[/img]
ماہ رمضان شریف کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروردگار سے دعاگو ہوں کہ برکت و رحمت کا یہ موسم بہار سدا چھایا رہے، ہم سب کو نیکی، حسن اخلاق کی دولت سے سدا مالا مال رکھے،ہمیں اچھے اعمال کی توفیق دے تاکہ ہم دنیا میں مسلم امہ کہلانے پر فخر و انبساط کا اظہار کر سکیں۔آمین ثم آمین
میری...
گذشتہ دنوں ‘فنکار ود فرزانہ‘ میں کراچی پاکستان سے تشریف لائے ہوئے محترم شاعر و بیحد مخلص انسان جناب رفیع الدین راز کا انٹرویو لیا تھا، جیسا کہ باجو نے بھی اطلاع پہنچادی تھی، سو حسب وعدہ ان کے کلام کا کچھ نمونہ حاضر خدمت ہے،
راز صاحب کی شاعری ایک مخصوص مطالعے کا تقاضہ کرتی ہے، ان کی حیات افزا...
اب اتنا برد بار نہ بن میرے ساتھ آ
بدلیں گے مل کے چرخ کہن میرے ساتھ آ
پیوند خاک ہونا ہے بارے ابھی نہیں
پھیلا ہوا ہے نیل گگن میرے ساتھ آ
پلکیں بچھی ہیں میری ہر اک موج آب میں
اس پالکی پہ چاند کرن میرے ساتھ آ
اے روح بے قرار ابھی جان مجھ میں ہے
زخموں سے چور چور بدن میرے ساتھ آ
ویسے بھی اپنی...
اسی روش کے سبب احتجاج ہونا تھا
کبھی کبھی تو مجھے خوش مزاج ہونا تھا
فگار تو نہیں پروین کی طرح لیکن
مرا بھی چارہ گرو کچھ علاج ہونا تھا
وہ جس نے کرلی ہے تسخیر سلطنت دل کی
نصیب پر بھی مرے اس کا راج ہونا تھا
ہمیشہ سے تھی طرفدار مرد کی دنیا
تو آج بھی اسی جانب سماج ہونا تھا
کہی کسی سے...
تمناؤں کی نیلی چاندنی میں
کہاں ہو تم ہماری زندگی میں
کہاں ان سرخ پھولوں کو چھپاؤں
اداسی حل نہ ہو جائے خوشی میں
ترے الفاظ ہیں انمول تحفے
جو ڈھلتے جا رہے ہیں شاعری میں
مرا فوٹو سجا کمرے میں اس کے
یکایک ہو گئی کتنی بڑی میں
مری سوچوں کا دریا کیسے مڑتا
کہاں تم جیسی گہرائی کسی میں
ذرا بارش...
لیجئے۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جتنا میں خاموشی اختیار کرتی رہی، اتنا ہی جاسوسوں نے اپنی کارستانیاں تیز کر دیں۔ ۔ ۔ :shock:
کل ہی جانب قیصرانی صاحب‘ فضا‘ کی فضاؤں میں گل افشانیاں کرتے پائے گئے۔ ۔ ۔
اور تو اور۔ ۔ ۔ پتہ چلا کہ رضوان اور ظفری بھی قافلے میں شامل ہوچکے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لہذا۔ ۔ ۔ کیوں نہ اس...
گداگر
نگاہیں اس کے چہرے پر رکیں تو جم گئیں یک دم
ہوا میں محو حیرت اور نبضیں تھم گئیں یک دم
مرے رب نے اسے کتنا حسیں پیکر بنایا تھا
پھر اس کے چشم و لب رخسار کو کتنا سجایا تھا
وہ آنکھیں یا الہی ورطہء حیرت کا ساماں تھیں
سنہری اس کی زلفیں خیر سے سورج بداماں تھیں
وہ چہرہ تھا کہ...
ہینگ لگے نہ پھٹکری۔۔۔۔ اور رنگ بھی۔۔۔۔۔ آئے چوکھا
کاش کہ ایسا ہوتا :wink:
ایک سہانی سی شام کو ایم اے ٹی وی کے کرتا دھرتا سےچند لمحوں کی ملاقات ہوئی،آپ کیا کرتے ہیں اور ہم کون ہیں سے بات بڑھنے ہی نہ پائی تھی کہ انہوں نے شہرزاد بننے کا موقعہ فراہم کردیا۔۔۔
کہ بی بی اب بیٹھی کہانیاں کہتی رہو...
یوں تو آپ سب نے تعزیتی پیغامات کے ساتھ اس عظیم شخصیت کے بارے میں تھوڑی تھوڑی معلومات بھی فراہم کی ہے لیکن میں یہاں پر ‘بی بی سی‘ سے لی ہوئی کچھ معلومات پیش کرہی ہوں ان تمام قارئین کے لئے جو اس سروس کو استعمال نہیں کر سکتے، ساتھ ہی لنک بھی دے رہی ہوں۔...
[/img]وہاب اعجاز خان کے گاؤں کی سیرتصویری صورت میں بہت اچھی لگی، ہم بھی کسی روز اپنے گاؤں کی آپ کو سیر کروائیں گے۔ ۔ ۔
فی الحال اس بار کی برفباری کے چند مناظر پیش ہیں جو میں نے اپنے گھر کی کھڑکیوں سے کیمرہ بند کیئے تھے۔
(باہر نکل کر قلفی بننے کی تاب نہیں تھی) :lol:
بیس ہزار کروڑ کے زیورات دیکھنے کے بعد بندہ کیا کرے۔
کسی نے کہا اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھیں کیونکہ حیدرآباد کے نظام شاہی خاندان کا یہ آنکھوں کو دنگ کردینے والا ورثہ یوں تو ممبئی کے ایک خصوصی ہائی سیکورٹی والٹ میں بند رہتا ہے لیکن اس مہینے اسے یہاں تاریخ میں دوسری مرتبہ نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔...
چوڑی چوڑی سڑکوں اور اسے سے بھی زیادہ چوڑے ہوتے ہوئے اے کلاس باشندوں والے کراچی میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو بسوں میں بیٹھ کر، کھڑے ہوکر، لٹک کر اس شہر میں ہنستے بستے ہیں اور اس کی حقیقی پہچان اور شناخت ہیں۔
آئیے آج آپ بھی بس کے اس سفر پر تشریف لے چلئے۔
ہر اسٹاپ کا ایک منفرد نام ہے۔ دل کی...
خدا جانے مجھے درپیش کس قسم کا ذہنی فقدان یا بحران ہے کہ میں نے آج کل اپنی عزیز بہن کی ناراضگی مول لے لی ہے۔
آخر کس طرح؟
ہوا یوں کہ نوشیرواں، اکثر چھٹی کا دن میرے پاس گزارتا ہے ایک دن اس کا ڈائپر بدلنا تھا۔
قسمت کی ماری نور جان اس کمرے میں ڈسٹنگ کر رہی تھی۔
میں نے ایک زور دار آواز...
کہنے والے کتھا کرتے ہیں کہ دور ہمالیہ کے پہاڑوں میں ’کن پھٹے‘ جوگیوں (جوگیوں میں ریاضت یا تپسیا کی بڑی منزل) نے ایک بہت بڑا سانپ پکڑا جو انکے ہاتھوں سے کھسک کر بھاگ نکلا۔
سانپ جہاں جہاں سے بھی بھاگتا گیا وہاں وہاں سے یہی سندھو دریا بہہ نکلا۔ آخر کار وہ سانپ جا کر ’سندھی سمندر‘ میں گم ہوگیا۔...
بڑی بڑی دو سیاہ آنکھیں
تمہارے چہرے میں کھو گئی ہیں
یہ چاہتی ہیں کہ اب عبادت
صبح ہو یا شام ہو مگر ہو
تمہارا چہرہ، تمہارا چہرہ
جو نیلگوں لہر میں ڈبودے
مجھے ڈبودے۔ ۔ ۔
مجھے ڈبودے۔ ۔ ۔ ۔
مرے بدن کے تمام کانٹے۔ ۔ ۔
چنے۔ ۔ ۔
اور اپنے بھی پاؤں رکھ دے
وفا کے ٹھنڈے سے...
کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا
رہا دل کہاں، کبھی سوچنا
کبھی اڑتے پنچھی دبوچنا
کبھی خود کھرنڈ کو نوچنا
کبھی جب شفق میں ہنسی کھلے
کسی نین جھیل میں خوں ملے
تو اداس چاند کو دیکھنا
کوئی رخ اکیلے ہی ڈھونڈھنا
یہ رتیں جو دھیرے سے چھوتی ہیں
ہمیں خوشبوؤں سے بھگوتی ہیں
یہ رتیں نہ پھر کبھی آئیں گی
یہ...
اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا
وہ شہر، وہ کوچہ، وہ مکاں، یاد رہے گا
وہ ٹیس کہ ابھری تھی ادھر یاد رہے گی
وہ درد کہ اٹھا تھا یہاں یاد رہے گا
ہم شوق کے شعلے کی لپک بھول بھی جائیں
وہ شمع فسردہ کا دھواں یاد رہے گا
کچھ میر کے ابیات تھے کچھ فیض کے نسخے
اک درد کا تھا جن میں بیاں یاد رہے گا...
’اس بارسولہ طوفان آئیں گے‘
قطرینہ سے امریکہ میں چھیانوے بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا اور تیرہ سو افراد مارے گئے تھے
امریکہ میں آب و ہوا پر نظر رکھنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس برس بحرِ اوقیانوسں میں اٹھنے والے طوفانوں کا موسم عام موسموں سے زیادہ شدت کا ہوگا۔
نووا نامی ادارے نے پیش...
ڈولفن کے بھی ذاتی نام ہوتے ہیں
ڈولفن اپنے ساتھیوں کو صرف آواز سے نہیں بلکہ مخصوص آواز سے پہچانتی ہیں
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈولفن بات چیت کے دوران انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو نام سے پکارتی ہیں۔
یہ سمندری ممالیہ اپنے آپ اور اپنی ہی نسل کی دیگر ساتھیوں کو ایک فرد کے طور پر مختلف...