کُہرام
وہ پستیاں کہ ہمالہ تِری دُہائی ہے
تمام دیوتا خاموش، سر جُھکائے ہُوئے
ہزار راکھشسوں کی ہنسی کا ہے کُہرام
ہزار ناگ نِکل آئے ، پَھن اُٹھائے ہُوئے
شاؔذ تمکنت
1985- 1933
حیدرآباد دکن، انڈیا
غزل
کوئی پیکر ہے، نہ خوشبُو ہے، نہ آواز ہے وہ
ہاتھ لگتا ہی نہیں، ایسا کوئی راز ہے وہ
ایک صُورت ہے جو مِٹتی ہے، بَنا کرتی ہے
کبھی انجام ہے میرا ،کبھی آغاز ہے وہ
اُس کو دُنیا سے مِری طرح ضَرر کیوں پُہنچے
میں زمانے کا مُخالِف ہُوں، جہاں ساز ہے وہ
لوگ اُس کے ہی اِشاروں پہ اُڑے پِھرتے ہیں
بال...
غزل
آہ و فریاد سے معمُور چمن ہے ،کہ جو تھا
مائلِ جَور ، وہی چرخ ِکُہن ہے، کہ جو تھا
حُسن پابندیٔ آدابِ جَفا پر مجبُور
عِشق ، آوارہ سَر ِکوہ و دَمن ہے،کہ جو تھا
لاکھ بدلا سہی منصوُر کا آئینِ حیات !
آج بھی سِلسِلۂ دار و رَسن ہے، کہ جو تھا
ڈر کے چونک اُٹھتی ہیں خوابوں سے نَویلی کلیاں
خندۂ گُل...
آج پاکستان اور انڈیا ورلڈ ہاکی لیگ کے ایک اور میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔
میچ پاکستان وقت کے مطابق3:45 پی ایم پر شروع ہوگا۔
اس میچ کے فضائل یوں ہیں کہ جیتنے والی ٹیم ٹورنامنٹ میں چوتھی،پانچویں جبکہ ہارنے والی ساتویں،آٹھویں پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور انڈیا کو کوارٹر فائنل میں بالترتیب...
لندن میں اوول کے میدان پہ کھیلے جانے والے مقابلے میں آج لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندستانی ٹیم نے تا دم تحریر 25 اووروں میں1 وکٹ کھو کر 138 رن بنا لیے ہیں۔
روہت 78 رن بنا کر ملنگا کی گیند پر تسارا پریرا کے ہاتھوں کیچ ہوئے، دھون 51 اور کوہلی 0 رن...
غزل
سینہ خُوں سے بھرا ہُوا میرا
اُف یہ بدمست مے کدہ میرا
نا رسائی پہ ناز ہے جس کو
ہائے وہ شوقِ نارَسا میرا
عِشق کو مُنہ دِکھاؤں گا کیونکر
ہجر میں رنگ اُڑ گیا میرا
دلِ غم دِیدہ پر خُدا کی مار
سینہ آہوں سے چِھل گیا میرا
یاد کے تُند و تیز جھونکے سے
آج ہر داغ جَل اُٹھا میرا
یادِ ماضی عذاب...
غزل
جو اَب جہانِ بَرَہنہ کا اِستعارہ ہُوا
مَیں زندگی تِرا اِک پیرَہَن اُتارا ہُوا
سِیاہ خُون ٹپکتا ہے لمحے لمحے سے !
نہ جانے رات پہ شب خُوں ہے کِس نے مارا ہُوا
جکڑ کے سانسوں میں تشہیر ہو رہی ہے مِری
میں ایک قید سپاہی ہُوں جنگ ہارا ہُوا
پھر اُس کے بعد وہ آنسو اُتر گیا دِل میں
ذرا سی دیر...
غزل
کچھ بھی ہو، وہ اب دِل سے جُدا ہو نہیں سکتے
ہم مُجرم ِتوہِین وفا ہو نہیں سکتے
اے موجِ حوادِث ! تجھے معلوُم نہیں کیا
ہم اہلِ محبّت ہیں، فنا ہو نہیں سکتے
اِتنا تو بتا جاؤ، خفا ہونے سے پہلے
وہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے
اِک آپ کا در ہے مِری دُنیائے عقِیدت
یہ سجدے کہِیں اور ادا ہو...
غزل
وسوَسے دِل میں نہ رکھ ، خوف ِرَسَن لے کے نہ چل
عزمِ منزِل ہے تو ، ہمراہ تھکن لے کے نہ چل
راہِ منزل میں بہر حال تبسّم فرما
ہر قدم دُکھ سہی، ماتھے پہ شکن لے کے نہ چل
نُور ہی نُور سے وابستہ اگر رہنا ہے
سر پہ سُورج کو اُٹھا ، صرف کِرن لے کے نہ چل
پہلے فولاد بَنا جِسم کو اپنے، اے دوست ...
عرشؔی بَھوپالی
غزل
نِگاہِ شوق سے کب تک مُقابلہ کرتے
وہ اِلتفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے
یہ رسمِ ترکِ محبّت بھی ہم ادا کرتے !
تِرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے
غُرور ِحُسن کو مانوُسِ اِلتجا کرتے
وہ ہم نہیں کہ جو خود دارِیاں فنا کرتے
کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہَمَیں
ہُوئی تھی دیر نہ کُچھ،...
کل ہم بہت مصروف ہیں (8 بجے سے لگاتار 3 کلاس ہے) اس لیے لڑی ابھی سے بنائے دے رہے ہیں۔ بنگلور سے خبر یہ کہ آسٹریلیائی ٹیم آخری گیارہ میں بنا کسی تبدیلی کے اترے گی (جو کہ ذاتی طور پہ ہمیں بالکل پسند نہیں، شان مارش کی جگہ خواجہ بھائی کو موقع ملنا چاہیے تھا)۔ نیز اگر اسمتھ بھائی پہلی اننگ(95ویں اننگ)...
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ونڈے کلکتہ ایڈن گارڈن میں کھیلا جا رہا ہے، انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلش ٹیم آج روٹ اور ہیلس کے خدمات سے محروم ہے ان کے جگہ پہ سیم بلنگس اور جونی بیرسٹو کھیل رہے ہیں دوسری طرف ہندوستانی ٹیم میں شکھر دھون کی جگہ اجنکیا رہانے کو...
تمام ہندوستانیوں کو 70واں یوم آزادی مبارک ہو. اس پُر مسرت موقع پر ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش ہے جنہوں نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں. یہاں پر میں یہ بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ غیرت مند قوموں کی نشانی ہوتی ہے کہ اپنے محسنوں کو یاد رکھیں اور ان کے...
ویسٹ اور انڈیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل یعنی مورخہ 21 جولائی سے ہو رہا ہے۔
اگرچہ ہند کو آن پیپر برتری حاصل ہے البتہ جزائر الغرب الہند ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ پر معجزے وغیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امیدہے دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
غمِ حیات کو لکھا کتاب کی مانند
اور ایک نام کہ ہے انتساب کی مانند
نہ جانے کہہ دیا کس بے خودی میں ساقی نے
سرورِ تشنہ لبی ہے شراب کی مانند
مرا سوال کہ کس نے مجھے تباہ کیا
ترا سکوت مکمل جواب کی مانند
میں اپنی آنکھوں کو رکھتا ہوں باوضو ہردم
کہ تیرا ذکر مقدس کتاب کی مانند
مجھے عزیز ہیں خوابوں کی...