نیو یارک ٹائمز کے کالم نگار تھامس فریڈمین نے تقریباً ساڑھے چار سو صفحوں پر مشتمل اپنی اس تازہ کتاب میں معاشی عالمگیریت یا گلوبلائزیشن کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات بتائی ہیں اور دنیا پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔
فریڈمین گلوبلائزیشن کے زبردست مداح ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ دنیا ٹیکنالوجی کی ترقی نت...