نتائج تلاش

  1. کاشف اختر

    نعت برائے اصلاح

    نبیِ رحمتِ عالم کا لب پہ جب بھی نام آیا یکایک فرطِ الفت سے درود آیا سلام آیا جہاں سے تیرگیِ کفر و عصیاں چھٹ گئی ہر سُو اجالا بانٹنے کو جب یہاں ماہِ تمام آیا بجھی وہ آتشِ ایراں جو شعلہ زن تھی صدیوں سے لئے پیغامِ وحدت جس گھڑی خیرالانام آیا صداقت سے امانت سے ہوئے مشہور عالم میں وہ جب آئے، تو دنیا...
  2. کاشف اختر

    غزل. بہت مشکل حقیقت کا بیاں ہے!

    بہت مشکل حقیقت کا بیاں ہے جو لکھا ہے وہ زیب داستاں ہے جنوں نے سب سلاسل توڑ ڈالے خرد زندانی سود و زیاں ہے نہ چھوڑا خار نے گلشن کسی دم بہاروں کا سماں ہے یا خزاں ہے گل و لالہ سے کہیو ! رک ہی جائیں بہت ہی عارضی فصل خزاں ہے بھلا کیا کیجیے درمان دل کا قتیل غمزہ چشم بتاں ہے اسیر رسم ہجو مے ہے...
  3. کاشف اختر

    نہیں ممکن حقیقت کا بیاں ہے ۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    محترم احباب ! اساتذہ کرام جناب الف عین صاحب ظہیراحمدظہیر صاحب بھائی راحیل فاروق ! ایک زمانے سے ا صلاح کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا ۔ سیکھنے کا شوق محنت کا جذبہ اب بھی موجود ہے ۔ آپ حضرات کی خصوصی توجہات درکار ہیں ۔ سابقہ تک بندیوں کی طرح ایک اور تک بندی برائے اصلاح حاضر کررہا ہوں ۔...
  4. کاشف اختر

    (غزل) خار ِِ رہ کے واسطے ہم آبلہ ہوجائیں گے ۔ از ۔ کاشف اختر

    ویسے تو یہ تک بندی اصلاح سخن کے زمرے میں ارسال ہوچکی ہے! محترم سر الف عین محمد تابش صدیقی صاحب کے اصلاح و تبصرے کے بعد یہاں بھی ارسال کرنے کی جسارت کررہا ہوں خار ِ رہ کے واسطے ہم آبلہ ہوجائیں گے راہی ِ منزل کی خاطر نقش ِ پا ہو جائیں گے پیش کرکے ہم وفا کی راہ میں سوغاتِ جاں کاروان ِِشوق کا...
  5. کاشف اختر

    غزل برائے اصلاح

    ایک غزل نما تک بندی اساتذہ کی خدمت میں اصلاح کے لئے پیش کررہا ہوں! توجہ و مشورے درکار ہیں ! محترم سر الف عین ، راحیل فاروق ، ظہیراحمدظہیر صاحبان اور تمام اساتذہ کی توجہ درکار ہے ! تمام عمر وہ ہم سے گھلےملے ہی رہے ہمی سے تھوڑے سے شکوے انہیں بھلے ہی رہے اجڑ گئے ہیں چمن، یوں تو یاد ماضی...
  6. کاشف اختر

    بلاگر ٹیمپلٹ بٹ 2 میں کچھ تبدیلی کرنی ہے ۔ مدد درکار ہے

    بلاگر ٹیمپلٹ بٹ 2 میں موضوعات وغیرہ کا اضافہ کرنا ہے ۔ میں نے بیک اپ ری اسٹور والے مینو سے ڈاؤنلوڈ فل ٹیمپلٹ پر کلک کرکے ایکس ایم ایل کی بیک اپ فائل محفوظ کرلی ہے ۔ اور اسے نوٹ پیڈ پلس پلس پر ایڈیٹ کے لئے ہائی لائٹ کردیا ہے ۔ آگے کون کون سے کوڈ لکھنے ہیں کہاں لکھنے ہیں مجھے معلوم نہیں ۔ مدد...
  7. کاشف اختر

    غزل برائے اصلاح

    ایک اور تک بندی اصلاح کے لئے حاضر ہے! محترم سر الف عین اور ابن رضا بھائی سے اصلاح و مشورے کی درخواست ہے خار ِ رہ کے واسطے ہم آبلہ ہوجائیں گے راہی ِ منزل کی خاطر نقش ِ پا ہو جائیں گے راہ ِ اردو میں جلا کر ہم چراغ ِ خون ِ دل رہروِ اردو کی خاطر اک دیا ہوجائیں گے اب نہیں مقدور یوں ہم کو بیان...
  8. کاشف اختر

    جگر عشق کی بربادیوں کو رائیگاں سمجھا تھا میں، غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جگر مرادآبادی

    عشق کی بربادیوں کو رائیگاں سمجھا تھا میں بستیاں نکلیں جنہیں ویرانیاں سمجھا تھا میں بے حجابی کو حجاب ِ درمیاں سمجھا تھا میں سامنے کی بات تھی لیکن کہاں سمجھا تھا میں ہرنگہ کو طبع ِ نازک پر گراں سمجھا تھا میں وہ بھی کیا دن تھے جب اس کو بدگماں سمجھا تھا میں شاد باش و زندہ باش اے عشق ِ خوش سودائے من...
  9. کاشف اختر

    جگر پھرتے ہیں آستینوں میں خنجر لئے ہوئے

    ہندوستاں میں خیر سے ان کی کمی نہیں لب پر ہیں جو خلوص کا دفتر لئے ہوئے دیتے ہیں بات بات پر انسانیت کا درس دل میں ہزار دشنۂ و نشتر لئے ہوئے چہرے جنون ِ حب ِ وطن سے دھوئیں دھوئیں سینے خباثتوں کا سمندر لئے ہوئے ظاہر میں اک مجسمۂ امن و آشتی باطن میں لاکھ فتنۂ محشر لئے ہوئے کہتے ہیں بھائی...
  10. کاشف اختر

    برائے اصلاح

    ایک غزل نما تک بندی برائے اصلاح حاضر ہے محترم الف عین صاحب ! اپنوں کا ترانہ بھی مجھے یاد نہیں ہے غیروں کا فسانہ بھی مجھے یاد نہیں ہے اب یہ بھی نہیں یاد کہ کیا یاد ہے مجھے پھر یہ بھی نہیں یاد کہ کیا یاد نہیں ہے آئے وہ بزم میں تو اڑے ہوش یوں مرے پلکوں کا بچھانا بھی مجھے یاد نہیں ہے مومن ہوں...
  11. کاشف اختر

    نعت برائے اصلاح

    نعت کے کچھ اشعار برائے اصلاح و تبصرہ حاضر ہیں ۔ اساتذہ کی خصوصی توجہ درکار ہے ۔سر الف عین ۔ محمد یعقوب آسی صاحب ! حد امکاں سے پرے تعریف ہے سرکار کی پھر بھلا کیا ہوسکے مدحت شہ ابرار کی ہے فراز عرش پر بالا نشیں ان کا مقام واں تلک کیا ہو رسائی ؟ فکر کے رہوارکی عرش ہو یا لوح و کرسی، سب ہیں...
  12. کاشف اختر

    حمد ِ باری تعایٰ

    عنایت ہے تری مجھ پر ترا احسان یا اللہ کہ بن مانگے دیا تونے مجھے ایمان یا اللہ یہ دشت و کوہ و دریا ہیں مظاہر تیری قدرت کے جہاں کا ذرہ ذرہ ہے تری پہچان یا اللہ جہاں کے ذرے ذرے پر فقظ تیری خدائی ہے ترے آگے ہیں سجدہ ریز انس و جان یا اللہ ترے دربارِ عالی کے سوا خم ہو نہ سر میرا ترے آگے ہی جھکنے میں...
  13. کاشف اختر

    حمد ِ باری تعایٰ

    عنایت ہے تری مجھ پر ترا احسان یا اللہ کہ بن مانگے دیا تونے مجھے ایمان یا اللہ یہ دشت و کوہ و دریا ہیں مظاہر تیری قدرت کے جہاں کا ذرہ ذرہ ہے تری پہچان یا اللہ جہاں کے ذرے ذرے پر فقظ تیری خدائی ہے ترے آگے ہیں سجدہ ریز انس و جان یا اللہ ترے دربارِ عالی کے سوا خم ہو نہ سر میرا ترے آگے ہی جھکنے میں...
  14. کاشف اختر

    کیا محفل پر ایسا ممکن ہے کہ ہرمشکل لفظ کا ترجمہ بروقت متعلقہ لفظ پر کلک کرکے دریافت کیا جا سکے ؟

    احباب ! میری ایک تجویز جس پر خود میں نے بھی زیادہ غور نہیں کیا ، یہ ہے کہ جس طرح ریختہ ڈاٹ کام پر بروقت ہر لفظ کے ترجمے کی سہولت موجود ہے کہ جس مشکل لفظ کے معنی دریافت کرنے ہوں ،اس لفظ پر کلک کرکے اس کے معنی معلوم کئے جاسکتے ہیں ۔ کیا محفل پر اس فیچر کا اضافہ ممکن ہے ؟ اس سے میرے ناقص خیال...
  15. کاشف اختر

    آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

    اس دھاگے میں دو باتیں جاننا چاہتا ہوں ، اس بارے آپ تمام احباب کی تفصیلی رائے اور مکمل تشفی بخش تبصرے درکار ہیں ؟ اول یہ کہ اردو کا سب سے بہترین اور زیادہ فیچرز کا حامل کی بورڈ کون سا ہے ؟ آپ ذاتی طور پر کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟ دوم یہ کہ آپ کا آپریٹنگ سسٹم کونسا ہے ؟ اور آپ ذاتی طور...
  16. کاشف اختر

    تضمین بر شعرِ اقبال برائے اصلاح

    جیسا کہ پہلے کسی دھاگے میں راحیل فاروق بھائی سے دورانِ تبادلۂ خیال عرض کیا تھا ”شاعری میرے بس سے باہر کی چیز ہے “البتہ جہاں تک بات تک بندی کی ہے تو یہ کام گہرے افکار ،عمدہ تخیلات لانے کی بہ نسبت کچھ آسان ہے ! اردو محفل میں شمولیت کے بعد بفضل ِ الہی میری تک بندیوں کو ایک نئی سمت مل گئی ہے ۔...
  17. کاشف اختر

    کمپیوٹر میں نستعلیق

    میں نے اپنے لیپ ٹاپ میں لوکل ڈسک سی یا ڈی میں جو فولڈر بنائے ہیں انہیں اردو میں ری نیم کیا ، اس بارے میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہ نام نستعلق میں شو نہیں ہوتے ۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ان ناموں کو بھی نستعلیق میں دکھایا جائے ؟؟
  18. کاشف اختر

    میرے لیپ ٹاپ میں پی ڈی ایف فائل کی ڈاؤنلوڈ نگ کا مسئلہ

    گوگل کروم یا موزیلا فائرفاکس سے جب میں کوئی پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ کرنا چاہتا ہوں تو وہاں موجود ڈاؤنلوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد بجاے ڈاونلوڈ ہونے کے آن لائن ریڈینگ کا آپشن ظاہر ہوجاتا ہے اور مکمل ای بک کا صفحہ صفحہ سامنے آجاتا ہے ، وہاں اگرچہ دائیں جانب ڈاونلوڈ کا ایک آئیکن موجود ہوتا ہے...
  19. کاشف اختر

    حمد برائے اصلاح

    کچھ الفاظ حمد کے فارمیٹ میں موزوں کرنے کی کوشش ! تمام اساتذہ کی توجہ درکار ہے ؟ خصوصا محترم الف عین صاحب ! عنایت ہے تری مجھ پر ترا احسان یا اللہ کہ بن مانگے دیا تونے مجھے ایمان یا اللہ یہ دشت و کوہ و دریا ہیں مظاہر تیری قدرت کے جہاں کا ذرہ ذرہ ہے...
  20. کاشف اختر

    کمپیوٹر پر چلنے والے مشہور فونٹس ؟؟

    کمپیوٹر پر چلنے والے اردو کے مشہور فونٹس کون کون سے ہیں ؟ جیسے جمیل نوری وغیرہ ؟ بہتر ہوگا کہ کسی لنک کے ذریعے رہنمائی کرنے کے بجائے ان کے نام ہی بتادیں !
Top