نتائج تلاش

  1. محمد سرور

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    کٙتا کی کوئی توجیہ ممکن نہیں ہے۔ کُتکا اور کُتک لغات میں بمعنی موسل یا ڈنڈے کے موجود ہیں۔ کُتکا کا اختصار یا بگاڑ کُتّا قرین قیاس ہے
  2. محمد سرور

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    نور اللغات اور فرہنگ آصفیہ میں اگرچہ کُتّا ہی لکھا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ خاص اس مقام پر یہ لفظ کس معنی میں استعمال ہوا ہے۔ کُتک اور کُتکا دونوں کا معنی انہی دونوں لغات میں موسل بتایا گیا ہے جو مسالہ کوٹنے والے ڈنڈے کو کہا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے ظاہر ہے کہ کُتکا یا کُتک دھوبی کے ڈنڈے پر بھی...
  3. محمد سرور

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    یہ شعر شاد عارفی کا ہے. "میرے وطن" کی جگہ "ہمارے ہاں" کے الفاظ ہیں
  4. محمد سرور

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    محترم! یہ شعر آغا جی کا نہیں ہے بلکہ ہندوستانی شاعر شاد عارفی کا ہے۔اور یہ شعر خود آغا صاحب نے اپنی کسی کتاب میں "بقول شاد عارفی" کہہ کر نقل کیا ہے
  5. محمد سرور

    مرزا غالب کے ایک شعر کی صحت کے بابت مدد درکار ہے

    یقینا مولانا غلام رسول کا پایہ تحقیق و تدقیق میں بہت بلند تھا۔ایک ایک لفظ ناپ تول کر لکھتے تھے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے
  6. محمد سرور

    اسلامی خطاطی کے نقوش

    التباس بھائی!یہ قلم خطاط حضرات خود بناتے ہیں یا بنے بنائے کہیں سے خریدے جا سکتے ہیں؟کیا لاہور میں کسی جگہ سے مل سکتے ہیں؟
  7. محمد سرور

    آج کا روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن۔۔۔

    دونوں کا بھر پور استحقاق رکھتے ہیں۔سو دل کھول کر خراج تحسین پیش کیجیے
  8. محمد سرور

    شاد عظیم آبادی ایک ستم اور لاکھ ادائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے۔ غزل از شاد عظیم آبادی

    ایک ستم اور لاکھ ادائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے ترچھی نگاہیں، تنگ قبائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے ہجر میں اپنا اور ہی عالم ، ابرِ بہاراں، دیدۂ پر نم ضد کہ ہمیں وہ آپ بلائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے اپنی ادا سے آپ جھجکنا، اپنی ہوا سے آپ کھٹکنا چال میں لغزش ،منہ میں حیائیں، اُف ری جوانی...
  9. محمد سرور

    تبصرہ کتب تذکرۂ معاصرین از مالک رام

    ان کا انداز تحقیق یقینا بہت شاندار تھا۔ایک ایک جملہ عقل وفکر کی میزان میں تلا ہوا ہوتا تھا۔مجھے ان میں اور مولانا غلام رسول مہر میں ایک ہی روح کار فرما دکھائی دیتی ہے۔مولانا مہر کا انداز نگارش بھی اتنا نپاتلا ہوتا تھا کہ سید عطاءاللہ شاہ بخاری بغرض تحسین کہا کرتے تھے کہ مہر جھوٹ کو بھی سچ ثابت...
  10. محمد سرور

    تعارف من آنم

    بہت شکریہ تمام احباب کا
  11. محمد سرور

    علامہ اقبال سے منسوب غلط اشعار کے حوالے سے مدد.

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا مندرجہ بالا شعر مولانا ظفر علی خان کا ہے۔
  12. محمد سرور

    آغاشورش کاشمیری: شاعری

    ہا،کیا طنطنہ اور شکوہ تھا اس آدمی کا،فقیری میں شاہی کرنے والا درویش خدامست،لگتا ہے اللہ نے برصغیرکے تمام بڑے آدمی چالیس پچاس کی دہائی سے پہلے ہی پیدا کر دیے تھے،اور اب ہمارے حصے میں صحرائی بگولوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا۔آغا جی کی ایک نظم کا عنوان ہے "میں کسی اوقاف کا ملا نہیں" کہیں سے تلاش...
  13. محمد سرور

    تعارف من آنم

    جی یہ شعر خواجہ حافظ شیرازی ہی کا ہے۔اس سلسلے میں مجھ سے تساہل ہوا۔اصلاح کے لیے سراپا تشکر ہوں
  14. محمد سرور

    تعارف من آنم

    اس کی مکمل وضاحت کے لیے تو ذرا تفصیل درکار ہے۔مختصر اتنا سمجھ لیجیے کہ ہمیں پروگرام کی ریکارڈنگ سے ٹرانسمیشن تک مقرر کے ساتھ رابطے میں رہنا اور مواد پر نظر رکھنا ہوتی ہے۔
  15. محمد سرور

    تعارف من آنم

    جی،اگر چکر لگے تو ضرور یاد فرمائیے گا
  16. محمد سرور

    تعارف من آنم

    انشاءاللہ
  17. محمد سرور

    تعارف من آنم

    شکریہ وارث بھائی!آپ اور آپ کے بلاگ سے تو ایک عرصے سے جان پہچان ہے۔گویا خواجہ سعدی کے الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ اے غائب از نظر کہ شدی ہمنشین دل می گویمت دعا وثنا می فرستمت
Top