زندگی کے دوراہے پر چلتے چلتے بعض دفعہ ایسے بھی لمحات آتے ہیں جب انسان کو اپنے جذبات کچل کر دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا پڑتا ہے یہی وہ منزل ہے جہاں انسانیت تکمیل پاتی ہے ۔۔۔
اچھےہیں وہ لوگ جوزندگی کی تلخیوں کیوجہ سےخود تلخ نہیں ہوتے،جومسکراتے ہیں
ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے
اور
سنتےہیں
یقین جانیے
زندگی انہی لوگوں کیوجہ سےخوبصورت ہے!
تمھارا رب جس چیزکو تمھارے قریب کردے
تو اس میں حکمت تلاش کرو
اورجس چیزکو تم سے دور کردے
اس پرصبراختیار کرو
اپنے رب کریم کے فیصلوں پر راضی هوجاؤ
وہ بڑا مہربان ہے
کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تمہیں دینے والا اور اسے دینے والا ایک ہی ہے اللہ ۔ وہ یہ اُسے عطاکر سکتا ہے اور آپ سے واپس بھی لے سکتا ہے ۔