نتائج تلاش

  1. عزیر اسرائیل

    تعارف اردو کا خادم

    تمام دوستوں کا شکریہ۔ آپ لوگوں کی محبتوں کی قدر کرتا ہوں۔
  2. عزیر اسرائیل

    تعارف اردو کا خادم

    معاف کیجئے سارے نبی مسلمان تھے، اس لئے کہ سارے نبیوں کا دین ایک تھا، عزیر ایک نبی تھے ، اسرائیل یعقوب علیہ السلام کا لقب تھا۔ کوئی قوم اس کو ہائی جیک کرلے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ہم تو سبھی نبیوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس لئے کہ ان پر ایمان لائے بغیر ہم مسلمان نہیں ہوسکتے۔
  3. عزیر اسرائیل

    تعارف اردو کا خادم

    میں جب بھی اردو محفل کھولتا ہوں تو ’فورم میں اپنا تعارف پیش کریں‘ دیکھ کر سوچتا ہوں کہ ایک ایک ایسا شخص جس نے اب تک کوئی قابل قدر کام نہیں کیا وہ اپنا تعارف پیش کرکے کیوں شرمندگی مول لے، بار بار کوشش کے باوجود اپنا ہلکا پھلکا تعارف بھی نہیں لکھ سکا۔ اپ یہ سوچ کر لکھ رہا ہوں کہ اس فرض سے سبکدوش...
  4. عزیر اسرائیل

    اردو لغت اور سپیل چیکر کی ضروریات

    بہت بہت شکریہ، میں آفس 2007 میں اردو کا کام کرتا ہوں، آپ بتائیں کہ وہاں پر کس طرح یہ خود کار اسپل چیکر کام کرسکتا ہے۔ میں نے آپ کی دی ہوئی فائل کو ڈاون لوڈ کیالیکن وہ کس طرح کام کرے گا مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
  5. عزیر اسرائیل

    یونی کوڈ میں خود کار املا کی درستگی کا کوئی سافٹ وئر دستیاب ہے؟

    سلام مسنون۔ مجھے مائکروسافٹ آفس کے لئے کسی ایسے سافٹ وئر کی ضرورت ہے جو خود کار طریقے سے املا اور گرامر کی غلطیوں کی نشاندہی کرسکے۔ جیسا کہ انگریزی حروف کے ساتھ ہوتا ہے، کیسی قسم کی غلطی ہونے پر اس کے نیچے سرخ لکیر بن جاتی ہے۔ اگر کسی بھائی کے علم میں کوئی لنک ہو تو برائے مہربانی شیئر کریں۔
  6. عزیر اسرائیل

    اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

    شکریہ بھائی، میں نے بھی کیلیبر کا استعمال کیا۔ واقعی یہ ایک اچھا ای بک ریڈر ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ای بک کے ساتھ کوئی چھڑچھاڑ نہیں کرتا۔ اس وجہ سے اگر کبھی اس سافٹ ویر کے ساتھ کوئی پریشانی ہوتو ای بک کو اس کی اصلی جگہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
  7. عزیر اسرائیل

    اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

    میں نے شاملہ میں جمیل نوری نستعلیق کا فانٹ سیٹ کرکے کام چلانے کی کوشش کی ہے۔ کام کررہا ہے مگر پریشانی یہ ہے کہ وہ فل اسٹاپ کو سوالیہ نشان میں بدل دیتا ہے۔ باقی سب تھیک ہے۔ میرا خیال ہے کہ کیوں نہ شاملہ ہی میں کچھ فولڈر نباکر کام کیا جائے۔ ویسے اس کے لئے عربی کا علم ضروری ہوگا۔ جب تک کہ کوئی اس...
  8. عزیر اسرائیل

    اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

    دوبارہ ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ہوا۔
  9. عزیر اسرائیل

    اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

    معاف کیجئے گا۔ میں نے ایک سال پہلے اس لائبریری کو ڈاون لوڈ کیا تھا۔ اس کے کافی پر امید تھا۔ میں نے سیکڑوں کتابیں اس میں جوڑ لی تھیں۔ مگر کچھ دنوں بعد اس نے کام کرنا بند کردیا۔ جب بھی کھولتے ہیں تو پیغام آتا ہے۔: ونڈو نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ اس کے بعد بند ہوجاتا ہے۔ کل میں نے پھر ڈاون لوڈ کیا...
  10. عزیر اسرائیل

    فرقہ وارانہ فسادات: مسلمان بھی اپنا محاسبہ کریں۔۔ آخر کیوں غیر مسلم ان سے نفرت کرتے ہیں؟؟

    مظفر نگر کے حالیہ فسادات نے ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات کو موضوع بحث بنا دیا ہے۔ فسادات کے اسباب وعلاج پر بحث ہورہی ہے۔ فرقہ وارانہ مخالف بل کو پاس کرنے کے لئے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ عام طور پر فسادات کے اسباب ہندو فرقہ پرستی میں تلاش کیے جاتے ہیں ۔ہندوستان کے تناظر میں یہ بات ایک حد تک صحیح...
  11. عزیر اسرائیل

    خاموش کامیڈی کے بادشاہ مسڑ بین نے اسلام قبول کر لیا

    معلوم نہیں کون اس قسم کی خبریں پھیلاتا ہے اور اس کے پیچھے مقصدکیا ہے۔ مسلم قوم اتنی بھولی ہے کہ بغیر تحقیق کے دوسروں تک افواہ پھیلا کر خوش ہولیتی ہے۔ اسی وجہ سے قران نے کہا ہے ۔۔۔۔ ان جائ کم فاسق ۔۔۔۔۔
  12. عزیر اسرائیل

    مظفر نگر فساد:آنکھوں دیکھا حال

    فسادات ہندوستانی مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر افسوس کہ مسلم قائدین وقتی شورمچانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ دامنی کے واقعہ کی مثال دی جاتی ہے۔ مگر کیا مسلمان انسداد فرقہ وارانہ بل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہونگے؟
  13. عزیر اسرائیل

    بے بسی

    اس فورم میں شمولیت کا مقصد یہ ہے کہ ہماری تحریر پر لوگ کھل کر تبصرہ کریں۔ تاکہ ہمیں اپنی کمیوں کا علم ہوسکے۔
  14. عزیر اسرائیل

    عزیر احمد

    عزیر احمد
  15. عزیر اسرائیل

    بے بسی

    آپ سبھی لوگوں کی ہمت افزائی کے میں مشکور ہوں۔ میں اردو ادب کا ادنی طالب علم ہوں۔ محمد علم اللہ صاحب ، آپ نے جن غلطیوں کی نشاندہی کی ہے میں انشا اللہ اسے درست کرلوں گا۔ دراصل ہمارے ہندوستان میں دو ملک بستے ہیں ایک انڈیا دوسرا بھارت ہے۔ یہ بھارت کی کہانی ہے۔ ایسے کردار اب بھی مل جاتے ہیں۔ بس...
  16. عزیر اسرائیل

    بے بسی

    شمشاد صاحب ہمت افزائی کے لئے شکریہ
  17. عزیر اسرائیل

    بے بسی

    عزیر اسرائیل پنکی اور منکی کی طرح مسکان کی پیدائش پرپھر گھر میں طوفان کھڑا ہوا، سلمہ کو اس بات کا اندیشہ تھا۔ جیسے جیسے دن قریب آرہے تھے اس کے چہرے کی رنگت بدل رہی تھی۔اسے یہ خوف لاحق تھا کہ کہیں پھرلڑکی کی ولادت نہ ہو۔ آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔لیکن اس میں اس بے چاری سلمہ کا کیا قصور۔ لڑکی یا...
  18. عزیر اسرائیل

    کلامِ اقبال پہ سافٹ ویئر بنانا

    http://www.allamaiqbal.com/works/poetry/urdu/bal/text/ یہاں سے ضرب کلیم پڑھ سکتے ہیں۔ اس سائٹ پر علامہ اقبال کی دوسری کتب بھی موجود ہیں۔
  19. عزیر اسرائیل

    کلامِ اقبال پہ سافٹ ویئر بنانا

    میں نےدہلی ورلڈ بک فیئر میں ایک سی ڈی اقبال اکیڈمی پاکستان کی خریدی تھی جس میں بہت ناقص پرگرامنگ کی گئی تھی۔ اس پر اگر تھوڑٰ سی محنت کرلی جائے تو بہت اچھا کام ہوسکتا ہے۔
Top