بلال اعظم

  1. محمد بلال اعظم

    فراز ذکرِ جاناں سے جو شہرِ سخن آراستہ ہے ...احمد فراز...اے عشق جنوں پیشہ

    ذکرِ جاناں سے جو شہرِ سخن آراستہ ہے جس طرف جائیے اک انجمن آراستہ ہے یوں پھریں باغ میں بالا قد و قامت والے تو کہے سر و و سمن سے چمن آراستہ ہے خوش ہو اے دل کہ ترے ذوقِ اسیری کے لئے کاکلِ یار شکن در شکن آراستہ ہے کون آج آیا ہے مقتل میں مسیحا کی طرح تختۂ دار سجا ہے رسن آراستہ ہے شہرِ دل میں...
  2. محمد بلال اعظم

    فراز ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک

    ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک دکھ تو یہ ہے کہ ہے ملاح بھی سازش میں شریک تا ہمیں ترکِ تعلق کا بہت رنج نہ ہو آؤ تم کو بھی کریں ہم اِسی کوشش میں شریک اک تو وہ جسم طلسمات کا گھر لگتا ہے اس پہ ہے نیتِ خیاط بھی پوشش میں شریک ساری خلقت چلی آتی ہے اُسے دیکھنے کو کیا کرے دل بھی کہ دنیا...
  3. محمد بلال اعظم

    "اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔"

    اشفاق احمد صاحب نے فرمایا ہے: "اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔" یہ فقرہ ہرگز ہرگز معمولی نہیں ہے۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اپنی اپنی سوچ کے مطابق اس فقرے کے متعلق لکھیں۔ آئیے اس فقرے پہ بات چیت کرتے ہیں، اس سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  4. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا جون ایلیا کے قطعات

    جون ایلیا کے قطعات جون ایلیا اردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام اور ان کے قطعات اردو اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے قطعات سے میرا انتخاب آپ سب کی سماعتوں کی نذر: اپنی انگڑائیوں پہ جبر نہ کر مجھ پہ یہ قہر ٹوٹ جانے دے ہوش میری خوشی کا دشمن ہےتو مجھے ہوش میں نہ آنے دے ------------------------- نشہ ناز نے...
  5. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو

    تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو جو ملے خواب میں وہ دولت ہو میں ‌تمھارے ہی دم سے زندہ ہوں مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو اور اتنی ہی بے مرّوت ہو تم ہو پہلو میں ‌پر قرار نہیں یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو تم ہو انگڑائی رنگ و نکہت کی کیسے انگڑائی سے شکایت ہو کس طرح چھوڑ...
  6. محمد بلال اعظم

    سرنامۂ وحشت ہوں مہجورِ رفاقت نئیں

    سرنامۂ وحشت ہوں مہجورِ رفاقت نئیں میں عشق کا بندہ ہوں مزدورِ محبت نئیں سن صوم و صلوٰةِ عشق کب مجھ سے قضا ہے تو تجھ نین وضو سے ہوں مفرورِ عبادت نئیں دل سینے میں چیخ اُٹھّا اے دستِ غزال آثار میں زخم نہیں دل ہوں مقدورِ مسیحت نئیں محتاج کہاں ہوں اب دُکھ درد کے درماں کا تجھ ہونے سے ہنستا ہوں...
  7. محمد بلال اعظم

    شور ہے ہر طرف سحاب سحاب - کشفی ملتانی

    شور ہے ہر طرف سحاب سحاب ساقیا! ساقیا! شراب! شراب آبِ حیواں کو مَے سے کیا نسبت! پانی پانی ہے اور شراب شراب! رند بخشے گئے قیامت میں شیخ کہتا رہا حساب حساب اک وہی مستِ با خبر نکلا جس کو کہتے تھے سب خراب خراب مجھ سے وجہِ گناہ جب پوچھی سر جھکا کے کہا شباب شباب جام گرنے لگا، تو بہکا شیخ...
  8. محمد بلال اعظم

    "اُس کا بدن" اور "پلکوں سے چُن"

    محسن نقوی کی کتاب رختِ شب میں کل دو غزلیں پڑھیں جو شاید آپ کے لئے نئی بات نہ ہو مگر میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔ ان غزلوں کے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ یہ کون سی بحر ہے اور کیا اس سے چھوٹی بحر بھی رائج ہے؟ آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔ اُس کا بدن! معراجِ فن!! خوشبُو نَفَس چہرہ - چمن...
  9. محمد بلال اعظم

    Video Release for 'Shayar' - A musical tribute to Ahmad Faraz by Sarmad Faraz

    احمد فراز مرحوم کی چوتھی برسی پہ اُن کے صاحبزادے سرمد فراز نے "شاعر" کے نام سے ایک ویڈیو ریلیز کی تھی، جو شاید آپ نے دیکھی بھی ہو، میں یہاں وہ ویڈیو شئیر کر دیتا مگر یو ٹیوب بلاک ہونے کی وجہ سے نہیں کر سکتا۔ اسی ویڈیو کے بارے میں ایک کالم جو کل سرمد فراز نے فیس بک پہ شئیر کیا تھا۔ Social...
Top