لفظ
لفظ وہ برف ہے جو چھونے سے پگھل جاتی ہے
لفظ وہ مے ہے جو مینا سے اچھل جاتی ہے
بوند جو پھول کی پیالی سے پھسل جاتی ہے
طبع سادہ جو کھلونوں سے بہل جاتی ہے
لفظ شاعر کے تخیل کو کہاں پاتا ہے
لفظ جذبے کے تمول کو کہاں پاتا ہے
لفظ طوفاں کے تجمل کو کہاں پاتا ہے
لفظ جینے کے تسلسل کو کہاں پاتا ہے
لفظ...
قابلِ احترام،صاحب استطاعت اور محفلِ اراکین و مجمع خوباں!
السلام علیکم!
اُمید ہے سبھی محفلِ اراکین صاحبِ مدبر و مفکر اس رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خیر و عافیت اور اللہ کی سلامتی میں ہونگے!
بے وقعت و شکستہ خاکسار کو عباس آزرکہتے ہیں۔ میرا تعلق الہ آباد۔پاکستان سے ہے۔
یونیورسٹی میں...
امروز شاه شاہاں مہماں شدست مارا
جبرئیل با ملائک درباں شدست مارا
در جلوہ گاہ وحدت کثرت کجا بگنجد
مژدہ ہزار عالم یکساں شدست مارا
ماخانہ جہاں را بسیار سیر کردیم
اے شیخ بت پرستی ایماں شدست مارا
درمحفل گدایاں مرسل کجا بگنجد
بے برگ و بے نوائی ساماں شدست مارا
احمد بہشت و دوزخ بر عاشقاں حرام است
ایں...
نظم
جب سے
گنگنانا چهوڑی ہے
غزل تیری
تب سے
یہ سر اپنی
بےسرور لگتی ہے
ملنا
ہوا ہے محال
جب سے
کر لی بلند اس نے
فصیل اپنی
دید کی مشتاق
آنکھوں کی بنیائی
مجبور لگتی ہے
جہاز
ریل کار اور کاریں
سب کچھ تو ماجود
مقدر کے در پہ
بنی منزل
بہت
دور لگتی ہے
بالشت بهر کا سفر
عمر بهر
ہم سے طے
ہو نہ پایا
اس کے...
پہاڑی غزل
آخنے سو آشنا جانا لغا رہسی تڑفے ناں کبراے ناں
کھڑی کھڑی نی خیر خبر رکھساں تُساں کبراے ناں
کسے نی وی لوڑ ہوئی اے تے منگی کینے
اَساں تُساں نے اپنے آں اساں کولوں شرماے ناں
میں تُساں ناں تے تُس مہاڑے فیر پردہ کہسناں
کُھلی تے بائی شوڑے کج وی لوکاے ناں
گلاں ہاسے مخولے نیاں تساں نے...
میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے منائیں
ماہِ ربیع الاول کے آتے ہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کرنے شروع ہو جاتے ہیں گلی محلے بازار شاہرائیں اور مساجد دولہن کی طرح سجائی جاتی ہیں . مساجد میں کلام پاک کی قرات اور نعتوں کی بہار سی آ جاتی ہے سرکاری و غیر سرکاری...
حصار
ممتاز بلڈنگ سے صدر جانے والی مزدا وین سواریوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی زن و مرد کے لیے کوئی مخصوص سیٹوں کا انتظام نہ ہونے کے باعث جہاں کسی کو جگہ ملتی وہ وہی بیٹھ جاتا یا کھڑا ہو جاتا.میں مزدے کی وسطی سیٹ پربیٹھا تھا جہاں پاس ہی ایک خاتون بچہ اٹھائے ایک ہاتھ سے ستونی راڈ پکڑے کھڑی تھی.کبھی...
نہ میں دید ہوں نہ میں طور ہوں، نہ ہی منظروں میں تلاش کر
میں اسیر ِ سوز ِ درون ہوں، مجھے اندروں میں تلاش کر
مری آرزو ہے در ِ نبیؐ ،مری جستجو ہے علی ؑ علیؑ
جو پڑے ہیں در پہ حسین ؑ کے ، انہی زائروں میں تلاش کر
وہ جو ما ورائے شعور ہو، جہاں فسق ہو نہ فجور ہو
بسا جن میں عشق ِ حسین ؑ ہو ، مجھے اُن...
ادھر آپ سب لوگ ایسے فقرے جو ذاتی ہوں یا کسی سے سنے ہوئے جو ایک لمحے کو آپ کو ششدر و حیران کردیں، یا ہنس ہنس کر پیٹ میں بل ڈال دیں یا صرف چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں یا اچھے لگیں تو ان کو ادھر لکھ دیں۔ اسی لیئے اس زمرے کا نام مجہول رکھا ہے۔
نوٹ: اگر منتظمین چاہیں تو اس کو کسی دوسری زمرے میں بھی لے...
غزل برائے اصلاح
نگاہیں ملا کر نگاہیں چرانا
ہے سیکھا کہاں سے ہمیں بھول جانا
کہاں چل دیے ہو ہمیں چھوڑ کر تم
ادا خوب پائی ہمیں یوں جلانا
جو فرست ملے تو کبھی یاد کرنا
ترا روٹھ جانا ہمارا منانا
عجب تھا وہ لمحہ عجب داستاں ہے
کبھی گیت گانا، وہ سننا، سنانا
میں کیسے کہوں اور کس کو بتاؤں
وہ چھپ چھپ...
طبیعت کوئی ٹونا کر گئی ہے
مجھے خود کا نشانہ کر گئی ہے
خرد کا بهی ہے اک طُرفہ تماشا
مخالف سب زمانہ کر گئی ہے
سمجھتا ہوں زباں اِن پتھروں کی
مجھے مٹی سیانا کر گئی ہے
جو اک تصویر محو ِ گفتگو تهی
وہ پتهر میں ٹهکانا کر گئی ہے
غلاف ِ تیرگی میں ہیں صحیفے
سیاہی باب کانا کر گئی ہے
ذوالفقار نقوی
صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں
لگتا ہے پہلے جرم کو دہرا رہا ہوں میں
پُر ہول وادیوں کا سفرہے بہت کٹھن
''لے جا رہا ہے شوق چلا جا رہا ہوں میں''
خالی ہیں دونوں ہاتھ اور دامن بھی تار تار
کیوں ایک مشتِ خاک پہ اِترا رہا ہوں میں
شوقِ وصالِ یار میں اک عمر کاٹ دی
اب بام و در سجے ہیں تو...
ہیں غریبوں کی دعائیں گر کہیں، تو عید ہے
خوش ہے تم سے گر کوئی بے کس حزیں ، تو عید ہے
اتہام و کینہ و بغض و حسد سے تھا حذر
دور تھا گر تجھ سے شیطان ِ لعیں ، تو عید ہے
گر بتان ِ آرزو دل سے ہیں رخصت اور اب
موجزن ہے خوف ِ رب العالمیں ، تو عید ہے
گر تکبر تیرے دامن کے قریں آیا نہیں
حلم کا مسکن ہے تیری...
میرے حصے میں بھی ثواب آئے
ہے شب ِ قدر ، بے حساب آئے
آج رحمت کے جام بٹتے ہیں
ہر سیہ کار اب شتاب آئے
کشت ِ ویراں میں کچھ نہیں اُگتا
فکر میری پہ بھی شباب آئے
رات بھر آج ہوں کھڑا در پر
جانے کس وقت کچھ جواب آئے
رات افضل ہو کیوں نہ راتوں پر
جس میں معجز نما کتاب آئے
نام ورد ِ زباں ہے احمد کا
مجھ...
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
آج صبح مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی ہے کہ نیرنگ خیال بھائی کی دادی جان، کل رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیرنگ خیال بھائی سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ وہ پچھلے 3 ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔۔ نیرنگ بھائی...
سبھی معزز بھائی، بزرگان، بہنوں اور استاذہ ادب والوں کو ناچیز کا سلام ۔۔
میرا نام عباس ہے اور میں ضلع لاڑکانہ سندھ کا رہنے والا ہوں میری زبان سندھی ہے تعلیم ابھی گرجوئیشن کی ہے۔ اور مجھے بیحد خوشی ہوئی اردو ویب میں شامل ہونے میں۔۔۔ والسلام
شہر میں ایک مشاعرہ ہے مصرعہ طرح حمایت علی شاعر کا ہے
’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘
ہم سے کیوں پہلو بدل جاتے ہیں لوگ
چھوڑ کر محفل نکل جاتے ہیں لوگ
یاں گِلہ کوئی رقیبوں سے نہیں
حلقہء یاراں سے جل جاتے ہیں لوگ
ساقیا آؤ کبھی شہرِ سُخن
دیکھنا کیسے مچل جاتے ہیں لوگ
اُس بُتِ کافر کا جلوہء...
ایک اور تازہ غزل آپ کی تنقیدی رائے کیلئے عرض ہے۔
مجھ پہ احساں نہ یہ کیا جائے
زخم دے کر نہ پھر سیا جائے
میں مسافر ہوں دشت و صحرا کا
مجھ سے شہروں میں کب جیا جائے
میں نے مانگا ہے تشنگی کا سفر
سو نہ دریا مجھے دیا جائے
شہرِ ظلمت میں روشنی کیسی ؟
مجھ کو بھی اندھا کر دیا جائے
میری برداشت دے گئی ہے...
شیشے کی صداؤں سے بندھا ایک سماں تھا
میں منتظر ِجنبشِ انگشتِ مغاں تھا
پیہم جو تبسم مرے چہرے سے عیاں تھا
وہ ہی دلِ صد چاک پہ اک کوہِ گراں تھا
نومیدئ عالم ہوئی مہمیز جنوں کو
اوپر سے مہر بان کفِ کوزہ گراں تھا
اسکندر و پرویز تو ویرانے میں گم تھے
پر تربتِ درویش پہ میلے کا سماں تھا
کی جس کے لیے...