نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    طرب و کرب۔ یہ کتاب دلچسپ حکایات پر مبنی ہے۔ ایف ایس سی میں داخلہ ہوا تو کالج کے کتب خانے میں موجود تھی۔ پڑھی اوردل کی دنیا تبدیلی ہوتی محسوس ہوئی۔ اتفاق سے کچھ عرصہ قبل میری جامعہ کے کتب خانے سے میسر ہوگئی تھی۔ از سرِ نو جزوی مطالعہ مکمل کیا۔ اس کا زبان و بیان کمال ہے۔
  2. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اس کا ترجمہ میں نے بیٹے کو تحفہ دیا ہے لیکن مجھے لگا کہ کم از کم بیٹا ہشتم میں ہو تو سمجھ سکے گا۔ اس لیے فی الحال اس کی کتب میں رکھ دی ہے۔
  3. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    شہر خالی کوچہ خالی۔۔۔مکمل ہوا
  4. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    مستنصر کی منطق الطیر جدید مکمل ہوئی۔
  5. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اس کا ترجمہ 2016ء میں ڈاکٹر محمد آصف اعوان نے کیا تھا اور مجھے تحفتہ عنایت کیا تھا۔ میری بدقسمتی کہ ابھی تک اس کا مطالعہ مکمل نہیں کرپایا۔
  6. محمد خرم یاسین

    بانگ درا میں ظرف مکاں کی معنویت (تجزیاتی مطالعہ بحوالہ حصہ اول )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    احبابِ گرامی۔ السلام علیکم ! نیا مضمون بعنوان بانگ درا میں ظرف مکاں کی معنویت (تجزیاتی مطالعہ بحوالہ حصہ اول ) حاضرِ خدمت ہے۔ یہ نئے زاویے سے کلامِ اقبال (بانگِ درا) کو دیکھنے کی کاوش ہے۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔...
  7. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج علامہ اقبال کے خطبہ چہارم کا ازسرِ نو مطالعہ کیا اور اس کے ساتھ معارف خطباتِ اقبال از ڈاکٹرمحمد آصف اعوان کو دہرایا۔ اس ضمن میں آج بزم فکر اقبال نے ایک لیکچر کا اہتمام کیا ہوا تھا۔
  8. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ماشا اللہ۔ سلامت رہیں۔ آمین
  9. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    فیصل بھائی کیا ریسکیو کا کوئی نیا کورس ہورہا ہے؟
  10. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    علی بھائی ! بےحد شکریہ، جزاک اللہ خیرا۔ شاد و آبادا رہیں۔ آمین
  11. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آپ درست فرمارہےہیں ۔ ایسا بالکل ہوجاتا ہے۔ سدا سلامت رہیں۔ آمین یہ واقعی پڑھنے کی چیز ہوگی۔ ٹک ٹاک ایسی ایپس ہماری توجہ کے ارتکاز کو ختم کررہے ہیں
  12. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بہت شکریہ، جزاک اللہ۔ یہ نایاب کتاب ہے۔وقت میسر تو براہِ کرم کوشش کیجیے گاکہ اس کو سکین کرلیا جائے۔ ای بک کی صورت میں احباب تک پہنچ جائے گی
  13. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ماشااللہ۔ سرِ دست تو میں آپ کی پوسٹ پڑھ رہا ہوں :)۔ یہ ترجمہ کہاں سے میسر ہوسکے گا ؟ ایک کام قرۃ العین حیدر کے تراجم پر کہیں دیکھا تھا، اب ٹھیک ٹھیک یاد نہیں ۔ میں ان کے تراجم پڑھنا چاہتا ہوں۔ جزاک اللہ
  14. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج بہاؤ ختم کیا ہے۔ اچھا ناول ہے، بال خصوص قدیم تہذیب سے تعلق رکھنے والے احباب کے لیے مزے کی چیز ہے۔ میں نجانے کیوں اس میں زیادہ دلچسپی نہیں لےسکا لیکن پورا پڑھ لیا۔ویسے اردو کا شاید ہی کوئی ناقد ایسا ہو جس نے اس پر کوئی بھی اعتراض کیا ہو۔ بیشتر نے تو اسے اردو کے ناولوں میں صفِ اول میں جگہ دی...
  15. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی ہاں یہ ہڑپہ کے ساتھ جڑواں تہذیب تھی، اس کا بہاؤ میں بھی ذکر ہوا ہے۔ میں ایم ایس کی ایک تحقیقی اردو ناول میں تہذیبی زوال کا بیانیہ ؎ کے عنوان سے کروارہا ہوں۔ اس میں چار ناول شامل ہیں۔ چوں کہ یونیورسٹی کی شرط ہے کہ پچیس ہزار الفاظ سےزیادہ نہ ہو، اس لیے کام تو معلوم نہیں کس کروٹ...
  16. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ہری اوپیا ختم کیا۔ کچھ خاص مزہ نہیں آیا۔ اب بہاؤ کو دیکھ رہا ہوں۔
  17. محمد خرم یاسین

    تعارف حافظ عاصم

    عاصم بھائی! خوش آمدید
  18. محمد خرم یاسین

    مصنوعی ذہانت اور عہد جدید کے آدمی کا المیہ! ۔۔۔محمد خرم یاسین

    یہ پوسٹ پہلے نظر سے گزری تھی۔ اس سے متعلق ایک اور پوسٹ دیکھی تھی جس میں اے آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا تھا۔ یہ بانیان کی اپنی فکر کے تعصبات سے بھی دور نہیں ہے۔ آپ اسے اس کے بانیان کے مذہب کے بارے میں کوئی الٹ کہہ کر دیکھیے یہ کمیونٹی ایشو کا کہہ کر جواب دینے سے قاصر رہے گی یا کمانڈ فالو نہیں...
  19. محمد خرم یاسین

    مصنوعی ذہانت اور عہد جدید کے آدمی کا المیہ! ۔۔۔محمد خرم یاسین

    آپ کی بات کا ایک حصہ میں اپنے مضمون میں لکھ چکا ہوں لیکن اگر اصل فنکار بھی اسی کی مدد سے آگے بڑھنے لگیں یا مستقبل قریب میں اس پر مںنحصر ہونے لگیں تو سوچیے کیا ہوگا؟ دوسرا یہ کہ اس بار سمت میں محترم اعجاز عبید صاحب نے میری ایک پوسٹ کو اے آئی کے سیکشن میں شامل کیا ہے جس میں تجریدی نظم کی وضاحت...
Top