اردو ادب

  1. کاشفی

    گلزار پھولوں کی طرح لب کھول کبھی - سمپورن سنگھ کلرا، گلزار

    غزل ( سمپورن سنگھ کلرا، گلزار) پھولوں کی طرح لب کھول کبھی خوشبو کی زباں میں بول کبھی الفاظ پرکھتا رہتا ہے آواز ہماری تول کبھی انمول نہیں لیکن پھر بھی پوچھ تو مفت کا مول کبھی کھڑکی میں کٹی ہیں سب راتیں کچھ چورس تھیں کچھ گول کبھی یہ دل بھی دوست زمیں کی طرح ہو جاتا ہے ڈانوا ڈول کبھی
  2. کاشفی

    سودا چہرے پہ نہ یہ نقاب دیکھا - سوداؔ

    غزل (مرزا محمد رفیع دہلوی متخلص بہ سوداؔ) چہرے پہ نہ یہ نقاب دیکھا پردے میں تھا آفتاب دیکھا کُچھ مَیں ہی نہیں ہوں، ایک عالم اُس کے لیے یاں خراب دیکھا بے جُرم و گناہ، قتلِ عاشِق مذہب میں تِرے ثواب دیکھا جِس چشم نے مُجھ طرف نظر کی اُس چشم کو میں پُرآب دیکھا بھوَلا ہے وہ دِل سے لُطف اُس کے...
  3. کاشفی

    بدن پہ پیرہنِ خاک کے سوا کیا ہے - حمایت علی شاعر

    غزل (حمایت علی شاعر) بدن پہ پیرہنِ خاک کے سوا کیا ہے مرے الاؤ میں اب راکھ کے سوا کیا ہے یہ شہرِ سجدہ گزاراں دیارِ کم نظراں یتیم خانہء اداک کے سوا کیا ہے تمام گنبد و مینار و منبر و محراب فقیہِ شہر کی املاک کے سوا کیا ہے کھلے سروں کا مقدر بہ فیض جہلِ خرد فریب سایہء افلاک کے سوا کیا ہے یہ میرا...
  4. کاشفی

    اک جبرِ وقت ہے کہ سہے جارہے ہیں ہم - حمایت علی شاعر

    غزل (حمایت علی شاعر - کراچی) اک جبرِ وقت ہے کہ سہے جارہے ہیں ہم اور اس کو زندگی بھی کہے جارہے ہیں ہم
  5. کاشفی

    پھول بننا کسی گلشن میں مہکتے رہنا - ڈاکٹر نسیم نکہت لکھنوی

    غزل (ڈاکٹر نسیم نکہت لکھنوی) پھول بننا کسی گلشن میں مہکتے رہنا پھر بھی کانٹوں کی نگاہوں میں کھٹکتے رہنا میری قسمت میں نہ سورج نہ ستارا نہ دِیا جگنوؤں تم میرے آنگن میں چمکتے رہنا باندھ کر ہاتھ میرے رسموں کی زنجیروں سے چوڑیوں سے یہ تقاضہ ہے کھنکتے رہنا داستانوں سی وہ بھیگی ہوئی بوڑھی آنکھیں وہ...
  6. کاشفی

    سمندر یہ تری خاموشیاں کچھ اور کہتی ہیں - خوشبیر سنگھ شادؔ

    غزل (خوشبیر سنگھ شادؔ) سمندر یہ تری خاموشیاں کچھ اور کہتی ہیں مگر ساحل پہ ٹوٹی کشتیاں کچھ اور کہتی ہیں ہمارے شہر کی آنکھوں نے منظر اور دیکھا تھا مگر اخبار کی یہ سُرخیاں کچھ اور کہتی ہیں ہم اہلِ شہر کی خواہش کہ مِل جُل کر رہیں لیکن امیرِ شہر کی دلچسپیاں کچھ اور کہتی ہیں
  7. کاشفی

    مصحفی دل چیز کیا ہے ، چاہئے تو جان لیجئے - مصحفی غلام ہمدانی

    غزل (مصحفی غلام ہمدانی) دل چیز کیا ہے، چاہئے تو جان لیجئے پر بات کو بھی میری ذرا مان لیجئے مریے تڑپ تڑپ کے دلا کیا ضرور ہے سر پر کسی کی تیغ کا احسان لیجئے آتا ہے جی میں چادر ابرِ بہار کو ایسی ہوا میں سر پہ ذرا تان لیجئے میں بھی تو دوست دار تمہارا ہوں میری جاں میرے بھی ہاتھ سے تو کبھو پان...
  8. کاشفی

    پھرتا ہوں میں گھاٹی گھاٹی صحرا صحرا تنہا تنہا - گیان چند

    غزل (گیان چند) پھرتا ہوں میں گھاٹی گھاٹی صحرا صحرا تنہا تنہا بادل کا آوارہ ٹکڑا کھویا کھویا تنہا تنہا پچھم دیس کے فرزانوں نے نصف جہاں سے شہر بسائے ان میں پیر بزرگ ارسطو بیٹھا رہتا تنہا تنہا کتنا بھیڑ بھڑکا جگ میں کتنا شور شرابہ لیکن بستی بستی کوچہ کوچہ چپا چپا تنہا تنہا سیر کرو باطن میں اس کے...
  9. کاشفی

    میں نظر سے پی رہا ہوں، یہ سما بدل نہ جائے - انور مرزا پوری

    غزل (انور مرزا پوری) میں نظر سے پی رہا ہوں، یہ سما بدل نہ جائے نہ جھکاؤ تم نگاہیں، کہیں رات ڈھل نہ جائے مرے اشک بھی ہیں اس میں، یہ شراب اُبل نہ جائے مرا جام چھونے والے، ترا ہاتھ جل نہ جائے ابھی رات کچھ ہے باقی، نہ اُٹھا نقاب ساقی ترا رند گرتے گرتے، کہیں پھر سنبھل نہ جائے مری زندگی کے مالک،...
  10. کاشفی

    کسی صورت بھی نیند آتی نہیں میں کیسے سو جاؤں - انور مرزا پوری

    غزل (انور مرزا پوری) کسی صورت بھی نیند آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں کوئی شے دل کو بہلاتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں اکیلا پا کے مجھ کو یاد اُن کی آ تو جاتی ہے مگر پھر لوٹ کر جاتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں جو خوابوں میں مرے آ کر تسلّی مجھ کو دیتی تھی وہ صورت اب نظر آتی نہیں، میں کیسے سو جاؤں تمہیں تو...
  11. کاشفی

    پھر چھڑی رات ، بات پھولوں کی - مخدوم محی الدین

    غزل (مخدوم محی الدین) پھر چھڑی رات ، بات پھولوں کی رات ہے یا بارات پھولوں کی پھول کے ہار ، پھول کے گجرے شام پھولوں کی ، رات پھولوں کی آپ کا ساتھ ، ساتھ پھولوں کا آپ کی بات ، بات پھولوں کی نظریں ملتی ہیں ، جام ملتے ہیں مل رہی ہے حیات پھولوں کی کون دینا ہے جان پھولوں پر کون کرتا ہے بات پھولوں...
  12. کاشفی

    آپ کی یاد آتی رہی رات بھر - مخدوم محی الدین

    غزل (مخدوم محی الدین - حیدرآباد 1908-1969) آپ کی یاد آتی رہی رات بھر چشمِ نم مُسکراتی رہی رات بھر رات بھر درد کی شمع جلتی رہی غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر بانسری کی سریلی سہانی صدا یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر یاد کے چاند دل میں اُترتے رہے چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر کوئی دیوانہ گلیوں میں...
  13. کاشفی

    قتیل شفائی جب اپنے اعتقاد کے محور سے ہٹ گیا - قتیل شفائی

    غزل (قتیل شفائی) جب اپنے اعتقاد کے محور سے ہٹ گیا میں ریزہ ریزہ ہو کے حریفوں میں بٹ گیا دشمن کے تن پہ گاڑ دیا میں نے اپنا سر میدانِ کارزار کا پانسہ پلٹ گیا تھوڑی سی اور زخم کو گہرائی مل گئی تھوڑا سا اور درد کا احساس گھٹ گیا درپیش اب نہیں ترا غم کیسے مان لوں کیسا تھا وہ پہاڑ جو رستے سے ہٹ گیا...
  14. کاشفی

    جینا مرنا دونوں محال - سرسوَتی سرن کیف

    غزل (سرسوَتی سرن کیف) جینا مرنا دونوں محال عشق بھی ہے کیا جی کا وبال مال و منال و جاہ و جلال اپنی نظر میں وہم و خیال ہم نہ سمجھ پائے اب تک دنیا کی شطرنجی چال کچھ تو شہ بھی تمہاری تھی ورنہ دل کی اور یہ مجال کس کس سے ہم نبٹیں گے ایک ہے جان اور سو جنجال مست کو گرنے دے ساقی ہاں اس کے شاعر کو...
  15. کاشفی

    چمن کو آگ لگانے کی بات کرتا ہوں - شاد عارفی

    غزل (شاد عارفی) چمن کو آگ لگانے کی بات کرتا ہوں سمجھ سکو تو ٹھکانے کی بات کرتا ہوں شراب تلخ پلانے کی بات کرتا ہوں خود آگہی کو جگانے کی بات کرتا ہوں سخنوروں کو جلانے کی بات کرتا ہوں کہ جاگتوں کو جگانے کی بات کرتا ہوں اُٹھی ہوئی ہے جو رنگینیء تغزل پر وہ ہر نقاب گرانے کی بات کرتا ہوں اس انجمن...
  16. کاشفی

    کچھ آدمی سماج پہ بوجھل ہیں آج بھی - دواکر راہی

    غزل (دواکر راہی) کچھ آدمی سماج پہ بوجھل ہیں آج بھی رسّی تو جل گئی ہے مگر بَل ہیں آج بھی انسانیت کو قتل کیا جائے اس لیے دیر و حرم کی آڑ میں مقتل ہیں آج بھی اب بھی وہی ہے رسم و روایت کی بندگی مطلب یہ ہے کہ ذہن مقفل ہیں آج بھی باتیں تمہاری شیخ و برہمن خطا معاف پہلے کی طرح غیر مدلل ہیں آج بھی...
  17. کاشفی

    جب بھی ملتے ہیں تو جینے کی دعا دیتے ہیں - اجے پانڈے سحاب

    غزل (اجے پانڈے سحاب) جب بھی ملتے ہیں تو جینے کی دعا دیتے ہیں جانے کس بات کی وہ ہم کو سزا دیتے ہیں حادثے جان تو لیتے ہیں مگر سچ یہ ہے حادثے ہی ہمیں جینا بھی سکھا دیتے ہیں رات آئی تو تڑپتے ہیں چراغوں کے لئے صبح ہوتے ہی جنہیں لوگ بجھا دیتے ہیں ہوش میں ہو کے بھی ساقی کا بھرم رکھنے کو لڑکھڑانے کی...
  18. کاشفی

    زباں کو اپنی گنہ گار کرنے والا ہوں - سبودھ لال ساقی

    غزل (سبودھ لال ساقی) زباں کو اپنی گنہ گار کرنے والا ہوں خموش رہ کے ہی اظہار کرنے والا ہوں میں کرنے والا ہوں ہر خیرخواہ کو مایوس ابھی میں جرم کا اقرار کرنے والا ہوں چھپانی چاہئے جو بات مجھ کو دنیا سے اسی کا آج میں اظہار کرنے والا ہوں وہ جس کے بعد مجھے کچھ نہیں ڈرائے گا وہ انکشاف سرِ دار کرنے...
  19. کاشفی

    زرد چہروں سے نکلتی روشنی اچھی نہیں - سبطِ علی صبا

    غزل (سبطِ علی صبا - 1935-1980) زرد چہروں سے نکلتی روشنی اچھی نہیں شہر کی گلیوں میں اب آوارگی اچھی نہیں زندہ رہنا ہے تو ہر بہروپئے کے ساتھ چل مکر کی تیرہ فضا میں سادگی اچھی نہیں کس نے اذن قتل دے کر سادگی سے کہہ دیا آدمی کی آدمی سے دشمنی اچھی نہیں جب مرے بچے مرے وارث ہیں ان کے جسم میں سوچتا ہوں...
  20. کاشفی

    سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتے - بسمل سعیدی

    غزل (بسمل سعیدی) سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتے ہر در پہ جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے کیا اہلِ جہاں تجھ کو ستم گر نہیں کہتے کہتے تو ہیں لیکن ترے منہ پر نہیں کہتے کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافر بت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے رندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرتِ واعظ جو کہتے ہیں...
Top