السلام علیکم احباب!
مدت بعد خود کو اردو محفل میں پا کر جو خوشی محسوس ہورہی ہے اس کا اندازہ صرف مجھے ہی ہے۔ اپنے ، بہت ہی پیارے دوست فاتح الدین بشیر کی یاددہانی اور مشاعرے کی دعوت پر آج اردو محفل میں حاضری کا موقع ملا اور یوں ایک بار پھر فاتح نے اپنا ممنون کرلیا۔ مشاعرے کی مبارکباد اور انشااللہ...
وارث صاحب نے خوب لکھا۔ ماشااللہ
دانش کس طرحمشرق سے مغرب کو منتقل ہوئ اس پر کسی محقق نے غور نہیں کیا۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پی ایچ ڈی کے مقالہ "دی ڈیویلپمنٹ آف میٹا فزکس ان پرشیا" میں خاصا مواد ہے اس حقیقت کے ثبوت کا کہ مغرب کی موجودہ دانش ، مشرق کی عطا کردہ ہے۔ اگرچہ ڈاکٹر غلام...
آصف جی! کیا یہ ہماری دوسری ملاقات نہیں؟
پہلی شاید سعد اللہ شاہ صاحب کے آفس میں ہوئی تھی؟
مجھے ایسا لگ رہا ہے۔ مہربانی فرما کر تصدیق یا تردید تو کر دیجیے گا۔ شکریہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شریعت ہمیں عطا فرمائی۔ وہ قران کریم اور سنت رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملت ابراہیم علیہ السلام کی پہلی سے رائج شریعت میں موجود رسوم بد کا خاتمہ کیا اور جو رسوم اچھی تھیں وہ من عن یا تھوڑی سی تبدیلی کے بعد باقی رہنے دیں۔ قریش کی عبادت...
عارف اگر پروفیشنل سے مراد آپ کی وہ نہیں تھی، جو میںغلطی سے سمجھا تو میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔ آپ نے اگلی بات بھی ٹھیک کہی، شاید میرا کوئ اور پرابلم تھا۔خیر! میں ایک بار پھر آپ سے معافی مانگتا ہوں۔آپ نے فانٹس پر کام کیا اور قوم اور وطن کی محبت میں کیا، اس کے لیے تہہ دل سے آپ کو مبارکباد پیش...
عارف جی! میں نے اپنی پوسٹ مدون کررہاہوں۔ اگرچہ نبیل صاحب کا پرائیویٹ میسیج پڑھنے کے بعد میں نے ایسا کیا مگرنبیل صاحب کا میسیج پڑھنے سے پہلے میں معذرت کی پوسٹ اسی پیج پر پوسٹ کر چکا ہوں۔ پھر بھی اب اس کو ایک طرح سے ختم ہی کر رہا ہوں۔ نبیل صاحب آپ کابھی بے حد شکریہ۔
اجی عمار بھائی اور نبیل اور وہ سب جن کےمجھے ابھی نام یاد نہیں ہوسکے
اپ لوگوں نے تو میر توقع سے بہت ہی زیادہ بہتر فلیش اینیمیشن بنائ۔ واہ سبحان اللہ۔باقی یہ بات ٹھیک نہیں کہ پاکستان میں یا اردو میں اینیمشن میںکام نہیںہوا۔اجی کیا بات کرتے ہیں آپ لوگ۔ پہلے تو ہمارے دوستوں کا کام دیکھیے پھر اپنا...
ممکن ہے
سیدہ شگفتہ صاحبہ !
السلام علیکم
آپ کا خیال بہت خوبصورت ہے ۔ممکن العمل ہے اور آسان ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی کافی سے زیادہ مدد کرسکتا ہوں۔میں عرصہ سے چاہ رہا تھا کہ علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کی مایا یا، تھری ڈی سٹوڈیو میکس یا پھر ٹوڈی کے سافٹ وئر اینمیشن...
:?:بعض محقیقین نے سقراط کے بارے میں لکھا ہے کہ قرانِ کریم میں جس عظیم المرتبت ہستی "حضرت لقمان علیہ السلام " کا نام آیا ہے وہ سقراط ہی ہے۔ یہ ایک الگ بحث ہے اور الگ دھاگے کی متقاضی۔ مگر اس دھاگے کا عنوان ہے "سقراط کو زہر کا جام کیوں پینا پڑا؟"یقیناً آپ میں سے اکثر حضرات نے "مکالمات افلاطون"کا...
اور تو اور یہ جو قران پاک میں آیا ہے ۔۔۔۔۔فخسفنا اور ہم نے انہیںزمیںدھنسا دیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ زمیں پھٹی اور وہ اُس میں دھنس گئے۔بلکہ اس کا مطلب ہے کہ زمینِ پیوستگی کا شکار ہوگئے۔کوئ گردن تک کوئ سربر سر دھنس گیا۔
سعدیہ آپ کا خیال بہت عمدہ ہے، اگر بحر اور وزن کو نظر انداز کیا گیا ہے تو اس میں کوءی قباحت نہیں۔ آپ کی شاعری اور خاص طور پر کیفیت کمال ہے۔ ماشاءاللہ جاری رکھیے۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
ارضی پیوستگی کیا ہے؟
ارض زمین کے لیے پیوست ،پیوست کے لیے اور انگریزی میں ارتھ روٹیڈ نیس ،مطلب جس کی جڑیں زمین میں ہوں۔جیسے کہ نباتات کا جہان ہے۔علامہ صاحب فرماتے ہیں کہ نباتات کے بعد حشرات اور حشرات کے بعد حیوانات اور حیوانات کے بعد انسان زندگی کے اعلی مدارج کی طرف سفر کو ظاہر کرتا ہے۔اگر...
بہت بہت شکریہ نبیل صاحب!
بے پناہ خوشی ہوئی کہ آپ نے اتنی جلد جواب دے دیا۔ مہر رشید صاحب میرے ساتھ ہی تشریف رکھتے ہیں۔ میں نے انہیں آپ کا پیغام پڑھوا دیاہے۔ وہ خود اس فورم کے ممبر بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔اگر وہ آج یا کل اس فورم میں آ جاتے ہیں تو امید ہے کہ آپ جیسے شفیق اور معاون احباب کی...
دوستو! میرے ایک دوست ہیں جو بے حد قابل کاتب اور خطاط ہیں۔ آن کا کام نفیس شاہ صاحب جیسے لوگوں نے سراہا ہے۔مگر فی زمانہ خطاطی کوئی پیشہ تو رہی نہیں۔لہذا وہ کسی اور پیشے سے منسلک ہیں۔ لیکن اس طرح کی تخلیقات کے جاری رہنے کا عمل رک سا گیا ہے۔ کچھ ایسا مشورہ دیجیے جو انہیں دوں تو وہ پھر سے اپنے فن...
تعبیر جی!!
بہت بہت شکریہ خوش آمدید کے لیے۔یہاںآکر اپنے پن کا کچھ ایسا احساس ہوا کہ لگا جیسے سالوں کسی تپتے ہوئے صحرا میں سرگرداں رہنے کےبعد کوئی نخلستان ملا سستانے کو۔ نیٹ پر پرانا ہوں۔اس لیے ایسا کہا۔
آپ نے زبان کے بارے میں کمال بات کہی۔سبحان اللہ
محمود بھائی آپ کا بہت شکریہ! آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ مزاح یہ ہے کہ بات کوئی ہے ہی نہیں۔ اصل میں طنز و مزاح دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ایسا مزاحجو بالکل ذو معنی نہ ہو صرف مزاح یا مزاح خالص یا مزاح نجیب الطرفین کم ہی ملتا ہے ۔ جیسے کہ میں کبھی کبھی پسند کرتا ہوں کہ یخنی کو آبِ میتِ مرغِ مسلم...