نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    واہ ماشااللہ! آپ یہاں مجھ ایسے احباب کو اپنی موسیقی کے تجربات سے کچھ سکھائیں کہ کس طرح آپ نے وہ گیت ترتیب دیا۔ میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ چیزیں تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔ ہمیں اس سے ڈرنے کے بجائے اسے سمجھنا اورسیکھنا ہوگا۔ دیکھیے میں سمجھتا ہوں کہ اگر بطور استاد میں اسے نہیں...
  2. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    کیا بات ہے ماشااللہ! آپ کو استاد بنانا پڑے گا :) سدا سلامت رہیں۔ آمین
  3. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    اچھے نکات اٹھائے گئے ہیں ۔ اکثر سے میں متفق ہوں لیکن یہاں یہ کہنا چاہوں گاکہ ابھی اے آئی ہم سے سیکھ رہی ہے اور پہلے فیز میں ہے، اسے تین فیز اور آگے جانا ہے۔ میرے ایک دوست ہیں جو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی ہیں اور کینڈا سے پڑھ کر آئے تھے۔ نو سال سے یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ اے آئی کے...
  4. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    آج مصنوعی ذہانت کی پوسٹ پر ایک دوست نے کمنٹ کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اس غزل پر جو باتیں یعنی پوسٹ لکھی ہے وہ بھی مصنوعی ذہانت ہی سے لکھی ہے۔ مجھے یہ پڑھ کر کچھ غصہ آیا اور کچھ اپنی فکر لاحق ہوئی۔ نئے تجربات کرنے اور پیش کرنے پر کچھ لوگ مجھ ایسے لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ شاید ہم...
  5. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    میں آپ کی دونوں باتوں سے متفق ہوں۔
  6. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    اس کے خام مصروعوں کا وزن میں ہونا ، میں اس لیے اہم سمجھتا ہوں کہ عروض ڈاٹ کام وغیرہ اصلاح دے سکتی ہیں، آپ کے کسی بھی خیال کو منظوم نہیں کرسکتیں۔ یہ تجربہ چوں کہ محض بحر بتا کر نہیں کیا گیا بلکہ اس میں ہر شعر کے لیے خیالات بھی میں نے خود دیے ہیں اس لیے میں اسے اہم سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے تخیل کو...
  7. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    آپ کا سوال بہت دلچسپ ہے ۔ یووال نوح کی ایک کتاب مصنوعی ذہانت کے حوالے سے شایع ہوئی ہے جس میں اس نے اس کے بارے میں بہت سے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یہ خدشات زندگی کے ہر میدان سے منسلک ہوگئے ہیں ۔ مجھے ذاتی طورپر لگتا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیکنالوجی کو قبول کرنے میں کچھ پس و پیش سے کام لیتے ہیں اور اس سے...
  8. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    آپ کی اس بہترین پوسٹ کے بدلے میں، ماسوائے شکریہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔سلامت رہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔ ممنونم۔ یہاں دو باتیں گوش گزار کرنا چاہوں گا۔ اول تو یہ کہ ہر شعر کا خیال میں نے اسے خود دیا ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ محض تک بندی کے بجائے یہ اسے مطلوبہ بحر میں نظم کرپاتی ہے یا نہیں۔ اس لیے ان...
  9. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    جی بالکل سر میں نے ادریس آزاد کا کام دیکھا ہے۔ اس سے قبل میں چند اشعار کے تجربات کرچکا تھا، اس بار میں نے اس غزل میں ہر شعرکے لیے اپنا خیال پیش کیا ہے تاکہ دیکھیں کہ یہ مطلوبہ خیال نظم کرسکتا ہے یا نہیں۔ آپ کا بے حد شکریہ آپ نے قوافی کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ بہت شکریہ، جزاک اللہ خیرا
  10. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    سر کوتاہیوں کے باوجود باوزن کہنا ٫ بڑی اہم پیش رفت ہے۔ آپ براہ کرم ردیف وقوافی پر گفتگو کیجیے٫ بہت سے لوگ سیکھیں گے۔ بہت شکریہ ۔جزاک اللہ خیرا
  11. محمد خرم یاسین

    اے آئی سے لکھی غزل !

    اے آئی کی مدد سے لکھی گئی غزل! ڈاکٹر محمد خرم یاسین میں نے بحر متدارک مثمن سالم کے وزن کے تحت اے آئی سے ایک غزل لکھوائی اور متعدد تجربات کیے۔ چند بنیادی غلطیوں کے بعد اس نے نہ صرف میرے خیالات کو درست سمت میں جانچنے کی کوشش کی بلکہ وزن کی پابندی بھی کی۔ بنیادی خیالات تو میرے ہی تھے، میں اسے خود...
  12. محمد خرم یاسین

    افسانوی مجموعہ "آس پاس " تانیثی مسائل کے آئینے میں ۔۔۔محمد خرم یاسین

    بہت شکریہ آپا! اللہ کریم آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین۔
  13. محمد خرم یاسین

    افسانوی مجموعہ "آس پاس " تانیثی مسائل کے آئینے میں ۔۔۔محمد خرم یاسین

    احمد ندیم قاسمی کی "چڑیل" کا تانیثی بیانیہ ڈاکٹر محمد خرم یاسین احمد ندیم قاسمی کا افسانہ "چڑیل" ایک مظلوم اور بے بس عورت کی داستان ہے، جوتقسیم کے ہنگاموں میں اپنی عزت لٹوانے کے بعد انسانی آبادی سے کچھ دور ایک کالی پہاڑی کی آغوش میں پناہ لیتی ہے۔ اس کی راتیں اپنوں سے بچھڑنے، عزت اور گھر بار لٹ...
  14. محمد خرم یاسین

    افسانوی مجموعہ "آس پاس " تانیثی مسائل کے آئینے میں ۔۔۔محمد خرم یاسین

    احمد ندیم قاسمی کا یہ افسانوی مجموعہ کئی زاویوں سے پڑھا جاسکتا ہے۔ مجھے سب سے غالب رجحان اس میں تانیثیت (ٖٖفیمینزم) کا لگا۔ اس ضمن میں پڑھتے ہوئے جو بھی ذہن میں آیا، سپرد قلم کردیا۔ دو تین بار دوبارہ پڑھنے پر بھی اس سے بہتر زاویہ سمجھ میں نہ آیا۔ آپ یہ مضمون اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کرکے پڑھ سکتے...
  15. محمد خرم یاسین

    شہید ملت

    شہید ملت سے کونسی ہستی مراد ہیں؟
  16. محمد خرم یاسین

    تکبر و بندگی

    ماشااللہ! روحانی وجدانی تحریرہے۔ جاری رکھیے۔ دوسری قسط کا منتظر!
  17. محمد خرم یاسین

    کلاڈ کی ایک اور پینٹنگ۔۔۔1899

    آپ یہ سفر جاری رکھیے۔ کچھ نہ کچھ لکھتی رہیے اور کچھ نہ کچھ بناتی رہیے۔ روحانی وابستگی کا ہر راستہ مالکِ حقیقی ہی کی جانب بڑھتا ہے۔ ذرہ نوازی کا بے حد شکریہ ! جزاک اللہ خیرا۔
Top