فراق

  1. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری :::تِرا جمال بھی ہے آج اِک جہانِ فِراق:::

    غزل فِراق گورکھپُوری تِرا جمال بھی ہے آج، اِک جہانِ فِراق نِگاہِ لُطف و کرم خود ہے تر جمانِ فِراق فضا جہانِ محبّت کی جِن سے تھی رنگِیں تجھے بھی یاد کچھ آئے وہ، شادمانِ فِراق نظر بچا کے جنھیں برقِ حُسن چھوڑ گئی مِلے نہ زخمِ نہاں میں بھی وہ نشانِ فِراق نِگاہِ ناز تِری تھی تمام قَول و قَسَم کسی...
  2. طارق شاہ

    فراق گورکھپوری::: ٹھان لی اُس نے منہ چھپانے کی:::

    غزل ٹھان لی اُس نے منہ چھپانے کی بچ گئی آبرو زمانے کی آگئی رات تیرے جانے کی اب نہیں صُبح مُسکرانے کی گیسُوئے یار سے جو ہو کے گئیں وہ ہَوائیں نہیں اب آنے کی پُھوٹتی پَو بھی پا سکی نہ ادا زیرِ لب تیرے مُسکرانے کی حُسن آیا نہیں شباب پر، اور آنکھ پڑنے لگی زمانے کی سمٹ آئی ہے اُس کی آنکھوں...
  3. طارق شاہ

    فراق ::::گُلِ فردوس کِھلتے ہیں بَہرگام:::: Firaq Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپوری خرامِ نازِ لیلائے گُل اندام گُلِ فردوس کِھلتے ہیں بَہرگام ِتری اوقات کیا، اے عِشقِ ناکام! اِک آہِ بے اثر، اِک دردِ بے نام حیاتِ بے محبّت، سر بَسر موت محبّت زندگی کا دوسرا نام ذرا اِک گردشِ چشم اور ، ساقی! بہت انگڑائی لیتے ہیں مئے آشام بدل جاتی ہے دُنیا اس کو سُن کر...
  4. فرحان محمد خان

    فراق غزل : میں کہ گا نہیں سکتا نغمۂ وطن تنہا - فراق گورکھپوری

    آج سے کوئی پینتالیس برس پہلے کی بات ہے الہ آباد کہ ایک مشاعرے میں میرزا یگانہ نے اپنی تازہ ترین فارسی غزل سنائی جس کی شہرت اب تک اُردو دنیا کے خاص خاص حلقوں میں ہے اس زمین یا اسی بحر میں قافیہ بدل کر صرف تنہا کی ردیف کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان میں کہیں اُردو غزلیں کہیں گئیں مگر اُنھیں میرزا...
  5. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری:::: دیکھنے والے تِرے آج بھی بیدار سے ہیں ::::Firaq -Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری دیکھنے والے تِرے آج بھی بیدار سے ہیں آج بھی آنکھ لگائے رسن و دار سے ہیں مُدّتیں قید میں گُذرِیں، مگر اب تک صیّاد ہم اسِیرانِ قفس تازہ گرفتار سے ہیں کیا کہیں وہ تِرے اقرار، کہ اقرار سے تھے کیا کریں یہ تِرے انکار، کہ انکار سے ہیں کُچھ نہ جِینے میں ہی رکّھا ہے، نہ مرجانے...
  6. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری:::: یُوں تو نہ چارہ کار تھا جان دِیے بغیر بھی ::::Firaq -Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری یُوں تو نہ چارہ کار تھا جان دِیے بغیر بھی عُہدہ بَرا نہ ہوسکا عِشق جیے بغیر بھی دیکھ یہ شامِ ہجر ہے، دیکھ یہ ہے سکُونِ یاس کاٹتے ہیں شَبِ فِراق صُبح کیے بغیر بھی گو کہ زباں نہیں رُکی، پِھر بھی نہ کُچھ کہا گیا دیکھ سکُوتِ عِشق آج، ہونٹ سیے بغیر بھی تیرے نِثار ساقیا...
  7. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری::::جنُونِ کارگر ہے، اور مَیں ہُوں ! ::::Firaq -Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری جنُونِ کارگر ہے، اور مَیں ہُوں حیاتِ بے خَبر ہے، اور مَیں ہُوں مِٹا کر دِل، نِگاہِ اوّلیں سے! تقاضائے دِگر ہے، اور مَیں ہُوں مُبارک باد ایّامِ اسِیری! غمِ دِیوار و در ہے، اور مَیں ہُوں تِری جمعیّتیں ہیں، اور تُو ہے حیاتِ مُنتشر ہے، اور مَیں ہُوں ٹِھکانا ہے کُچھ اِس...
  8. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری::::دہنِ یار یاد آتا ہے ! :::: Firaq -Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری دہنِ یار یاد آتا ہے غُنچہ اِک مُسکرائے جاتا ہے رہ بھی جاتی ہے یاد دشمن کی دوست کو دوست بُھول جاتا ہے پَیکرِ ناز کی دَمک، جیسے کوئی دِھیمے سُروں میں گاتا ہے جو افسانہ وہ آنکھ کہتی ہے وہ کہِیں ختم ہونے آتا ہے دلِ شاعر میں آمدِ اشعار جیسے تُو سامنے سے جاتا ہے مَیں تو...
  9. فرحان محمد خان

    فراق غزل : وہ عالم ہوتا ہے مجھ پر جب فکرِ غزل میں کرتا ہوں - فراق گورکھپوری

    غزل وہ عالم ہوتا ہے مجھ پر جب فکرِ غزل میں کرتا ہوں خود اپنے خیالوں کو ہمدم میں ہاتھ لگاتے ڈرتا ہوں بے جان لکیریں بول اٹھتی ہیں نقطے لَو دے اٹھتے ہیں اس نقش و نگارِ ہستی میں وہ رنگِ محبت بھرتا ہوں افسردہ و تیرہ فضاؤں میں گرمیِ پرِ جبریل ہوں میں سوتے سنسار کے سینہ میں لے کر آیات اترتا ہوں...
  10. فرحان محمد خان

    فراق غزل : غزل کے ساز اٹھاؤ بڑی اُداس ہے رات - فراقؔ گورکھپوری

    غزل غزل کے ساز اٹھاؤ بڑی اُداس ہے رات نوائے میرؔ سناؤ بڑی اُداس ہے رات نوائے درد میں اک زندگی تو ہوتی ہے نوائے درد سناؤ بڑی اُداس ہے رات اداسیوں کے جو ہم راز و ہم نفس تھے کبھی انھیں نہ دل سے بھلاؤ بڑی اُداس ہے رات جو ہو سکے تو ادھر کی بھی راہ بھول پڑو صنم کدے کی ہواؤ بڑی اُداس ہے رات...
  11. طارق شاہ

    فراق ::::مشیّت برطرف کیوں حالتِ اِنساں بَتر ہوتی! :::: Firaq -Gorakhpuri

    فِراقؔ گورکھپُوری مشیّت برطرف کیوں حالتِ اِنساں بَتر ہوتی نہ خود یہ زندگی ہی زندگی دشمن اگر ہوتی یہ کیا سُنتا ہُوں جنسِ حُسن مِلتی نقدِ جاں دے کر ارے اِتنا تو ہم بھی دے نِکلتے جو خبر ہوتی دھمک سی ہونے لگتی ہے ہَوائےگُل کی آہٹ پر قفس میں بُوئے مستانہ بھی وجہِ دردِ سر ہوتی کہاں تک راز کے صیغہ...
  12. طارق شاہ

    فراق ::::یہ تو نہیں کہ غم نہیں! :::: Firaq -Gorakhpuri

    غزل فِراقؔ گورکھپُوری یہ تو نہیں کہ غم نہیں! ہاں میری آنکھ نم نہیں تم بھی تو تم نہیں ہو آج! ہم بھی تو آج، ہم نہیں نشّہ سنبھالے ہےمجھے بہکے ہُوئے قدم نہیں قادرِ دو جہاں ہے، گو ! عشق کے دَم میں دَم نہیں موت، اگرچہ موت ہے موت سے زیست کم نہیں کِس نے کہا یہ تُم سے خضر! آبِ حیات سم نہیں کہتے ہو...
  13. کاشفی

    فراق زمیں بدلی فلک بدلا مذاق زندگی بدلا - فراق گورکھپوری

    غزل (فراق گورکھپوری) زمیں بدلی فلک بدلا مذاق زندگی بدلا تمدن کے قدیم اقدار بدلے آدمی بدلا خدا و اہرمن بدلے وہ ایمان دوئی بدلا حدود خیر و شر بدلے مذاق کافری بدلا نئے انسان کا جب دور خود نا آگہی بدلا رموز بے خودی بدلے تقاضائے‌ خودی بدلا بدلتے جا رہے ہیں ہم بھی دنیا کو بدلنے میں نہیں بدلی...
  14. طارق شاہ

    فراق فراقؔ گورکھپُوری:::::نِگاہِ ناز نے پردے اُٹھائے ہیں کیا کیا:::::Firaq Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپوری نِگاہِ ناز نے پردے اُٹھائے ہیں کیا کیا حجاب اہلِ محبّت کو آئے ہیں کیا کیا جہاں میں تھی بس اِک افواہ تیرے جلوؤں کی چراغِ دیر و حَرَم جِھلِملائے ہیں کیا کیا نثار نرگسِ مے گُوں، کہ آج پیمانے! لبوں تک آتے ہُوئے تھر تھرائے ہیں کیا کیا کہیں چراغ، کہیں گُل، کہیں دِلِ برباد خِرامِ...
  15. طارق شاہ

    فراق فراق| گورکھپُوری:::::عِشق فُسردہ ہی رہا ،غم نے جَلا دِیا تو کیا:::::Firaq Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری عِشق فُسردہ ہی رہا ،غم نے جَلا دِیا تو کیا سوزِ جِگر بڑھا تو کیا، دِل سے دُھواں اُٹھا تو کیا پھر بھی تو شبنمی ہے آنکھ، پھر بھی تو ہَونٹ خُشک ہیں زخمِ جِگر ہنسا تو کیا ، غُنچۂ دِل کِھلا تو کیا پھر بھی تو اہلِ غم تِرے، رازِ سُکوں نہ پا سکے! تُو نے نظر کی لَورِیاں دے کے سُلا...
  16. فہد اشرف

    فراق اب اکثر چپ چپ سے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

    غزل اب اکثر چپ چپ سے رہیں ہیں یونہی کبھو لب کھولیں ہیں پہلے فراقؔ کو دیکھا ہوتا اب تو بہت کم بولیں ہیں دن میں ہم کو دیکھنے والو اپنے اپنے ہیں اوقات جاؤ نہ تم ان خشک آنکھوں پر ہم راتوں کو رو لیں ہیں فطرت میری عشق و محبت قسمت میری تنہائی کہنے کی نوبت ہی نہ آئی ہم بھی کسو کے ہو لیں ہیں...
  17. طارق شاہ

    فراق فراق گورکھپوری :::::: یہ قول تِرا، یاد ہے اے ساقئ دَوراں :::::: Firaq Gorakhpuri

    غزل یہ قول تِرا، یاد ہے اے ساقئ دَوراں ! انگوُر کے اِک بِیج میں سو میکدے پنہاں انگڑائیاں صُبحوں کی سَرِ عارضِ تاباں وہ کروَٹیں شاموں کی سرِ کاکُلِ پیچاں اِن پُتلیوں میں جیسے ہرن مائلِ رَم ہوں وحشت بھری آنکھیں ہیں کہ اِک دشتِ غزالاں ہے دار و مدار اہلِ زمانہ کا تجھی پر تُو قطبِ جہاں، کعبہ...
  18. کاشفی

    فراق زندگی درد کی کہانی ہے - فراق گورکھپوری

    غزل (فراق گورکھپوری) زندگی درد کی کہانی ہے چشمِ انجم میں بھی تو پانی ہے بے نیازانہ سن لیا غمِ دل مہربانی ہے مہربانی ہے وہ بھلا میری بات کیا مانے اس نے اپنی بھی بات مانی ہے شعلۂ دل ہے یہ کہ شعلہ ساز یا ترا شعلۂ جوانی ہے وہ کبھی رنگ وہ کبھی خوشبو گاہ گل گاہ رات رانی ہے بن کے معصوم...
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: یادوں سے سیلِ غم کو ہیں آنکھوں میں رَوکے ہم ! :::::: Shafiq Khalish

    یادوں سے سیلِ غم کو ہیں آنکھوں میں روکے ہم کب بھُولے، زندگی سے محبّت کے بوسے ہم دیکھیں برستی آگ لبِ نغمہ گو سے ہم حیراں ہیں گفتگو کو مِلی طرزِ نَو سے ہم سب دوست، آشنا جو تھے تاتاری بن گئے آئے وطن، تو بیٹھے ہیں محبوس ہوکے ہم اپنی روایتوں کا ہَمَیں پاس کب رہا ! کرتے شُمار خود کو ہیں اِس...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کچھ نہ ہم کو سُجھائی دیتا ہے :::: Shafiq Khalish

    غزل کچھ نہ ہم کو سُجھائی دیتا ہے ہر طرف وہ دِکھائی دیتا ہے خود میں احساس اب لئے اُن کا لمحہ لمحہ دِکھائی دیتا ہے ہوگئے خیر سے جواں ہم بھی گُل بھی کیا گُل دِکھائی دیتا ہے دسترس میں ہے کُچھ نہیں پھر بھی اُونچا اُونچا سُجائی دیتا ہے کب محبّت میں سُرخ رُو ہونا اپنی قسمت دِکھائی دیتا...
Top