کہہ سکیں ان سے جو کہنا ہو ضروری تو نہیں
پوری ہر ایک تمنا ہو ضروری تو نہیں
محفلِ دل میں انھیں دیکھ کے پاتے ہیں سرور
ملنا اور پینا پلانا ہو ضروری تو نہیں
کیا بتاؤں انھیں اس اشک بہانے کا سبب
ہر بہانے کا بہانہ ہو ضروری تو نہیں
ان کی راہوں میں پڑے تکیہ کیے ہیں ان پر
سر کے نیچے بھی سرہانا ہو ضروری...
یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!
مری لاش کے ہے قریب نعشِ رقیب ، کچھ تو ضرور ہے!!!
یہ محبتوں کے سمندروں کے جواہرات کی جستجو
ترے بحرِ عشق کا غوطہ زن اے حبیب! کچھ تو ضرور ہے
ارے بحرِ درد میں شعر کی یہ بحور ہم کو ملی نہیں
کہ مریضِ عشق نے پایا رنگِ ادیب کچھ تو ضرور ہے
ہمیں ہوش...
1۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیفیت اور حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اس موقع پر کہے گئے پُردرد عربی اشعار کا منظوم ترجمہ:
مولانا انس یونس کی آواز میں:
2۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں کچھ اشعار:
مولانا انس یونس...
الگ الگ نظر آئے چمن چمن یارو!
جدا جدا لگے مجھ کو وطن وطن یارو!
ہیں دو ہی کان ، دو آنکھیں ، دو ہاتھ ، دو پاؤں
مگر جدا نظر آئیں بدن بدن یارو!
یہ آفتاب کی روشن شعاعیں ہیں تسلیم
مگر الگ ہیں جو دیکھو کرن کرن یارو!
شکار تو سبھی کرتے ہیں ان غزالوں کا
ہیں مختلف سبھی باہم ہرن ہرن یارو!
اسامہ سرسری...
آٹھوں سالگرہوں کے سرور سے ہر کوئی درد دل کا درماں محسوس کر رہا ہے، اس لئے ارادہ ہوا کہ اس کا اعلاں اردوئے معرّٰی کی مدد سے کروں۔
اللہ اہلِ اردو کے اس ماحول کو ہر سال اسی طرح آگے سے آگے کرے اور عمدہ سے عمدہ رکھے۔
الحمدللہ اس ماحول کو اردو کے ماہروں کا مسلسل دلی لگاؤ اور علمی کارکردگی حاصل ہے، اسی...
اصولِ زندگی بتلا رہا ہوں غور سے سننا
”سنہری“ ہے یہ موقع زندگی بہتر بنانے کا
اگر ہے بند ”بجلی“ آپ کی ، جاؤ کسی کے گھر
بس اس سے وقت پہلے پوچھ لو ”بجلی“ کے جانے کا
بہت اچھی صفت ہے وقت کی پابندی کرنا بھی
سلیقہ ”واپڈا“ سے سیکھو بروقت آنے جانے کا
وہی مہماں ہے اچھا ”لوڈ شیڈنگ“ کے زمانے میں
ہو بس...
مکمل کتاب یہاں ملاحظہ فرمائیں
اکڑ شاہ
’’اکڑ شاہ‘‘ اک شخص نادان تھا
وہ اس بات سے لیکن انجان تھا
تھی اس کی طبیعت میں آوارگی
حماقت وہ کرتا تھا یک بارگی
وہ قرضوں کے مارے پریشان تھا
اصولِ تجارت سے انجان تھا
خریدار آتے تھے بس خال خال
کہ موسم کا رکھتا نہ تھا وہ خیال
کہ سردی میں وہ گولے گنڈے...
آ ، پھر سے کریں اپنے وطن کے لیے کوشش
ہوتی ہے کئی بار چمن کے لیے کوشش
ایثارِ اکابر تو فقط اب ہے نوشتہ
ہونے لگی ہے اپنے ہی تن کے لیے کوشش
اللہ بنادے گا ہدایت کا ستارہ
کرلو ذرا محنت کی کرن کے لیے کوشش
”اُن“ کا نہیں ملتا تو رقیبوں کا پتا جان
یہ بھی تو ہے ”جاناں“ سے ملن کے لیے کوشش
تنقید...
”شاید اب راضی ہیں مجھ سے یا رقیبوں سے خفا“
میرا ہر اندازہ میرا دل لبھاتا ہے بہت
مت سنا اچھی خبر اب اے اسامہ سَرسَری!
”اک بشارت ہے“ کا جملہ مجھ کو بھاتا ہے بہت
:786:
رب کی عطائیں
درختوں کو رب نے دیا لہلہانا
گلوں کو عطا کر دیا مسکرانا
:a5:
ہواؤں میں اس نے رکھا سرسرانا
دیا چاند تاروں کو ہے جھلملانا
:a3:
کسی کو دی کوکو ، کسی کو غٹرغوں
سکھایا پرندوں کو ہے چہچہانا
:a4:
عطا آسمانوں کو کی ہے بلندی
ستاروں کو اس نے دیا جگمگانا
:a2:
سمندر کی موجوں کو...
مجھ سے نفرت تھی انھیں ، پر میری خلوت سے نہیں
یہ پتا مجھ کو چلا ، لیکن کہاں؟ کیوں؟ اور کب؟
ان کے قدموں کی اب آہٹ سن رہا ہوں سَرسَری!
جبکہ مجھ کو دفن کرکے جاچکے ہیں لوگ سب
مبارک ہو بہت اے شاعرِ کم سن ، اے مزمل!
ہوئے ہیں دو ہزار اب آپ کے پیغام بھی کامل
عروض و قافیہ کی خوب معلومات ہم کو دیں
ہمیشہ آپ کو رکھے خدا خوشحال اے بسمل!
ہے سلطانوں کا ایک سلطان :a1:
ہے حنان اللہ ، ہے منان :a1:
:a4:
مہیمن ، حفیظ اور نگہبان :a1:
عفُو اور رحیم اور رحمٰن :a1:
:a4:
زباں سے بھی کہنا ہے آسان ’’:a1:‘‘
دلوں میں بسانا ہے ایمان ’’:a1:‘‘
:a4:
سرور و مسرّت کا سامان :a1:
دلِ صاحبِ دل کا ارمان :a1:
:a4:
نرالا ، اکیلا جہاں بان :a1:
ہے خلاقِ...
دل میں رہتے ہیں سدا میرے نبی
انس و جن کے مقتدا میرے نبی
:pbuh:
ان سے افضل اور احسن کون ہے؟
ہیں بڑے بعد از خدا میرے نبی
:pbuh:
کس کے اندر اس قدر اوصاف ہیں؟
ساری خلقت سے جدا میرے نبی
:pbuh:
رہ نمائی ، رہ بری ، پیغمبری
کر گئے ہر فرض ادا میرے نبی
:pbuh:
دین پھیلانے کی خاطر مال و جاں
کرگئے سب...
ہے قلم خوش تو کاغذ بھی سرشار ہے
اب لکھا جا رہا ذکرِ سرکار ہے
:pbuh:
جسم یا دل اڑا کر مدینے چلی
الفت ان کی کچھ ایسی ہی پردار ہے
:pbuh:
ہیں ابوبکر ، فاروق ، عثماں ، علی
چار یاروں سے معمور دربار ہے
:pbuh:
جب بھی دل سے میں پڑھتا ہوں ان پر درود
دل کی دنیا بدل جاتی ہربار ہے
:pbuh:
سارے عالم کے خالق...
منہ میں زباں ، زبان میں نعتِ رسول ہے
دل میں ہے دھیان ، دھیان میں نعتِ رسول ہے
:pbuh:
شاداں مکاں ، مکان میں نعتِ رسول ہے
خوش ہے زماں ، زمان میں نعتِ رسول ہے
:pbuh:
سرکار میں ہے کھویا سراسر ہمارا سر
سر میں گماں ، گمان میں نعتِ رسول ہے
:pbuh:
کیوں میں جواب دوں نہ مؤذن کی بات کا
لب پر اذاں ، اذان...
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
تیرے ہاتھ میں ہے عزت ، تیرے ہاتھ میں ذلت
تیرے ہاتھ میں ہے قدرت ، تیرے ہاتھ میں ہے قسمت
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
جسے چاہے دے ضلالت ، چسے چاہے دے ہدایت
جسے چاہے دے ہلاکت ، جسے چاہے دے حفاظت
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ...