کلوپیٹرا
وادئ نیل پہ طاری تھا بہاروں کا سماں
جلوۂ سبزۂ گل سے تھیں فضائیں شاداب
نشۂ بادِ بہاری سے ہوائیں شاداب
محوِ پرواز تھا رنگین ستاروں کا سماں
مائلِ رقص ہو جس طرح شراروں کا سماں
نورِ انجم سے تھیں وادی کی ادائیں شاداب
نکہت و رنگ کی آوارہ گھٹائیں شاداب
چار سو بال فشاں میکدہ زاروں کا سماں...