11/10/2014
اہلِ نظر کو کیا پتا قبلہ قلوب کا
صاحب دلاں ہیں جانتے درجہ قلوب کا
نمدیدہ ، تنگ دست ، سرافگندہ ، پابگل
تن ، ہائے! بے قرار ہے تنہا قلوب کا
کوئی ہے سنگ دل تو کوئی تنگ دل یہاں
پیش آرہا ہے لاحقہ ہرجا قلوب کا
دل کش ، دلارا ، دل ربا ، دل دار ، دل شکن
محبوب سے ہے سابقہ پڑتا قلوب کا
دل...
9/10/2014
یادیں ہیں ، حسرتیں ہیں ، تمنائے خام ہے
باتیں ہیں ، ذلتیں ہیں ، تماشائے عام ہے
حاجت روا! ہماری دعائیں قبول کر
پیاسے ہیں ، تشنگی ہے ، تقاضائے جام ہے
کیوں شکر ہم کریں نہ خدائے بصیر کا
آنکھیں ہیں ، روشنی ہے ، سراپائے تام ہے
ہیں مجتمع حَسِین ، حَسِیں تر ، حَسِیں ترین
بجلی ہے ، چاندنی ہے...
غفلت بھری یہ زندگی لگتی ہے ایک خواب
اب میرے پاس کچھ نہیں ، خالی ہے ایک خواب
کرتا نہیں خلیل عمل میں اگر مگر
ذبحِ پسر کے واسطے کافی ہے ایک خواب
رہنا اے بھائی! جاگتے دنیا کے مکر سے
سرسبز باغ کا یہ دکھاتی ہے ایک خواب
دل اور دماغ سو چکے اور روح مرچکی
آنکھوں میں جاگتا مرا ساتھی ہے ایک خواب
کچھوے...
دن کو بھی اگر رات بتاتا ہوں غزل میں
میں دل کی ہر اک بات سناتا ہوں غزل میں
سب اپنے سوالات سرِ عام سنائیں
میں اپنے جوابات چھپاتا ہوں غزل میں
روجاتے ہیں سب اشک شوئی کرنے کے ماہر
جب درد کے جذبات بہاتا ہوں غزل میں
تخئیل ، محاکات ، عروض اور قوافی
چاروں کے کمالات دکھاتا ہوں غزل میں
مطلع سے مزین ہے...
یاد رکھیں سب خوب جناب!
پانی پینے کے آداب
پیارے نبی نے کیسے پیا
اس کو سمجھیں سب احباب
اللہ کا لیں نام ضرور
اس کے دم سے ہے آب و تاب
سیدھے ہاتھ سے پینا اور
دیکھیں پانی ہو نہ خراب
بیٹھ کے پانی پیتے ہیں
تاکہ طبیعت ہو سیراب
جلدی جلدی مت پینا
حلق بھی رکھنا ہے شاداب
سانس بھی لینا بچو! تین
رکھنا اس...
خوب ہے جائے "اردو محفل"
دل کو بھائے "اردو محفل"
ہم ہیں مسافر ملکِ ہنر کے
اور سرائے "اردو محفل"
الفت ، راحت ، دولت ، وحدت
محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت
ان کے پہلے حرف سے گونجی
خوب صدائے "اردو محفل"
اعجاز ، آسی ، وارث ، فاتح
بسمل ، عاطف ، طارق ، محمود
ان سے رونق مجلس کی ہے
ان سے بقائے "اردو محفل"...
کوئی امید اب دل میں آتی نہیں
آرزو کی تمنا ہی باقی نہیں
حرصِ دنیا نے اک حشر برپا کیا
کوئی بھائی نہیں ، کوئی ساتھی نہیں
بات جانے کی اب مت کرو جانِ جاں
کیا تمھیں اپنی جاں آج پیاری نہیں
وصل کے ماہ و سال اک گھڑی کی طرح
ہجر کی شام کی صبح آتی نہیں
جاؤ گے حوضِ کوثر پہ کس منہ سے تم
لب پہ نعتیں نہیں ،...
خالہ جھٹ پٹ (پہلی قسط)
بہتریں ، دل چسپ اور مرغوب ہے
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی خوب ہے
جلد بازی میں بہت مشہور ہیں
اور ذہانت سے یہ کوسوں دور ہیں
گر ملی ہے تیز رفتاری انھیں
بھولنے کی بھی ہے بیماری انھیں
دیکھ کر ان کو ہنسی جائے نکل
چائے پیتی ہیں تو منہ جاتا ہے جل
بے دلی سے یہ پکائیں روٹیاں
ساتھ دل کے...
راضی بہ قضا ہوں ، مری قسمت ہے مقرر
یعنی مری تقدیر کا اچھا ہے مقدر
اچھا ہے کہ ہے موج میں فرعونِ زمانہ
فرعون ہوا کرتے ہیں غرقابِ سمندر
جان و زر اسی کے تھے ، خریدے بھی اسی نے
دے کر ہمیں جنت جہاں غم ہوگا نہ کچھ ڈر
وہ لوگ لگاتے ہیں نصیبوں ہی پہ تکیہ
ملتا ہے جنھیں طالعِ خوابیدہ سراسر
اے لوح و قلم...
دے کوئی طبیب آ کے ہمیں ایسی دوا بھی
لذت بھی رہے درد کی ، مل جائے شفا بھی
دم گھٹنے لگا سن کے وفاداری تمھاری
ہم کو تو نہ لگنے دی کبھی تم نے ہوا بھی
روح و بدن و طاقت اسی رب نے ہیں بخشے
اعمال ہوں اچھے تو وہی دے گا جزا بھی
ناداں! طلبِ علم خود آغازِ عمل ہے
پھر پوچھنا کیسا کہ عمل تم نے کیا بھی...
وہ ان کے بات کرنے کی ادائیں یاد آتی ہیں
وہ خاموشی کی پیاری سی فضائیں یاد آتی ہیں
وہ ان کا دست برداری سے پہلے مانگنا ہم کو
وہ بعد از اشک شوئی بھی دعائیں یاد آتی ہیں
وہ ان کا روٹھنا پیہم ، وہ دل کی بے کلی ہردم
مگر اب دل کو وہ ساری عطائیں یاد آتی ہیں
نہ یاد آئی برائی سوچنے پر بھی کبھی ان کی
بھلے...
جگمگاتے تھے
فلک پر قسمتِ عالَم کے تارے جگمگاتے تھے
سراپا نور بن کر ذرے سارے جگمگاتے تھے
ستاروں کے لیے ارضِ مدینہ تھا فلک اس دن
مدینہ طیبہ کے سب کنارے جگمگاتے تھے
مسلسل غمزدہ تھا دل ، مگر اصحاب کے آگے
لبوں پر مسکراہٹ کے ستارے جگمگاتے تھے
بشر کے نور کو اس دم قمر نے ٹوٹ کر چاہا
زمیں پر جس کی...
ادارے کی ایک کتاب کے شروع میں کتاب ہدیہ کرنے کی ترغیب کے طور پر یہ قطعہ لکھا ہے، اساتذۂ کرام اور جملہ احباب کی اصلاح کے بعد اب قطعے کی شکل کچھ یوں ہے:
اک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے...
سبھی کو اس عمل میں متحد ہم نے ہوا پایا
کہ سب نے اپنے موقف کو ہمیشہ بے خطا پایا
مجھے تم نے ہمیشہ خود پسندی میں پڑا سوچا
تمھیں میں نے سدا اس سوچ ہی میں مبتلا پایا
مباحث کی مجالس کے مناظر سَرسَری مت لیں
یہ دیکھیں کس نے ان بحثوں میں کیا کھویا ہے کیا پایا
ہر گھڑی میرے خدا! کرتے ہیں سب تیری ثنا
انس و جن ، شمس و قمر ، حور و ملک ، ارض و سما
بحر و بر ، شاخ و شجر ، برگ و ثمر ، لطف و مزہ
جسم و جاں ، دست و قدم ، قلب و نظر ، نور و ضیا
تو جمیل اور ہے پسندیدہ تجھے حسن و جمال
خالقِ خوشبوئے گل ، رنگِ چمن ، بادِ صبا!
میں ہوں اے میرے خدا! ، بندہ تیرا ، بندہ...
صحابیات کرام رضی اللہ عنہن کے مناقب پر مشتمل یہ نظمیں بندے نے بچوں کے ایک رسالے کے لیے لکھی ہیں ، اگر کسی صاحب کو ان میں کوئی بات فنی یا فکری لحاظ سے غلط محسوس ہو تو ضرور آگاہ کرے اور اصلاحی تجویز بھی دے تو اس کا احسان ہوگا۔
فہرست
اُم المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
اُم المؤمنین حضرت عائشہ...
الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا
عاشق کا اک خمار ہے موسم بہار کا
معشوق پر نثار ہے موسم بہار کا
بادل ہیں آب دیدہ تو دلسوز برق ہے
تصویرِ اضطرار ہے موسم بہار کا
برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے یار ، ہے موسم بہار کا
زیور نما دریچہ ہے ، خانہ ہے زرنما...
مل جائیں گے سکھ سبھی
دکھ میں جینا سیکھ لیں
ہوں گے حل سب مسئلے
غصہ پینا سیکھ لیں
آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں
الفت دیں گے سب ، اگر
ترکِ کینہ سیکھ لیں
دل کا ہے یہ تجربہ
لب کو سینا سیکھ لیں
سکھلاتا ہے سَرسَری
دانا بینا! سیکھ لیں
وزن: فعلن فعلن فاعلن