انسان بھی بڑی عجیب چیز ہے،پیسہ کماتے کماتے صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور پھر صحت پا لینے کے لئے سارا پیسہ لٹا دیتا ہے،جیتا ایسے ہے کہ جیسے مرنا ہی نہیں اور مر ایسے جاتا ہے کہ جیسے کبھی جیا ہی نہیں.
تمام کاموں میں خدا پر بھروسہ کرو ۔ ہمارے اس ضعیف وجود کو اگر خداوند عالم لمحہ بھر کے لئے بھی ہمارے حال پر چھوڑ دے تو سوائے ہلاکت کے اور کچھ نہ ہوگا ہمیشہ خدا کی یاد میں رہو ۔ خدا ہی سے ہر چیز مانگو ۔
اپنے دوستوں اور ہم محفل ساتھیوں سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تمہارے تمام کام صرف رضائے خدا کی خاطر ہوں ، ہر حال میں چاہے وہ چلنا پھرنا ہو چاہےوہ درس پڑھنا اور چاہے باتیں کرنا ،تمہارا ہر پل خدا یاد میں رہے ۔