امجد

  1. محمد وارث

    امجد اسلام امجد دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے - امجد اسلام امجد

    دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے اتنا بے سمت نہ چل، لوٹ کے گھر جانا ہے اُس تک آتی ہے تو ہر چیز ٹھر جاتی ہے جیسے پانا ہی اسے، اصل میں مر جانا ہے بول اے شامِ سفر، رنگِ رہائی کیا ہے؟ دل کو رکنا ہے کہ تاروں کو ٹھہر جانا ہے کون اُبھرتے ہوئے مہتاب کا رستہ روکے اس کو ہر طور سوئے دشتِ سحر جانا...
  2. فرحت کیانی

    امجد اسلام امجد ہم لوگ نہ تھے ایسے!!!

    ہم لوگ نہ تھے ایسے۔ جیسے ہیں نظر آتے۔ اے وقت گواہی دے یہ شہر نہ تھا ایسا یہ روگ نہ تھے ایسے۔ دیوار نہ تھے رستے۔ زنداں نہ تھی بستی۔ آزار نہ تھے رشتے، خلجان نہ تھی ہستی۔ یوں موت نہ تھی سستی!! یہ آج جو صورت ہے،حالات نہ تھے ایسے۔ یوں غیر نہ تھے موسم، دن رات نہ تھے ایسے تفریق نہ تھی...
  3. پاکستانی

    امجد اسلام امجد کہو مجھ سے محبت ہے - امجد اسلام امجد

    محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھاہے ! کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے ا سے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے یقین کی آخر ی حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو ! نگاہوں سے ٹپکتی ہو ‘ لہو میں جگمگاتی ہو ! ہزاروں طرح کے دلکش ‘ حسیں ہالے بناتی ہو ! ا سے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی...
  4. عمر سیف

    امجد اسلام امجد میں اُسے دیکھ کر حیران ہوا پھرتا ہوں

    میں اُسے دیکھ کر حیران ہوا پھرتا ہوں وہی گاتی ہوئی آنکھیں وہی اندازِ کلام وہی گُلنار تبسّم سے مہکتا چہرہ وہی خوش رنگ خرام، نرم لہجے میں ترنّم کی وہی گُل کاری جیسے وہ کل کی گئی آج چلی آئی ہو جیسے سب جاگ کے کاٹی ہوئی کالی راتیں سرد کمرے میں ٹھٹھرتی ہوئی سوچیں، یادیں رات بھر روئی ہوئی آنکھ...
  5. فرذوق احمد

    امجد اسلام امجد محبت

    محبت اوس کی صورت پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے گلوں کے آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے سحر کے جھٹپٹے میں گنگناتی جگمگاتی مسکراتی ہے محبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے کسی فردوس کی صورت محبت اوس کی صورت محبت خواب کی صورت نگاہوں میں اترتی ہیں کسی مہتاب کی صورت ستارے...
Top