یہ قد و قامت یہ خدوخال اور گیسوئے تابدار دی ہے
تمھاری صورت میں گویا قدرت نے اک قیامت اتار دی ہے
گھنی سیاہی جو رات کی ہے تمھاری زلفوں کی ہے عنایت
تمھارے گالوں نے چاند تاروں کو روشنی کچھ ادھار دی ہے
تمھارے ہونٹوں کی دلکشی جیسی بات اس میں ذرا نہیں ہے
اگرچہ قدرت نے نازکی تو کلی کو بھی بے شمار دی...