اردو میں بچوں کا ادب ہے ہی کتنا؟ جو ہے بھی ہم اس کی قدر نہیں کرتے۔ پہلے علامہ اقبال جیسے شاعر کو بچوں کا خیال ہوا کرتا تھا۔ مگر آج ہمارے شاعروں اور ادیبوں کو بچوں کے لیے نظمیں لکھتے ہوئے عار محسوس ہوتی ہے۔ بچوں کا ادب کون لکھے؟
مولوی اسماعیل میرٹھی کی کتابیں پڑھ کر ہم نے لکھنا پڑھنا سیکھا ہے۔ ان...