جب ملاقات بے ارادہ تھی
اس میں آسودگی زیادہ تھی
نہ توقع نہ انتظار نہ رنج
صبحِ ہجراں نہ شامِ وعدہ تھی
نہ تکلف نہ احتیاط نہ زعم
دوستی کی زبان سادہ تھی
جب بھی چاہا کہ گنگناؤں اسے
شاعری پیش پا فتادہ تھی
لعل سے لب چراغ سی آنکھیں
ناک ستواں جبیں کشادہ تھی
حدتِ جاں سے رنگ تانبا سا
ساغر افروز...
باوجود تلاش کے بھی مجھے احمد فراز کی یہ خوبصورت غزل محفل پہ نہیں ملی، لہٰذا حاضر ہے:
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
یہ قرب کیا ہے کہ تُو سامنے ہے اور ہمیں
شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی
کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیں
تمام عمر اُسی کی...
ساغر صدیقی اردو شاعری کا ایک معتبر اور قدآور نام
ساغر صدیقی1928ءانبالہ بھارت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا بچپن سہارنپور اور انبالہ میں گزرا ۔ساغر صدیقی کا اصل نام محمداختر شاہ تھا اور وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھے ۔
ساغر صدیقی نے ایک مرتبہ کہا تھا:
"میری ماں دلی کی تھی، باپ پٹیالے...
آنکھوں میں ستارے تو کئی شام سے اترے
پر دل کی اداسی نہ در و بام سے اترے
کچھ رنگ تو ابھرے تری گل پیرہنی کا
کچھ زنگ تو آئینہء ایام سے اترے
ہوتے رہے دل لمحہ بہ لمحہ تہہ و بالا
وہ زینہ بہ زینہ بڑے آرام سے اترے
جب تک ترے قدموں میں فروکش ہیں سبو کش
ساقی خطِ بادہ نہ لبِ جام سے اترے
بے طمع نوازش بھی...
﷽
السلام علیکم!
میری طرف سے تمام امتِ مسلمہ کو با لعموم اور تمام پاکستانیوں کو بالخصوص
بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا 136واں یومِ ولادت
بہت بہت مبارک ہو۔
پھول روتے ہیں کہ آئی نہ صدا تیرے بعد
غرقہِ خوں ہے بہاروں کی ردا تیرے بعد
آندھیاں خاک ا ڑاتی ہیں سرِ صحنِ...
انشاء جی بہت دن بیت چکے
تم تنہا تھے تم تنہا ہو
یہ جوگ بے جوگ تو ٹھیک نہیں
یہ روگ کسی کا اچھا ہو
کبھی پورپ میں کبھی پچھم میں
تم پرواہ ہو تم پچھواہ ہو
جو نگری نگری بھٹکائے ہے
ایسا بھی نہ من میں کانٹا ہو
کیا اور سبھی چونچال یہاں
کیا ایک تمہی یہاں دکھیا ہو
کیا تمہی پر دھوپ کڑی
جب سب پر سکھ کا سایہ...
عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں
رات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں
میں نے جو اپنے خلاف آج گواہی دی ہے
وہ ترے حق میں نہیں ہے تو مکر جاتا ہوں
اکثر اوقات۔۔۔۔ بھرے شہر کے سناٹے میں
اس قدر زور سے ہنستا ہوں کہ ڈر جاتا ہوں
میرے آنے کی خبر صرف دیا رکھتا ہے
میں ہواؤں کی طرح آ کے گزر جاتا ہوں...
السلام علیم!
میرے چھوٹے بھائی نے Allama Iqbal Online Photo Essay Competition میں حصہ لیا ہے۔
اور یہ ٹاپک منتخب کیا ہے۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
یہ اُس کی بنیادی گائیڈ لائن ہے۔
A photo es
say is a sequence of images and music/narration that are related by a theme. The images may be...
وہ کرینہ ، وہ کرشمہ، وہ ایشوریا ہو کہ مادوری
نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے ان کی تصویریں
میں فقط اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں بیگم
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
شاعر : سلمان گیلانی
شیفتہ ہجر میں تو نالہء شب گیر نہ کھینچ
صبح ہونے کی نہیں خجلتِ تاثیر نہ کھینچ
اے ستم گر رگِ جاں میں ہے مری پیوستہ
دم نکل جائے گا سینے سے مرے تیر نہ کھینچ
حور پر بھی کوئی کرتا ہے عمل دنیا میں
رنجِ بے ہودہ بس اے عاملِ تسخیر نہ کھینچ
عشق سے کیا ہے تجھے شکل تری کہتی ہے
حسنِ تقریر کو آہیں دمِ تقریر...
السلام علیکم!
احمد فراز کی نظمیں
ٹائپنگ کا تیسرا زینہ
"نایافت" سے انتخاب
استادِ محترم الف عین صاحب
فاتح بھائی
قیصرانی بھائی
مقدس آپی
نوٹ: تبصرہ جات کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔
اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر
ہم لوگ بُرے لوگ ہیں، ہم سے نہ ملا کر
شاید کسی آواز کی خوشبو نظر آئے
آنکھیں ہیں تو خوابوں کی تمنا بھی کیا کر
باتوں کے لیے شکوہ موسم ہی بہت ہے
کچھ اور کسی سے نہ کہا کر نہ سُنا کر
سونے دے انھیں رنگ جو سوئے ہیں بدن میں
آوارہ ہواؤں کو نہ محسوس کیا کر
تو صبح...
السلام علیکم!
احمد فراز کی نظمیں
ٹائپنگ کا دوسرا زینہ
"پسِ انداز موسم" سے انتخاب
استادِ محترم الف عین صاحب
فاتح بھائی
قیصرانی بھائی
مقدس آپی
نوٹ: تبصرہ جات کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔
شاید اُسے ملے گی لبِ بام چاندنی
اُتری ہے شہر میں جو سرِ شام چاندنی
مجھ سے اُلجھ پڑے نہ کڑی دوپہر کہیں؟
میں نے رکھا غزل میں ترا نام "چاندنی"
میں مثلِ نقشِ پا، مرا آغاز دُھول دُھول
تُو چاند کی طرح، ترا انجام۔۔۔ چاندنی
جن وادیوں کے لوگ لُٹے، گھر اُجڑ چُکے
اُن وادیوں میں کیا ہے ترا کام چاندنی؟...
سو زخم چھپائے ہیں تو پھر پھول ہوا ہوں
کن مشکلوں سے صاحبِ کردار بنا ہوں
مقتل میں مجھے جینے کے آداب سکھا دے
اک پھول ہوں، سوکھی ہوئی ڈالی پہ کِھلا ہوں
تصویرِ وفا ہوں، میں محبت پہ فدا ہوں
کب میں نے کہا ہے کہ میں تعزیرِ جفا ہوں
اک پل کی تو مہلت مجھے دے دے غمِ دنیا
میں جامِ فنا پی کے عجب مست ہوا ہوں
کبھی سانول موڑ مہار وے
میرے لُوں لُوں چیخ پکار وے
کبھی سانول موڑ مُہار وے
مَیں بیچ بڑی منجدھار وے
مجھے دریا پار اتار وے
میرے ہاتھوں میں چمکے کنگنا
مجھے پیا منانے کا ڈھنگ نا
میرے ہونٹوں پہ اک مسکان وے
تیرے ہاتھوں میں میری جان وے
میری زلف نہ چھیڑ ہوا نی
آنچل نہ مرا لہرا نی
مرا دل ہمراز...
جناب عزیزامین بھائی کی فرمائش پہ یہ دھاگہ کھولا ہے۔
اس میں ایران کے موجودہ صدر احمدی نژاد کے متعلق معلومات شئیر کی جائیں گی۔ احمدی نژاد کے دورِ حکومت کی مثالیں تمام دنیا میں دی جاتی ہیں۔ آپ بھی احمدی نژاد کے متعلق یہاں کچھ نہ کچھ ضرور شئیر کریں۔
نیٹ کی سلو سپیڈ کے باعث صرف وکی پیڈیا سے لیا گیا...
آج ٹی وی پہ ایک پروگرام کے دوران یہ سننے کو ملا کہ
"بحرِ شکست اردو میں صرف علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے استعمال کی ہے، بالِ جبریل کی نظم مسجدِ قرطبہ میں۔"
مسجد قرطبہ
(ہسپانیہ کی سرزمین ، بالخصوص قرطبہ میں لکھی گئی)
سلسلۂ روز و شب ، نقش گر حادثات
سلسلۂ روز و شب ، اصل حیات و ممات
سلسلۂ...
میں نے اقبال کو مرتے دیکھا
تحریر: سر محمد شفیع
علامہ اقبال کی وفات 21اپریل 1938ء کو صبح کے کوئی پانچ بجے واقع ہوئی، اور مجھے اس بات کا شرف حاصل ہے کہ میں اُن تین اشخاص میں سے ایک ہوں جو علامہ کی موت کی شہادت دے سکتے ہیں ۔ علامہ مرحوم کے انتقال کے وقت میرے سوا اور دو اشخاص بھی تھے جن میں سے...