اعجاز عبید

  1. الف عین

    بزم اردو لائبریری ایپ

    عزیزی سیف قاضی نے بزمَ اردو لائبریری کی انڈرائڈ ایپ بنا کر گوگل پلے سٹور میں اپ لوڈ کر دی ہے۔ احباب جائزہ لیں اور اپنے اینڈرائڈ ڈوائسئز پر انسٹال کر کے دیکھیں۔
  2. الف عین

    آن لائن جریدے سمت کے تازہ شمارے ۲۴ کا اجراء

    عزیزانِ گرامی تسلیمات ’سمت‘ آن لائن جریدے کا شمارہ ۲۴ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس شمارے کے مشمولات ذیل میں دئے جا رہے ہیں۔ اس بار ایک نئے سلسلے کا آگاز کیا جا رہا ہے۔ ’مانگے کا اجالا‘ عنوان کے تحت تراجم پیش کئے جائیں گے۔ اس بار ستیہ جیت رے کی ایک کہانی پیش کی جا رہی ہے۔ خصوصی گوشہ: طرحی غزلیں...
  3. الف عین

    تازہ ترین

    رات ایک غزل سر زد ہو گئی ہے۔ ملاحظہ کریںِ یہ عشق جو سودا ہے، اتر کیوں نہیں جاتا طوفانِ بلا ہے تو گزر کیوں نہیں جاتا پہنچوں میں جہاں ، لگتا ہے منزل یہ نہیں ہے یہ پاؤں کا چکر، یہ سفر کیوں نہیں جاتا وہ ابر ہے پھر کیوں مجھے کرتا نہیں سیراب سورج ہے تو دن گزرے گذر کیوں نہیں جاتا یہ ابر کا ٹکڑا تو...
  4. سید فصیح احمد

    اب یاد وہ کیا ہمیں آئیں بھی ! ۔۔۔ (1976ء)

    اب کتنی فصلیں بیت گئیں، اب یاد وہ کیا ہمیں آئیں بھی وہ زخم جو اب کی بھر بھی گئے، اب آؤ انہیں سہلائیں بھی یہ آنکھیں خزاں میں زرد رہیں، یہ آنکھیں بہار میں سرخ رہیں جب پھول کھلیں تو جل جائیں،جب چاند بجھے مرجھائیں بھی وہ قافلے شاہ سواروں کے اب دھول اڑاتے گزر گئے یہ شہر پناہ کھلی رکھو شاید کہ وہ...
  5. انیس فاروقی

    ایک شعر کی اصلاح چاہتا ہوں ۔مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

    ایک شعر ہے یوں اس کی اصلاح کی درخواست ہے پھر نہ تقدیسِ ادب ہم سے قضا ہو جائے آج یہ قرض بھی صدیوں کا ادا ہو جائے
  6. انیس فاروقی

    ’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘

    شہر میں ایک مشاعرہ ہے مصرعہ طرح حمایت علی شاعر کا ہے ’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘ ہم سے کیوں پہلو بدل جاتے ہیں لوگ چھوڑ کر محفل نکل جاتے ہیں لوگ یاں گِلہ کوئی رقیبوں سے نہیں حلقہء یاراں سے جل جاتے ہیں لوگ ساقیا آؤ کبھی شہرِ سُخن دیکھنا کیسے مچل جاتے ہیں لوگ اُس بُتِ کافر کا جلوہء...
  7. الف عین

    ’سمت‘ کا تازہ شمارہ ۲۲ کا اجراء

    دوستو آن لائن جریدے ’سمت‘ کا تازہ شمارہ ۲۲ کا اجراء ہو گیا ہے۔ http://samt.bazmeurdu.net اس شمارے کے مشمولات میں دو خصوصی گوشے رکھے گئے ہیں۔ پہلا گوشہ ‘ماضی کے جدید شاعر شاد عارفی ‘کے نام ہے جن کی وفات کے پچاس برس پورے ہو رہے ہیں۔ اس گوشے کی مشمولات ڈاکٹر مظفر حنفی اور ان کے صاحبزادے پرویز...
  8. محمد علم اللہ

    دہلی سے گورکھپور کا سفرنامہ

    برائے تنقید و تبصرہ محمد علم اللہ اصلاحی مختلف جگہوں کی سیر کا شوق یوں تو مجھے بہت ہے ،مگر مصروف زندگی میں اس کا موقع کم ہی مل پاتا ہے اور اگر مل جائے تو اسے غنیمت جانتے ہوئے سیرو فی الارض کے حکم کے تحت نکل کھڑا ہوتا ہوں۔30نومبر 2013 سے2 دسمبر 2013تک گورکھپور کا یہ سفر بھی کچھ اسی نوعیت کا تھا...
  9. اسامہ جمشید

    راحت

    راحت کہیں جو روئے تو خوب روئے کبھی ہنسے تو ہنسا کے سوئے زمان راحت مکان راحت تجھے نہ پانے کا وہم راحت ذرا سا چھونے کا زعم راحت یقین راحت گمان راحت ہموم سارے غروب کردے جگر کو دل سے جو دور کردے وہ تیر راحت کمان راحت سرور ، مستی وجام راحت غنی کے لونڈے امام راحت فقیر سینے میں جان راحت...
  10. الف عین

    برقی کتابوں کی جون 2013 کی اپ ڈیٹ

    اسللام علیکم ابھی ابھی اس ماہ کی تازہ ترین اپڈیٹ کر دی ہے۔ ربط دستخط میں شامل ہے، پھر بھی دے دیتا ہوں یہاں http://kitaben.urdulibrary.org 1. ’اِک شاخ اب بھی سبز ہے پت جھڑ کے باغ میں ‘ ۔۔۔ عادل منصوری۔ ڈاکٹر محمد منصور عالم۔ تنقید۔ ادب 2. اقلیمِ نعت کا معتبر سفیر سید نظمی مارہروی۔ ڈاکٹر...
  11. الف عین

    اپریل 2013 کی مکمل شدہ کتابیں۔ برقی کتابیں تازہ اپ ڈیٹ

    کچھ احباب نے مکالموں میں دریافت کیا کہ اس ماہ کی اپ ڈیٹ کا کیا ہوا، سوچا تھا کہ اس بار کم کتابیں ہوئی ہیں تو دو ماہ کی ایک ساتھ اپ ڈیٹ دے دوں گا، لیکن جب زبدۃ الفقہ مکمل ہوئی تو خیال آیا کہ بیس عدد کتابیں تو ہو ہی گئی ہیں، اس بار کچھ مختصر سی اپ ڈیٹ سہی۔ سو حاضر ہے برقی کتابوں کی تازہ اپ ڈیٹ...
  12. الف عین

    اپریل 2013 کی مکمل شدہ کتابیں۔ برقی کتابیں تازہ اپ ڈیٹ

    کچھ احباب نے مکالموں میں دریافت کیا کہ اس ماہ کی اپ ڈیٹ کا کیا ہوا، سوچا تھا کہ اس بار کم کتابیں ہوئی ہیں تو دو ماہ کی ایک ساتھ اپ دیٹ دے دوں گا، لیکن جب زبدۃ الفقہ مکمل ہوئی تو خیال آیا کہ بیس عدد کتابیں تو ہو ہی گئی ہیں، اس بار کچھ مختصر سی اپ دیٹ سہی۔ سو حاضر ہے برقی کتابوں کی تازہ اپ ڈیٹ...
  13. اسامہ جمشید

    بتا بتا کر ستا رہے ہو

    بتا بتا کر ستا رہے ہو سنو تمہارا حسا ب ہوگا جہاں دکھوں کی دوا ملے گی وہاں پہ جینا عذاب ہوگا منافقت کے اصول پر تم چلے تو تم کو ثواب ہوگا خیال میں بھی حقیقتں ہیں حقیقتوں میں بھی خواب ہوگا تو شاعروں کو سمجھ سکے گا جو حال تیرا خراب ہوگا ہم اپنی ضد پر جمے رہیں گے کبھی تو الٹا نقاب ہوگا یہ...
  14. اسامہ جمشید

    کہیں مسجد نہیں بنتی کہیں مینار بنتے ہیں

    کہیں مسجد نہیں بنتی کہیں مینار بنتے ہیں کبھی خود زخم کھاتے ہیں کبھی تلوار بنتے ہیں ہماری بے بسی دیکھو ہمارا بس نہیں چلتا اگر مرنے کی باتیں ہوں سبھی بیمار بنتے ہیں جنہیں اِک آہ تڑپائے جنہیں غیرت نہ سونے دے وہی کشتی جلاتے ہیں وہی سالار بنتے ہیں یہاں انصاف بکتا ہے یہا ں سب ظلم کرتے ہیں خدائی...
  15. اسامہ جمشید

    کبھی کچھ بھول جاتا ہوں کبھی کچھ یاد کرتا ہوں

    کبھی کچھ بھول جاتا ہوں کبھی کچھ یاد کرتا ہوں مجھے بے چین رکھتی ہیں تری دلدار سی آنکھیں سمجھ میں وہ تو آتا ہے سمجھ پر میں نہیں پاتا بہت آسان چہرے پر بہت دشوار سی آنکھیں مجھے لگتا تھا بدلو گے مگر بدلے نہیں ہو تم وہی سنگین سا لہجہ وہی ہُشیار سی آنکھیں اندھیرا بڑھ چلا ہے کیوں دکھائی کچھ نہیں...
  16. الف عین

    آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا بیسواں شمارہ آن لائن

    دوستو بہت انتظار کے بعد انٹر نیٹ پر اردو تحریر کا پہلا آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا شمارہ ۲۰ آن لائن ہو گیا ہے۔ عزیزم م م مغل کو ادارت سپرد کرنے کے بعد میں اس سے بری الذمہ ہو گیا تھا، لیکن م م مغل کی عدم صحت، اور نا مساعد حالات کی وجہ سے وہ اب تک مکمل نہیں کر سکے تھے۔ آخر مجھے ہی اس شمارے کی ترتیب...
  17. جیلانی

    اس اندھیرے میں پھر دعا مانگوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلام ۔۔۔ محترم الف عین

    کلام محترم اعجاز عبید اس اندھیرے میں پھر دعا مانگوں جلتے سورج کا سامنا مانگوں پاؤں میں حلقۂ جنوں چاہوں چہرے پر چشمِ خواب زا مانگوں سر کا سودا تو رائیگاں ٹھہرا پیر میں کوئی سلسلہ مانگوں پا شکستہ کھڑا ہوں تیرے حضور اب ہتھیلی میں آبلہ مانگوں کیا خبر کوئی معجزہ ہو جائے آج میں ننگے سر دعا مانگوں...
  18. جیلانی

    سیلاب نے جو پہلے کنارا مٹا دیا - اعجاز عبید

    کلام اعجاز عبید ﴿الف عین﴾ سیلاب نے جو پہلے کنارا مٹا دیا ساحل کی گرتی ریت نے دریا مٹا دیا ان رخ گُلوں کا ذکر ہی کیا ، وہ ہوا چلی آندھی نے برگِ نقشِ کفِ پا مٹا دیا میں نے تو کچھ کہا بھی نہ تھا ، ہاں بس ایک بار کاغذ پر اس کا نام لکھا تھا، مٹا دیا بکھرے ہیں چاروں سمت ہی پتّے ورق ورق طفلِ...
  19. جیلانی

    شب کے مسافر عبیدؔ، ایک ہیں شاعر عبیدؔ، قانع و صابر عبیدؔ - اعجاز عبید

    کلام اعجاز عبید ﴿ الف عین ﴾ کس سے ملا چاہیے ، کس سے جفا پائیے ، کس سے وفا کیجیئے یہ تو عجب شہر ہے ، دل بھی لگائیں کہاں، کس سے لڑا کیجیئے رات میں کرنوں کی جنگ، دشت میں اک جل ترنگ ، دیدۂ حیراں کا رنگ حلقۂ زنجیر تنگ، کیسے شعاعِ نظر اپنی رِہا کیجیئے آشیاں کتنے بچے ، کتنے گھروندے گرے ، کون یہ گنتا...
  20. محمد وارث

    مبارکباد اعجاز عبید صاحب کو سالگرہ مبارک

    آج، اردو محفل کے انتہائی سینیئر اور ہر دل عزیز رکن جناب اعجاز عبید (الف عین) صاحب کی سالگرہ ہے۔ اردو محفل اور میری طرف سے ان کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ، اعجاز صاحب کو صحت، تندرستی اور عمرِ خضر عطا فرمائیں، آمین۔
Top