اس مرتبہ بھی پرانی کتابوں کا اتوار بازار حسب معمول اپنے دامن میں خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔ راقم ان دنوں فیروز سنز لاہور سے سن ستر کی دہائی میں شائع ہوئے بچوں کے ناولوں کو محفوظ کرنے کے کام میں رات دن غلطاں ہے۔ فیروز سنز کے ایک اعلی عہدے دار سے اس سلسلے میں بات ہوئی تو وہ کہنے لگے کہ "ادارے کے مرکزی...