مزاح

  1. علی وقار

    شاعری، بعد از مرگ!

    کوئی ایک آدھ دن قبل کا قصہ ہے کہ محفل کے کیفیت نامے پر گُلِ یاسمیں نے ایک ایسے شعر کے ساتھ انٹری دی جس نے مجھے اس لڑی کے آغاز پر اکسایا۔ محفل کے کیفیت نامے پر یہ گُل نے یہ شعر پیش کیا، پوچھا نہ زندگی میں کسی نے بھی دل کا درد اب شہر بھر میں چرچا میری خودکشی کا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی ایک...
  2. معاذ ذوالفقار

    کیمیا کو اُردو میں پڑھنا

    یہ تحریر اردو میں پڑھنا سلسلے کی تیسری تحریر ہے، پہلی دو تحریریں آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں: ریاضی کو اردو میں پڑھنا نظامِ شمسی کو اردو میں پڑھنا کیمیا کو اُردو میں پڑھنا کیمیا کا مضمون کسی تعارُف کا محتاج نہیں۔ جب کوئی طالب علم میٹرک کے کسی ایک مضمون میں فیل ہو تو وہ مضمون عموما ریاضی ہوتا ہے ۔...
  3. Gulmaily

    اپنی بکواس بند کرو

    اپنی بکواس بند کرو ایک بزرگ یہودی عبادتگاہ سے نکل رہا تھا کہ سامنے سے اسے ایک نوجوان آتا دکھائی دیا جسے انہوں نے کہا کہ عبادت کا وقت تو ختم ہو گیا ہے‘ تم اندر کس لیے جا رہے ہو؟ اس پر نوجوان نے کہا کہ مجھے پانچ روپوں کی سخت اور فوری ضرورت ہے جس کے لیے میں خدا سے دعا مانگنے جا رہا ہوں۔ اس بزرگ...
  4. جاسمن

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    محمد عبدالرؤوف نے غزل بھی کہہ لی۔ مشاعرے میں بھی شریک ہو گئے۔ اور تو اور غزل اردو محفل میں شائع بھی کر دی۔ یعنی غضب پہ غضب کر دیا۔ ہماری "حاسدی" (ظہیراحمدظہیر بھائی! لغت میں اضافہ تو ہم جیسے عالم فاضل لوگ کر ہی سکتے ہیں ناں!:)) طبیعت بے قرار ہو گئی۔ یعنی کہ ہم نہ غزل کہہ سکے۔ نہ مشاعرے میں...
  5. عاطف ملک

    طبیبانہ ہزل: اپنی "ای آر" بڑھ نہ جائے کہیں

    (ناصرؔ کاظمی سے معذرت) اپنی "ای آر"* بڑھ نہ جائے کہیں آج "ایس کے"* ہی لڑ نہ جائے کہیں مجھ کو کرنی پڑی ہے سی پی آر* کوئی پٹھا اکڑ نہ جائے کہیں ڈیوٹی پر لیٹ جا رہا ہوں آج ناشتہ مجھ کو پڑ نہ جائے کہیں ایچ او* لائی ہے میرے واسطے کیک میرا ایس آر* سڑ نہ جائے کہیں ڈر ہی رہتا ہے روز راؤنڈ پر اے پی*...
  6. Haider Sufi

    پوچھئیے یا بتلائیے

    پڑھنے بیٹھو تو نیند کیوں آتی ہے؟
  7. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    نوٹ: از رہ کرم اس لڑی میں معزز احبابِ اردو محفل لطائف پر صرف اپنا تاثر فراہم کریں۔ تبصرے کرنے کیلئے تبصرۂ کتابچۂ لطائف لڑی میں تشریف لائیں، شکریہ
  8. سید عمران

    انگریزی کتھا

    انگریزی مشکل ہے یہ تو مانا، پر اسے پڑھانا مشکل ترین ہے یہ کبھی نہ جانا تھا۔ واقفیت اس افتاد سے تب ہوئی جب بچوں کو انگریزی پڑھانی شروع کی۔ اہلیہ نے کہا بچوں کو انگریزی پڑھادیں۔ ہم نے کہا ہم اس کے اہل نہیں۔ زندگی میں ایک مرتبہ بچوں کو ٹیوشن پڑھائی تھی، انہوں نے جو دماغ کی دہی اور دہی کی لسی...
  9. عاطف ملک

    نظم: خیالی پلاؤ

    محمد تابش صدیقی بھائی کے منظوم احساسات پڑھے،بہت لطف آیا۔اس پر ہمیں بھی خیال آیا کہ اپنے احساسات کو نظم کیا جائے۔چنانچہ استادِ محترم اور احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہے ہیں۔اس امید پر کہ اصلاحی اور تنقیدی رائے سے نوازا جائے گا۔ نظم: خیالی پلاؤ نصف شب بیت چلی، چین و سکوں ہے ہر سو مجھ...
  10. دوست

    ٹِڈ

    اس ٹِڈ کے بڑھنے نے رسوا کیا مجھے (شاعر + روح یا بدروح سے اور بے وزنی پر معذرت) لاک ڈاؤن کا ایک منطقی نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارا ٹِڈ جسے انگریزی میں ڈھِڈ اور اردو میں پیٹ کہتے ہیں بڑھنے کی لت میں مبتلا ہو گیا، کہ ہم نے ورزش چھوڑے رکھی اور کھانا کھانے میں ہاتھ ہولا رکھنے کی بجائے ذرا زیادہ ہی رکھا۔...
  11. عرفان قادر

    "دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا ؟"

    "دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا" میری خاطر، ہیر کے چاچے سے ٹکراویں گے کیا گنج زخمی ہے مگر ناخن بھی چھوٹے ہیں ابھی "زخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا" صاف کیوں آتی نہیں آواز موبی لنک پر "ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے، کیا؟" "چوہدری صاحب"، اپوزیشن کو سمجھانے گئے...
  12. شاہد عزیز انجم

    میں اور میرا گیدڑ

    دوستو! آداب آپ کو ایک کہانی سناتے ہیں. ہماری پہاڑی زبان میں کٹی گھاس کا ڈھیر یا ترتیب میں گھاس کی گڈیوں کو جب ایک جگہ جمع کیا جاتا ہے تو اسے' گھاڑا'کہتے ہیں، اردو لغت کے مطابق اسے گھاس گنجی، گاہ انبار یا گھاس کا چوٹی دار ڈھیر کہتے ہیں. اکثر یہ 'گھاڑے' گاؤں کے باہر زمینوں کے کونوں پر ہوتے ہیں...
  13. محمد تابش صدیقی

    محبت بھی ہے سوشل میڈیائی ٭ فضیل احمد ناصریؔ

    محبت بھی ہے سوشل میڈیائی عداوت بھی ہے سوشل میڈیائی بخار اس کا سیاسی قائدوں پر سیاست بھی ہے سوشل میڈیائی سما جاتی ہے فوراً کیمرے میں سخاوت بھی ہے سوشل میڈیائی ہر اک بزدل مجاہد بن رہا ہے شجاعت بھی ہے سوشل میڈیائی ہر اک نیکی ہے تصویروں کی زد میں عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی مفکر بن گئے سارے نکمے...
  14. محمداحمد

    بلا ضرورتِ رشتہ

    بلا ضرورتِ رشتہ از محمد احمد آج وہ کافی موڈ میں تھا۔ سامنے سے آنے کے باوجود اُس نے گھوم کر میری کمر پر ہاتھ مارا ۔ "او یار !میں نے تیرے لیے ایک رشتہ دیکھا ہے۔" وہ ایسا خوش تھا کہ جیسے ایسا پہلی بار ہوا ہو۔ "سچی! "میں نے ہمیشہ کی طرح حیرانی کا اظہار کیا۔ "ہاں یار!" بڑی خوبصورت لڑکی ہے۔ "اچھا! "...
  15. محمداحمد

    تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال

    تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال از محمد احمد ویسے تو آپ عنوان دیکھ کر ہی سمجھ گئے ہوں گے اور تحریر لکھنا محض وقت کا زیاں ہی ہو گا ۔ تاہم فالتو کی تحریریں لکھنے کی چاٹ ہے کہ کہتی ہے کہ محض عنوان کافی نہ ہوگا بلکہ اچھا خاصا ٹھوک بجا کر تحریر لکھنا اوراُسے جا بجا...
  16. عاطف ملک

    داغؔ کی روح سے معذرت: سبب کھلا یہ ہمیں ان کے منہ لگانے کا

    سبب کھلا یہ ہمیں ان کے منہ لگانے کا ہے ان کا موڈ کسی کام میں پھنسانے کا اسے رقیب نے بھیجا ہے حل شدہ پرچہ وہ پاس ہو گیا تو ہاتھ پھر نہ آنے کا کیا ہے عشق تو چپ چاپ کاٹو ہجر کی رات نہیں ہے فائدہ اب کوئی ٹرٹرانے کا پکڑ لیا ہمیں ابا نے کش لگاتے ہوئے "کوئی محل نہ رہا اب قسم کے کھانے کا" کہاں چھُپی...
  17. عاطف ملک

    پیروڈی: وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے

    محمد تابش صدیقی بھائی کے کلام غزل: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے ٭ تابش پر ہاتھ صاف کیا ہے۔امید ہے جسارت معاف کی جائے گی:unsure: وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے بھیج گھر اس کے پیام اس کو ستاتا کیا ہے ہاتھ لگ بھی گئی ماچس اگر، انسان ہی رہ بجھ گئی شمع تو اب بزم جلاتا کیا ہے ایک لمحے...
  18. محمد تابش صدیقی

    آپ کا آج کا دن (Your day in review) ٭ تابش

    آپ کا آج کا دن (Your day in review) ٭ گوگل نے کچھ عرصہ سے ہر ماہ ایک میل کے ذریعے گذشتہ ماہ کی مختصر تفصیل بھیجنی شروع کی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ کچھ عرصہ میں روزنامچہ بھی بھیجنا شروع کر دیا جائےگا۔ جس کا متن کچھ یوں ہو سکتا ہے۔ 1۔ آج صبح آپ ایک دفعہ پھر دیر سے جاگے۔ 2۔ صبح آپ نے واش روم میں آدھا...
  19. عباس رضا

    اردو محفل کا مزاحیہ ترجمہ

    گوگل کی دستیاب زبانوں میں ایک لٹیروں کی زبان بھی ہے۔:pirate: اچھی دلچسپی ہوجائے گی اگر اردو محفل کا ایک مزاحیہ ترجمہ بھی ہو۔:):):) جیسے ”آپ کا شامل کردہ تمام مواد“ کے بجائے لکھا ہو: ”آپ کے سب کرتوت“:mad-tongue: ”کوائف“ کے بجائے ”کچا چٹھا“:eek: ”فلاں نے آپ کے مراسلے کو ناپسندیدہ قرار دیا“ کے...
  20. عباس رضا

    پطرس بخاری شاعرانہ اور ظریفانہ ہو گر ذوق نظر

    (مضمون: کتے) کل ہی کی بات ہے کہ رات کے کوئی گیارہ بجے ایک کتے کی طبیعت جو ذرا گدگدائی تو انہوں نے باہر سڑک پر آکر طرح کا ایک مصرع دے دیا۔ ایک آدھ منٹ کے بعد سامنے کے بنگلے میں ایک کتے نے مطلع عرض کردیا۔ اب جناب ایک کہنہ مشق استاد کو جو غصہ آیا، ایک حلوائی کے چولہے میں سے باہر لپکے اور بھنا کے...
Top