آنے والا وقت...
  6. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    اپنی زندگی میں دینا شروع کردیں،کسی کو راستہ، کسی کو علم، کسی کو وقت، کسی کو مشورہ اور کسی ضرورت مند کو اس کی ضرورت کے مطابق کچھ پیسے دے دیں، غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں یاد رکھیں کہ دینےکی خصوصیت تو صرف اللہ پاک کی ہے، جب آپ دینا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کی نسبت رب کریم سے جڑ جاتی ہے،...
  7. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    طالبِ حسن پہ تُھو، حسنِ ریا کار پہ تُھو، پیار شطرنج نظر آئے ، تو اُس پیار پہ تُھو، جس کے پلّو سے چمکتے ہوں شہنشاہ کے بوٹ، ایسی دربار سے بخشی ہوئی دستار پہ تُھو، جو فقط اپنے ہی لوگوں کا گلا کا ٹتی ہو، ایسی تلوار مع۔ صاحبِ تلوار پہ تُھو، شہر آشوب زدہ ، اُس پہ قصیدہ گوئی، گنبدِ دہر کے اس پالتو...
  8. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    کچھ ایرے ہیں، کچھ غیرے ہیں، کچھ نتھو ہیں، کچھ خیرے ہیں، کچھ جھوٹے ہیں، کچھ سچے ہیں، کچھ بڈھے ہیں، کچھ بچے ہیں، کچھ ململ ہیں، کچھ لٹھے ہیں، کچھ چیمے ہیں، کچھ چٹھے ہیں، کچھ تِلیر اور بٹیرے ہیں، کچھ ڈاکو اور لٹیرے ہیں، کچھ روٹی توڑ مچھندر ہیں، کچھ دارا، کچھ سکندر ہیں، کچھ اپنی بات کے پکے ہیں،...
  9. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    کچھ! لوگ اِتنے بُھوکے ہوتے ہیں کہ، دوسروں کی خُوشِاں ہی کھا جاتے ہیں ••••••
  10. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    الفاظ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں انسانی احساس کی حقیقی ترجمانی کرنے سے قاصر ہیں۔ انسانی احساس کا بہترین ترجمان انسانی رویے ہیں۔ اگر انسانوں کے باہمی رویے خوبصورت نہ ہوں تو ان کے کہے ہوئے خوبصورت الفاظ بھی ان کے بدصورت رویوں کے زیرسایہ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھتے ہیں
  11. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    لوگوں کے ذہن کسی کے منفی کردار پہ جلدی یقین کر لیتے ہیں خواہ بہتان بازی یا بغیر ثبوت جھوٹ سے ہی کیوں نہ کسی کی کردار کشی کی جائے، کیوں کرتے ہو ایسا ؟ بتاؤ تو سہی لوگوں کی کردار کشی میں مصروف لوگو، صاحبو انسانیت وہ چیز ہے جو دشمن کو بھی سہارا دینے پر مجبور کر دیتی ہے، اور احساس وہ چیز ہے جس میں...
  12. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    دل پاک کیجئے، من صاف کیجئے، بس اچھی بات کیجئے ، چھوٹوں پر شفقت کیجئے، بڑوں کا ادب و احترام کیجئے، کرنا چاہو جو دل کو اچھا، تن کو سُتھرا، من کو اُجلا، وضو کیجئے، قرآن لیجئے، زیارت کیجئے، تلاوت کیجئے، اگر کہیں کبھی، کسی سے پہنچے جو تکلیف آپ کو، صبر کیجئے، برداشت کیجئے، معاف کیجئے، صلح کیجئے،...
  13. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    اتنی سی بات ضرور یاد رکھیے گا کسی کے لیے بھی دل میں نفرت کینہ اور بغض رکھنا دل کو سخت اور مزاج پر تلخ بنانے کا باعث ہے اور مومن کی پہچان ہے اس کے دل کی نرمی اور مزاج حسین ۔ جب ضمیر ملامت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ لو اب انسانیت ختم ہو گئی ہے
  14. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    میں بھی دنیا کے کھیلوں سے تھک گیا ہوں... لوگوں کی مکاریاں اور عیاریاں دیکھ دیکھ کر، اور پتھروں سے بھی سخت دلوں اور رویوں کو دیکھ دیکھ کر، کس بری طرح سے رویا تھا معافیاں مانگی تھیں اہنا رشتہ بچانے کو... دل پتھروں سے بھی زیادہ سخت ہیں.. یہ تو دنیا ہے... کوئی بات نہیں معاف کیا.... شاید اسے مجھ پر...
  15. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ڈرنا تو مجھے چاہیے بدلتے ہوئے تو میں نے دیکھا ہے،کس بری طرح سے کچلا ہے دل کو اور پاؤں تلے مسلا ہے میرے پورے وجود کو، دل اب بھی ماننے کو تیار نہیں کہ آپ کریں گے ظلم، آپ توڑیں گے رشتہ خود اپنی اس زبان سے جسے میں محبت اور الفت کی بولیاں بولتے تھے ۔ اسی زبان سے میرے ہی خلاف بولیں گے دل آج بھی نہیں...
  16. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ہرمنٹ کوئی نا کوئی اس دُنیا سے رُخصت ہو رہا ہے اور اس فانی دُنیا کو اپنے پیچھے چھوڑ رہا ہے اور اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو رہا ہے ۔ ہم سب اس قطار میں لگے ہوئے مگر انجان بنے ہوئے ہیں۔ ہمیں یہ نہیں پتہ کے ہم سے آگے قطار میں کتنے لوگ ہیں ۔ ہم اس قطار میں پیچھے نہیں جا سکتے ۔ اور نہ ہی اس قطار...
  17. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک لمبے عرصے بعد دوبارہ محفل کا حصہ بننے پر دل مسرت سے بھر ا ہوا ہے اور شمولیت کے بعد میں چاہتا ہوں ایک لڑی شروع کروں جس میں تمام احباب گرامی اپنے بہترین خیالات کا ۔۔اس لڑی میں پیش کیے گئے مواد پر بھرپور انداز سے اظہار کریں۔ کچھ وضاحت ۔۔ اس لڑی کے اندر میں وہ...
  18. سید لبید غزنوی

    گرافک ڈیزائننگ مکمل کورس

    یہ سوفٹ وئیر رجسٹرڈ مل سکتاہے ؟
  19. سید لبید غزنوی

    ایک غزل

    دیوانے پھر بھی کیے حاتے ہیں ۔۔۔
  20. سید لبید غزنوی

    گرافک ڈیزائننگ مکمل کورس

    ان پیج 2012 میں ہم مزید فانٹس شامل کرسکتے ہیں؟ انسٹال شدہ میں۔۔۔
Top