نتائج تلاش

  1. ضیاء حیدری

    معراج النبی ﷺ عظیم معجزہ

    معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس کی تصدیق قرآن حکیم بھی کرتا ہے۔ قرآن بھی حضور ﷺ کا ایک دائمی اور ابدی معجزہ ہے۔واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔واقعہ کی حقیقت سے انکار کرنے والے ابو جہل اور تصدیق کرنے والے سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے لقب سے جانے گئے۔واقعہ معراج کا...
  2. ضیاء حیدری

    گھر تھا کچا مگر ہمارا تھا

    ایک دریا تھا اور کنارہ تھا میرا گاؤں بہت ہی پیارا تھا چھت ٹپکتی تھی بارشوں میں کبھی گھر تھا کچا مگر ہمارا تھا ہاتھ سر پر کسی کا ہونے سے دل کو ڈھارس سی تھی سہارا تھا دل جو ساون میں مل کے دھڑکے تھے اک تمھارا تھا اک ہمارا تھا لے چل پھر مجھے وہیں میں نے بچپن جہاں گزارا تھا...
  3. ضیاء حیدری

    قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

    فوج کی درخواست پر بلائے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ غلط معلومات یا شکایات پر مبنی رائے کو حقائق کو نظرانداز کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی...
  4. ضیاء حیدری

    کھو گیا میرا کراچی

    کھو گیا میرا کراچی نہ جانے کیوں آج مجھے بہت شدت سے اپنا شہر یاد آرہا، میرا کراچی، جہاں میں پیدا ہوا، پلا بڑھا، جس وابستہ پرانی باتیں، میرا بچپن۔۔۔۔ کہاں کھو گیا میرا کراچی، وہ میرا شہر۔۔۔۔ امی ابا کی شفقت، بہن بھائیوں سے چھیڑ چھاڑ، مولوی صاحب کی پٹائی، گھر کے آنگن میں کرکٹ کھیلنا، وہ لڑنا...
  5. ضیاء حیدری

    غیر ممنوعہ باتیں

    غیر ممنوعہ باتیں فون کی گھنٹی زور زور سے بج رہی تھی، مگر اسے اٹھانے کی ہمت نہیں ہورہی تھی یا یوں سمجھ لیجئے کہ بستر سے اٹھنے کو دل نہیں کررہا تھا، اس مصروف زندگی میں اتوار کا دن ہی تو ایسا ہوتا ہے، جب بندہ کچھ آذاد ہوتا ہے، کم از کم صبح سویرے اٹھنے کے معاملے میں۔ ۔ ۔ فون اٹھایا تو ایک شناسا سی...
  6. ضیاء حیدری

    توڑ مروڑ کر بیان کرنا باطل ہے۔

    توڑ مروڑ کر بیان کرنا باطل ہے۔ بات کو توڑ مروڑ کر اپنی مرضی کا معنی پہنا کر بیان کرنا سب باطل ہیں۔ زبان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اس نعمت کی اصل استعمال، بات کرنے، اپنے جذبات کا اظہار کرنے، اوراپنے مدعا کو بہترین الفاظ میں بیان کرنے، کی صلاحیت میں نظرآتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے انسان...
  7. ضیاء حیدری

    غوطہ اور جنگ کبرٰی

    غوطہ اور جنگ کبرٰی احادیث ِنبویہ ﷺ میں جس خطہ ارضی کو ’شام‘ کہا گیا ہے‘ اس کی جغرافیائی حدود موجودہ مملکت شام سے بہت وسیع ہیں اس کی حدود کم وبیش شمالاً جنوباً، فرات سے عریش مصر اور شرقاً غرباً، جبل طے سے بحیرۂ روم تک ہیں۔ حالیہ جغرافیائی تقسیم کے تناظر میں شام سے مراد فلسطین‘ موجودہ شام‘ اردن...
  8. ضیاء حیدری

    ہندو توا

    ہندو توا ہندو توا کا نظریہ مراٹھی زبان میں لکھی گئی، ایک کتاب ہندو توا سے لیا گیا ہے۔ مصنف دیر ساور کے مطابق ہندو تواکا مطلب ہندوستانی ہونا ہے،جس کو وہ ”ہندو پن” کہتا ہے۔ اس کا مطلب اور مقصد ہندو ورثے اور تہذیب کی حفاظت ہے اور ہندو طرز رہائش کو اختیار کرنا ہے۔ گاندھی کی سیکولرشخصیت...
  9. ضیاء حیدری

    شان ناموس رسالت کا چوکیدار

    آج کل میڈیا، بیٹھکوں اور محفلوں میں بھی زیادہ تر موضوعِ بحث دو معاملات ہیں ۔ ایک ابھرتا ہوا سنی فیکٹر اور دوسرا فوری الیکشن کے امکانات ۔۔۔۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی آج کل کافی مصروف نظر آتے ہیں اور کچھ لوگوں کے خیال میں سیاسی پارٹیاں الیکشن کمپین کی طرف جاتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس وقت ہم...
  10. ضیاء حیدری

    �*سن سے لگاوٹ

    �*سن سے لگاوٹ ہمیں بچپن سے رہی ہے، آپ پوچھیں گے کہ بچپن میں کس عمر سے؟ چل چھوڑئے بچپن کو معصوم ہی رہنے دیجئے۔ ہم بیانیہ تھوڑا سا تبدیل کرتے ہیں، بچپن کی جگہ لڑکپن کرلیتے ہیں۔ �*سینوں سے ،ملاقات کا کوئی بہانہ تو ہونا چاہئے تھا تو دھیان مصوری کی طرف گیا، آئیڈیا اچھا تھا سوچا کہ کسی مونا لیزا بات...
  11. ضیاء حیدری

    جدا ہو دین سیاست سے

    جدا ہو دین سیاست سے پاکستان ایک نظریاتی سلطنت ہے جو ایک قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آئی اور اس کے قیام کی جدوجہد کے لئے دس لاکھ مسلمانوں نے قربانی دی، لیکن مغرب زدہ، لا مذہب قوتوں کی سازش سے کاروبار ریاست سے مذہب کو دیس نکالا دیا جا چکا تھا۔ طاغوتی طاقت کے ظلم اور جبر جس کو امریکا کی...
  12. ضیاء حیدری

    دعوت بمع اہل و عیال

    دعوت بمع اہل و عیال تمام ساتھیوں کو عید مبارک۔ آپ سب کو بمع اہل و عیال خاکسار کی رہائش گاہ پر مدعو کیا جاتا ہے، کل ہمارے گھر ضرور تشریف لائیے، بعد نماز مغرب انشااللہ آپ سب سے ملاقات ہوگی۔ اس موقعہ پر مختلف لذیز کھانوں چکن بروسٹ، چکن تکہ، شامی کباب، سیخ کباب ، ریشمی کباب پیزا، شاورمہ، برگر،...
  13. ضیاء حیدری

    ایصال ثواب اور بدعت

    ایصال ثواب اور بدعت ایصال ثواب دراصل اپنے احسن عمل کا ثواب کسی دوسرے شخص کو پہنچانے کو کہتے ہیں، اگر آپ کوئی ثواب کا کام کرتے ہیں، یعنی صدقہ، تسبیح، تلاوت قرآن پاک، درود شریف، یا کوئی اور نیک عمل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ اس کا ثواب کسی بھی شخص خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ اسے ایصال ثواب کر سکتے ہیں۔ اللهم اغْفِرْ...
  14. ضیاء حیدری

    چمچہ گیری کا گناہ

    چمچہ گیری کا گناہ ہمارے معاشرے میں یہ چلن عام ہوگیا ہے، جس سے مطلب ہو اس کی جابیجا تعریف کرنا اور اسے اوج کمال تک پہنچا دینا۔ بیجا تعریف بھی جھوٹ کہ زمرے میں آتی ہے اور جھوٹے پر اللہ عزوجل کی لعنت ہے۔ اس بات سے آگاہ رہو کہ نہ صرف دوسرے کی جھوٹی تعریف کرنا گناہ ہے، بلکہ اپنی بڑائی بیان کرنا، اور...
  15. ضیاء حیدری

    انسان تو وہی ہے

    انسان تو وہی ہے انسان فطرتاً خواہشات کا غلام ہے، یہ خواہشات اس کو بھی اپنا غرور و طنطنہ بھلا کر فریادی بنادیتی ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ کاش وہ ادھوری خواہش پوری ہوجائے اور کسی طرح یہ بے چین دل کچھ قرار پائے، لیکن اتنی آسانی سے سکون و قرار کی منزل پاجانا بھی ہر ایک کی قسمت نہیں ہوتی۔ انسان سب...
  16. ضیاء حیدری

    ڈیجیٹل فوٹو گراف اور شریعت

    ڈیجیٹل فوٹو گراف اور شریعت زمانے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے مسائل درپیش آجاتے ہیں، جن پر غورو فکر کرکے شرعیت میں،ان کے جائز یا ناجائز ہونے کا فیصلہ کیاجاتا ہے۔ شریعت اسلامی نے جدید مسائل میں بحث و تمحیص اور تنقید،رد و قبول کے دروازوں کو بند نہیں کیا۔ بلکہ تحقیق، قرآن و سنت سے ہدایت کے ذریعہ اس کے...
  17. ضیاء حیدری

    اور مجھے بھول جاؤ

    ڈیئر ضیاء آداب میں خیریت سے ہوں اور آپکی خیریت نیک مطلوب ہے- میں مان لیتی ہوں کہ آپ خوش ہو، اپنی زندگی کے شب و روز میں مگن، ٹائم پر اٹھ جاتے ہو، آفس جاتے ہو، زندگی کو بھرپور طریقہ سے انجوائے کررہے ہو، ہاں آپ ہمیشہ سے ایسے ہو، اللہ کرے آپ اسی طرح ہنستے مسکراتے رہو۔ آپ کو یہ خط لکھنے کی ضرورت نہ...
  18. ضیاء حیدری

    قبرکو مسجد بنانا کا پروپیگنڈہ

    قبرکو مسجد بنانا کا پروپیگنڈہ مسلمانوں میں انتشار و افتراق پیدا کرنے والے پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ قبر پر جانا شرک و کفر ہے اور اسی نظریہ کے تحت مزارات پر حملہ اور بم دھماکہ کو جائز سمجھتے ہیں۔ آئیے جائزہ لیں کہ قرآن و سنت کا کیا حکم ہے ۔ ۔ ۔ ۔ حضرت جندب سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول نے اپنی وفات سے...
  19. ضیاء حیدری

    کاسترو مر گیا

    فیڈل کاسترو نام ہے ایک بے خوف، نڈر اور بے باک انقلابی رہنما کا، جس نے اپنے دوست چی گویرا کی مدد سے لاطینی امریکہ میں مارکسزم یا سرمایہ داری کی دشمن ریاست کی بنیاد ڈال دی۔ امریکہ اپنی تمام تر کاؤشوں ، اور سازشوں کے باوجود انھیں نہی مار سکا، کاسترو زندہ اور سلامت رہے اور ایک طویل زندگی گزارنے کے...
  20. ضیاء حیدری

    میں لکھتا ہوں

    میں لکھتا ہوں میں کیسے لکھتا ہوں؟ اگر میں یہ بات بتا دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ چلئے میں شروع سے آپ کو بتاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ہمارے ایک استاد محترم ہوا کرتے تھے، ویسے تو اسلامیات کے ٹیچر تھے مگر بین المدارس تقریری مقابلہ کے لئے تیاری بھی کروایا کرتے تھے، ان کا تعلق حیدرآباد دکن سے تھا، مگر ان کی...
Top