ممتاز مفتی

  1. شمشاد

    علی پور کا ایلی876-890

    انصاف کرو۔ میرا کیا ہے۔ اپنا گزارہ تو ہو جائے گا۔ چند جماعتیں بھی پڑھی ہیں۔ اچھی بری بات بھی کر لیتا ہوں لیکن نصیر کی ماں کا کیا ہو گا۔ ہی ہی ہی ہی۔ اب نہیں بولتی۔ ہو گئی بولتی بند۔“ ان کا قہقہہ گانجتا۔ “ آپ سے کون سر کھپائے۔“‌ راجو جواب دیتی اور پھر اٹھ کر اندر چلی جاتی۔ اس پر علی احمد بھی...
  2. حجاب

    علی پور کا ایلی ۔(1264 - 1272)

    [align=right:3510c73528]اس خود نوشت میں جس دور کا تذکرہ ہے۔اُس دور میں بٹالے کے مفتی شدید انحطاط کے شکار تھے۔ مصنف یا اُس کے عزیز رشتہ دار --- فرضی نام ---- اصلی نام ----- کیفیت۔ مصنف ---------- ایلی ۔الیاس --- ممتاز حسین------ممتاز مفتی کے نام سے معروف۔ دادی...
  3. حجاب

    علی پور کا ایلی ۔(1244-1247 )

    [align=right:4f209eb729]مگر ان کی جنسی فطرت ایسی خوبی سے سامنے آجاتی ہے کہ جس کی مثال ملنا نا ممکن ہے۔مفتی صاحب نے جس تفصیل سے اور جتنی جزئیات کے ساتھ ان کے حالات بیان کیئے ہیں وہ کردار نگاری کے لیئے بڑے ضروری ہیں۔خاص طور سے مزاحیہ کردار نگاری کے لیئے شیکسپیئر نے فالسٹاف کو پورے طور پر جمانے کے...
  4. شمشاد

    علی پور کا ایلی(891-905)

    علی پور کا ایلی صفحات 891 سے 905 تک نے اس سے جواب طلبی کی ہے۔ بے چارہ پٹ جائے گا۔“ ایلی کو موقع مل گیا۔ بولا “ ہاں آپ نے واقعی مولوی صاحب سے زیادتی کی تھی۔“ “ تو اب کس طرح اس کا تدارک کریں۔“ شیخ نے اس سے ہنس کر پوچھا۔ “ کریں تو بہتر ہے۔“ ایلی نے کہا۔ “ تو میں معافی مانگ لوں۔“ شیخ...
  5. سیدہ شگفتہ

    علی پور کا ایلی(696 - 702)

    صفحات 696 - 725
  6. ماوراء

    علی پور کا ایلی(726-740)

    ہو گی لیکن آپ تو بڑے معقول آدمی معلوم ہو رہے ہیں۔ اور جناب کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں دولہا میاں ہوں جس کے دم قدم سے یہ رونق ہو رہی ہے۔“ وہ ہنسنے لگا۔ وہ ایک بھرپور جسم کا آدمی تھا۔ پر رعب چہرا کسرتی جسم لیکن اس کے چہرے پر وہ بات نہ تھی جو منصر کی خصوصیت تھی۔ شادی کی وجہ سے سفید منزل میں یوں...
  7. شمشاد

    علی پور کا ایلی 66 سے 95

    علی پور کا ایلی صفحہ 66 سے 95 اپنی نگاہیں ہاجرہ پر جمائے رکھیں پھر اس کی آنکھ سے ایک موٹا سا آنسو ڈھلک آیا اور گال سے پھسل کر بالوں میں کھو گیا۔ پھر اس کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی اور بازو گر کر لٹکنے لگا اور سر ہمیشہ کے لیے ساکت ہو گیا۔ “ اماں “ ایلی نے چیخ ماری۔ ہاجرہ نے سر پیٹ لیا “ صفیہ، صفیہ۔“...
  8. قیصرانی

    علی پور کا ایلی(666-695)

    صاحب آپ کا ہمارے گھر جانا یا کسی قسم کا کوئی رابطہ پیدا کرنا ہمارے لیے تکلیف کا باعث ہوگا اور اب جب کہ ہمارے دوستانہ مراسم ہو چکے ہیں اگر آپ نے چوری چھپے کوئی بات کی یا کوئی بات مجھ سے چھپائی تو مجھے دکھ ہوگا"۔ "آپ شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ یہاں آپ کو کیوں لایا گیا ہے۔ مجھے دفعتاً خیال آیا کہ اس...
  9. نوید ملک

    علی پور کا ایلی(1206-1235 )

    سہی۔" "بھئی وہ آندھرے فلم کمپنی کا مالک ہے۔" "ارے اسے مجھ سے کیا کام؟" "میں نے کہا تھا اس معاملے میں میں کوئی مدد نہیں کر سکتا۔البتہ میرا ایک دوست ہے ایلی۔" "تو اس نے کہا مجھے اس سے ملا دو۔" ایلی حیران تھا ناظم کیسی باتیں کر رہا ہے۔ "اب اس سے بات کر لو چل کر۔" ناظم مسکرایا۔ "لیکن کس سلسلے...
  10. قیصرانی

    علی پور کا ایلی(جاوید اقبال) 486-515

    ہے‘کہہ کرشانے ہلاتاتھاتوایلی کومحسوس ہوتاتھاجیسے وہ دھکادے کربرآمدے کے ستون کوگراسکتاہے اورجب جمال نے اس لڑکی کے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہاتھا: ’’اورپھرجب اپنابس چلتاہے توگن گن کربدلے لیتاہوں۔‘‘ اس وقت اس کے چہرے پرعجیب وحشت ابھرآئی تھی جیسے واقعی گن گن کربدلہ لے رہاہو۔اس وقت ایلی کودکھ محسوس...
  11. قیصرانی

    علی پور کا ایلی(جاوید اقبال) 336-365

    رچانے کے خیال ہی سے گویااس کی جان نکلتی تھی۔ اگر اس مٹیالی چاندنی میں وہ تنہائی میں اس کے قریب نہ بیٹھتی یااس کے ہاتھوں پرحنائی رنگ نہ ہوتایاحنامیں وہ بونہ ہوتی جوایلی کومشتعل کردیاکرتی تھی یاوہ ہاتھ ازراہ اتفاق ناگ کی طرح پھن نہ اٹھاتااورایلی کویہ محسوس نہ ہوتاکہ اسے اپنی حفاظت کرنی ہے تووہ...
  12. قیصرانی

    علی پور کا ایلی(جاوید اقبال) 306- 335

    اجراہوگیا۔اورچندہی دنوں میں کالج میں شکنتلاکے کھیل کی ریہرسل شروع ہوگئی۔ شبھ لگن ایلی کوموسیقی سے بے دلچسپی تھی۔گانے کی آوازسن کراس کے دل میں چوہے سے دوڑے لگتے۔دل بیٹھ جاتاایک رنگین اداسی اسے چاروں طرف سے گھیرلیتی۔جب سے جب سے شکنتلاکی ریہرسل شروع ہوئی تھی،اس کے لئے بورڈنگ میں جانامشکل...
  13. قیصرانی

    علی پور کا ایلی(جاوید اقبال)276- 305

    ہی نہ ہوباہرمحلے والیوں کاجھمگھٹالگ گیا۔ ’’ایلی‘‘۔علی احمد نے آوازدی۔’’ایلی بھئی یہ راجوتم سے ملنے آئی ہے۔ہی ہی ہی کہتی تھی کہ علی پوردیکھوں گی۔اب یہ کام تمہاراہے ایلی کواسے گھماؤپھراؤ۔ایلی توعلی پورکے چپے چپے سے واقف ہوانا۔ہی ہی ہی ۔کیوں ایلی۔اچھاتوہاجرہ کہاں ہے اسے راجوسے ملائیں ۔‘‘ ’’سیدہ...
  14. محب علوی

    علی پور کا ایلی (126- 140)

    ایلی کے گھر میں تیاریاں ہونے لگیں۔ نہ جانے کیا ہونے والا تھا۔ بات سمجھ میں نہ آتی تھی۔ لیکن کچھ ہونے والا ضرور تھا۔ اسی لیے تو علی احمد چھٹی لے کر علی پور آگئے تھے اور دادی اماں کو پاس بٹھا کر اس سے پوچھ پوچھ کر نہ جانے رجسٹر میں کیا لکھ رہے تھے اور ہاجرہ کوٹھڑی میں کھڑی رو رہی تھی۔ نہ جانے اسے...
  15. نوید ملک

    علی پور کا ایلی 186-215

    پہنچ جائےگا تو وہ باہر نکلے گا۔ اور جہاز والے بالاخر اسے رکابیاں دھونے پر ملازم رکھ لیں گے حتٰی کہ جہاز بصرہ کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہو جائے گا ۔جیسے اس کے ایک عزیز نے کیا تھا۔ لیکن یہ دلچسپ تفصیلات سوچنے کے بعد وہ گھر لوٹ آیا ۔ اس میں بھاگ جانے کی جرات نہ تھی۔لیکن اسکا یہ مطلب نہ تھا کہ وہ...
  16. ماوراء

    علی پور کا ایلی(1176- 1205)

    “ میں بھی ہوں۔ الو کا پٹھا۔“ “کیوں ہو؟“ وہ ہنسی “ماں بات نے بنا دیا بس۔“ “نہ بنتے۔“ “زبردستی بنا دیا۔ اب کہیں ایلی کو الو کا پٹھا نہ بنا دینا۔ خیال رکھنا۔“ “ہے۔“ رنگی چلاتا ہوا اندر داخل ہوا۔“ میری پیاری کو دق نہ کرو۔“ نگہت رنگی کی طرف دیکھ کر مسکرائی۔ “بس تمھارے بغیر میرا دل نکلتا ہے۔“...
  17. حجاب

    علی پور کا ایلی۔(846-875)

    [align=right:97f0f00ef5] " سچّی محبت کا تو اپنے کو پتہ نہیں کچھ البتہ پیار کرتی ہے۔جیسے ماں بچّے کو کیا کرتی ہے۔اس عمر میں ماتا مل گئی اور مجھے کیا چاہیئے۔“ " تو کیا ماتا کی تلاش تھی تمہیں۔“ سبھی کو ہوتی ہے۔کیا تمہیں نہیں !“ وہ ہنسنے لگا۔" یار یہ فلسفہ چھوڑو ۔مجھے تو یہ غم کھائے جا رہا ہے اب...
  18. شمشاد

    علی پور کا ایلی (906 تا 935)

    صفحہ 906 تا 935 اس دعوت کے کوائف بھی انوکھے تھے۔ کریلے ایک مرتبہ انہوں نے شبیر کو مجبور کیا کہ وہ انہیں دعوت کھلائے۔ پہلے تو شبیر انہیں ٹالتا رہا لیکن آخر اس نے محسوس کیا کہ دعوت کھلائے بغیر چارہ نہیں۔ اس نے ایک دن مقرر کر دیا۔ مقررہ دن وہ سب تیار بیٹھے رہے کہ کب بلاوا آئے۔ آکر شبیر آیا...
  19. شمشاد

    علی پور کا ایلی(786 تا 815)

    صفحہ 786 تا 815 کر اوپر چڑھنا تقریباّ ناممکن تھا۔ وہ سب ایک دوسرے پر آوازے کس رہے تھے، پھبتیاں اڑا رہے تھے۔ اس کے باوجود ایلی وہیں ایک تاریک کونے میں کھڑا تھا۔ وہ اس گھات میں تھا کہ کب کوئی دروازہ دکھائی دے جو لوگوں کی نگاہوں سے دور ہو، اوٹ میں ہو اور وہ آنکھیں بند کر کے کانوں میں انگلیاں...
  20. ع

    علی پور کا ایلی (1259 - 1262)

    صفحہ نمبر 1259 مصنف کا نوٹ اگرچہ علی پور کا ایلی ناول کی شکل میں لکھی گئی ہے لیکن دراصل یہ ممتاز مفتی کی خود نوشت آب بیتی کا پہلا حصہ ہے۔ اس کتاب کی واحد خوبی ہے کہ اس میں ہر واقعہ سچ سچ بیان کر دیاگیا ہے۔ اخلاق‘ادب‘ راویت اور کلچر سے بے نیاز مجھے یقین تھا کہ اس کتاب کی کوئی ادبی حیثیت نہیں ہو...
Top