بلال

  1. محمد بلال اعظم

    اقبال لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

    بچے کی دعا (ما خو ذ) بچوں کے لیے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب علم کی...
  2. محمد بلال اعظم

    ابن انشا کیوں نام ہم اس کے بتلائیں

    کیوں نام ہم اس کے بتلائیں تم اس لڑکی کو دیکھتے ہو تم اس لڑکی کو جانتے ہو وہ اجلی گوری؟ نہیں نہیں وہ مست چکوری نہیں نہیں وہ جس کا کرتا نیلا ہے؟ وہ جس کا آنچل پیلا ہے؟ وہ جس کی آنکھ پہ چشمہ ہے وہ جس کے ماتھے ٹیکا ہے ان سب سے الگ ان سب سے پرے وہ گھاس پہ نیچے بیلوں کے کیا گول مٹول سا چہرہ ہے جو...
  3. محمد بلال اعظم

    علامہ محمد اقبالؒ کو ہم سے بچھڑے 75 برس بیت گئے

    علامہ محمد اقبالؒ کو ہم سے بچھڑے 75 برس بیت گئے۔ لیکن اتنے برس بعد بھی وہ ہمارے درمیان ایسے ہی موجود ہیں، جیسے 75 برس پہلے موجود تھے۔ سوچا کہ کیوں نہ یہ دھاگے آج کے دن کے دن پر محفلین کے جذبات اور اس سلسلے میں ہونیوالی تقاریب، تحاریر وغیرہ سے سجایا جائے۔ گھر گھر میں یہ چرچے ہیں کہ اقبالؒ کا مرنا...
  4. محمد بلال اعظم

    شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے ۔۔۔ازہر درانی

    شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی یہ شعر ہمارے معاشرے میں کچھ زیادہ ہی مشہور ہوا ہے لیکن شاعر کا نام بہت کم لوگوں کو ہی پتہ ہے لیکن ض نوید صاحب کی زبانی معوم ہوا کہ یہ شعر ازہر درانی صاحب کا ہے۔ اس پر اُن سے مکمل غزل کی فرمائش کی، جس پہ انہوں نے مکمل غزل بھی...
  5. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا ناروا ہے سخن شکایت کا

    ناروا ہے سخن شکایت کا وہ نہیں تھا میری طبیعت کا دشت میں شہر ہو گئے آباد اب زمانہ نہیں ہے وحشت کا وقت ہے اور کوئی کام نہیں بس مزہ لے رہا ہوں فرصت کا بس اگر تذکرہ کروں تو کروں کس کی زلفوں کا کس کی قامت کا مر گئے خواب سب کی آنکھوں کے ہر طرف ہے گلہ حقیقت کا اب مجھے دھیان ہی نہیں آتا اپنے...
  6. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں

    کل جون ایلیا کا ایک مشاعرہ سن رہا ہے، یہ غزل بہت پسند آئی اور تلاش کے باوجود بھی نہ ملی تو شریکِ محفل کر رہا ہوں۔ اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں ہم کہیں ٹالنے سے ٹلتے ہیں میں اُسی طرح تو بہلتا ہوں اور سب جس طرح بہلتے ہیں وہ ہے جان اب ہر ایک محفل کی ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں کیا تکلف...
  7. محمد بلال اعظم

    یہ سبق شہر کے لڑکوں کو پڑھایا جائے - سلیم بیتاب

    یہ سبق شہر کے لڑکوں کو پڑھایا جائے اپنی ہر سوچ کو پاگل نہ بنایا جائے آشیاں اپنا ہی آجائے نہ اس کی زد میں دیکھ کر بحث کا طوفان اٹھایا جائے دیکھ کر اس کو نگاہیں نہ جھکائی جائیں اپنے احساس کو مجرم نہ بنایا جائے مجھ کو یوں ظلمتِ زنداں میں چھپانے والے میں ہو مجرم، تو مرا جرم بتایا جائے جی میں...
  8. محمد بلال اعظم

    مہدی حسن اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا

    موسیقار نثار بزمی ،اداکار رنگیلا اورشاعر مشیر کاظمی کی خان صاحب سے بہت گہری دوستی تھی۔ایک مرتبہ مشیر کاظمی مرحوم نے اپنے تمام دوستوں کو یکجا کیا اور بحیثیت شاعر ، فلم ساز اور ہدایت کار فلم ”میری زندگی ہے نغمہ“بنانے کا اعلان کیا۔ یہ کامیڈی ہیروز کا دور تھااور رنگیلا ان ہیروز میں سرفہرست تھے...
  9. محمد بلال اعظم

    کرب کے شہر سے نکلے تو یہ منظر دیکھا ۔۔۔افضل منہاس

    کرب کے شہر سے نکلے تو یہ منظر دیکھا ہم کو لوگوں نے بلایا ہمیں چھو کر دیکھا وہ برسات میں بھیگا تو نگاہیں اٹھیں یوں لگا ہے کوئی ترشا ہوا پتھر دیکھا کوئی سایہ بھی نہ سہمے ہوئے گھر سے نکلا ہم نے ٹوٹی ہوئی دہلیز کو اکثر دیکھا سوچ کا پیڑ جواں ہو کے بنا ایسا رفیق ذہن کے قد نے اُسے اپنے برابر...
  10. محمد بلال اعظم

    اقبال عظیم میں نے کچھ اور کہا آپ سے اور آپ نے کچھ اور سنا

    میں نے کچھ اور کہا آپ سے اور آپ نے کچھ اور سنا مجھ میں لفظوں کو برتنے کا سلیقہ ہی نہیں ہے شاید جب بھی ملئے وہی شکوے وہی ماتھے پہ شکن آپ سے کوئی ملے آپ کا منشا ہی نہیں ہے شاید میں نے تو پرسشِ احوال بھی کی اور مخاطب بھی ہوا حسنِ اخلاق مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا شیوہ ہی نہیں شاید بات اب منزلِ...
  11. محمد بلال اعظم

    فراز وہ تو پتھر پہ بھی گزرے نہ خدا ہونے تک

    وہ تو پتھر پہ بھی گزرے نہ خدا ہونے تک جو سفر میں نے نہ ہونے سے کیا ، ہونے تک زندگی! اس سے زیادہ تو نہیں عمر تری بس کسی دوست کے ملنے سے جدا ہونے تک ایک اِک سانس مری رہن تھی دِلدار کے پاس نقدِ جاں بھی نہ رہا قرض ادا ہونے تک مانگنا اپنے خدا سے بھی ہے دریوزہ گری ہاتھ شل کیوں نہ ہوئے دستِ...
  12. محمد بلال اعظم

    فراز خود آپ اپنی نظر میں حقیر میں بھی نہ تھا

    خود آپ اپنی نظر میں حقیر میں بھی نہ تھا اس اعتبار سے اس کا اسیر میں بھی نہ تھا بنا بنا کے بہت اُس نے جی سے باتیں کیں میں جانتا تھا مگر حرف گیر میں بھی نہ تھا نبھا رہا ہے یہی وصفِ دوستی شاید وہ بے مثال نہ تھا بے نظیر میں بھی نہ تھا سفر طویل سہی گفتگو مزے کی رہی! وہ خوش مزاج اگر تھا تو میر...
  13. محمد بلال اعظم

    من خود سے معمور ہے میرا۔۔۔علی زریون

    من خود سے معمور ہے میرا .. نشہ یوں بھرپور ہے میرا ..! میں سچل سر مست الہی . عالم عالم نور ہے میرا ..! اپنے سامنے سچا رہنا .. بس اتنا منشور ہے میرا ..! بے باکی تعلیم ہے میری . سرخ دلیر شعور ہے میرا ..! میرا سب اس کے ذمے ہے .. مالک تو مزدور ہے میرا ..! بات نہایت دھیان سے کرنا .. ہاتھ...
  14. محمد بلال اعظم

    محبت اور عشق میں فرق

    آج حسیب نذیر گِل بھائی سے بات ہو رہی تھی، انہوں نے ایک swedish proverb بھیجی تھی۔ جس پہ بات چلتے چلتے محبت اور عشق تک جا پہنچی۔ حسیب بھائی نے محبت اور عشق میں فرق پوچھا تھا تو میں نے سوچا کہ ان خالص، پاکیزہ اور ہوس سے بالاتر جذبوں کی تعریف بھلا کیونکر ممکن ہو سکتی ہے۔ ہر انسان ان کی تعریف اپنے...
  15. محمد بلال اعظم

    جگر اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ۔۔۔جگر مراد آبادی

    اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ مدینہ اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید...
  16. محمد بلال اعظم

    فراز جب ملاقات بے ارادہ تھی

    جب ملاقات بے ارادہ تھی اس میں آسودگی زیادہ تھی نہ توقع نہ انتظار نہ رنج صبحِ ہجراں نہ شامِ وعدہ تھی نہ تکلف نہ احتیاط نہ زعم دوستی کی زبان سادہ تھی جب بھی چاہا کہ گنگناؤں اسے شاعری پیش پا فتادہ تھی لعل سے لب چراغ سی آنکھیں ناک ستواں جبیں کشادہ تھی حدتِ جاں سے رنگ تانبا سا ساغر افروز...
  17. محمد بلال اعظم

    فراز یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی

    باوجود تلاش کے بھی مجھے احمد فراز کی یہ خوبصورت غزل محفل پہ نہیں ملی، لہٰذا حاضر ہے: یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی یہ قرب کیا ہے کہ تُو سامنے ہے اور ہمیں شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیں تمام عمر اُسی کی...
  18. محمد بلال اعظم

    ساغر صدیقی اردو شاعری کا ایک معتبر اور قدآور نام

    ساغر صدیقی اردو شاعری کا ایک معتبر اور قدآور نام ساغر صدیقی1928ءانبالہ بھارت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا بچپن سہارنپور اور انبالہ میں گزرا ۔ساغر صدیقی کا اصل نام محمداختر شاہ تھا اور وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھے ۔ ساغر صدیقی نے ایک مرتبہ کہا تھا: "میری ماں دلی کی تھی، باپ پٹیالے...
  19. محمد بلال اعظم

    فراز آنکھوں میں ستارے تو کئی شام سے اترے

    آنکھوں میں ستارے تو کئی شام سے اترے پر دل کی اداسی نہ در و بام سے اترے کچھ رنگ تو ابھرے تری گل پیرہنی کا کچھ زنگ تو آئینہء ایام سے اترے ہوتے رہے دل لمحہ بہ لمحہ تہہ و بالا وہ زینہ بہ زینہ بڑے آرام سے اترے جب تک ترے قدموں میں فروکش ہیں سبو کش ساقی خطِ بادہ نہ لبِ جام سے اترے بے طمع نوازش بھی...
  20. محمد بلال اعظم

    مبارکباد بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا 136واں یومِ ولادت

    ﷽ السلام علیکم! میری طرف سے تمام امتِ مسلمہ کو با لعموم اور تمام پاکستانیوں کو بالخصوص بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا 136واں یومِ ولادت بہت بہت مبارک ہو۔ پھول روتے ہیں کہ آئی نہ صدا تیرے بعد غرقہِ خوں ہے بہاروں کی ردا تیرے بعد آندھیاں خاک ا ڑاتی ہیں سرِ صحنِ...
Top