محترم بھائی،
اللہ تعالیٰ نے نام بگاڑنے سے منع فرمایا ہے۔
سور ہ الحجرات میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
“اور نہ(ایک دوسرے کو) برے القاب سے پکارو۔ ایمان کے بعد گناہ کا نام لگنا برا ہے۔اور جو توبہ نہ کریں تو وہی ظالم لوگ ہیں”۔(الحجرات۔۴۹:۱۱)
اختلاف ضرور کیجئے لیکن جائز حدود میں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں۔