مزاحیہ شاعری

  1. محمداحمد

    پیروڈی : اہلیہ کا مزاج اچھا ہے

    ہماری اپنی ہی ایک غزل ۔ ہماری اپنی ہی مشقِ ستم کے نشانے پر۔ اہلیہ کا مزاج اچھا ہے؟ یا مِرا کام کاج اچھا ہے کچھ کِھلاتے نہیں ہیں مہماں کو آپ کا یہ رواج اچھا ہے! کیسی اچھی ارینج میرج ہے! یعنی، ظالم سماج اچھا ہے شاید اُن کا مزاج ٹھنڈا ہو پی رہے ہیں وہ چھاج، اچھا ہے پانی پینے گئے تھے مسجد میں...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    نوک جھونک از محمد خلیل الرحمٰن

    نوک جھونک محمد خلیل الرحمٰن یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں وقت کم ہے اور افطاری بنانی ہے مجھے ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا ہے اور میں بیٹھی نہیں جائیے اور غسل خانے میں بھی جاکر دیکھیے میں وضو کرتی تھی، شاید میں نے دیکھا ہے وہیں اے مری بیگم! مری اے نصف...
  3. عاطف ملک

    تُو بن گیا ہے دولہا کنوارا میں رہ گیا

    آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور ہم کنواروں کیلیے انتہائی صبر آزما وقت ہے۔اسی کیفیت کو نظم کرنے کی ایک کوشش پیش ہے۔ تُو بن گیا ہے دولہا کنوارا میں رہ گیا ہے جان لیوا صدمہ کنوارا میں رہ گیا مِس کال دے کے میں تجھے شب بھر ستاؤں گا ہے جرم تیرا اتنا کنوارا میں رہ گیا وہ عمر جس میں جوششِ الفت تھی...
  4. عاطف ملک

    طبیبانہ ہزل: اپنی "ای آر" بڑھ نہ جائے کہیں

    (ناصرؔ کاظمی سے معذرت) اپنی "ای آر"* بڑھ نہ جائے کہیں آج "ایس کے"* ہی لڑ نہ جائے کہیں مجھ کو کرنی پڑی ہے سی پی آر* کوئی پٹھا اکڑ نہ جائے کہیں ڈیوٹی پر لیٹ جا رہا ہوں آج ناشتہ مجھ کو پڑ نہ جائے کہیں ایچ او* لائی ہے میرے واسطے کیک میرا ایس آر* سڑ نہ جائے کہیں ڈر ہی رہتا ہے روز راؤنڈ پر اے پی*...
  5. عرفان قادر

    اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟

    جسے اپنے گھر میں بچوں کا ہے ازدحام رکھنا اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟ سبھی جیریوں سے یاری، کہیں پڑ نہ جائے بھاری یہ نہ ہو کہ لازمی ہو، تجھے گھر میں "ٹام" رکھنا ہیں عذابِ یادِ ماضی، ترے سب خطوط جن پر مرا نام ٹُو میں رکھ کر، ترا خود فرام رکھنا نہیں کوئی یہ ضروری، کہ ہو میر یا اسد...
  6. عاطف ملک

    پیروڈی: "ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں"

    (علامہ اقبالؔ کی روح سے معذرت) ہمارا تذکرہ ہوتا ہی رہتا ہے حسینوں میں ہزاروں مہ جمالوں، سینکڑوں زہرہ جبینوں میں میں کیسے چھوڑ دوں افشاں کو، عظمیٰ کو، عنیزہ کو مجھے تو اپنی رخشندہ نظر آتی ہے تینوں میں اسی نیت سے کہہ دیتا ہوں اکثر آپ کو آنٹی "ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں" نہ جانے اس کو...
  7. عاطف ملک

    ملی ہے "ڈاؤری" میں جب سے مجھ کو کار می رقصم

    ملی ہے "ڈاؤری" میں جب سے مجھ کو کار می رقصم "بہ صد سامانِ رسوائی سرِ بازار می رقصم" کروں گا چھوڑ کر جاب اپنا کاروبار می رقصم ترے ڈیڈی کے احسانوں کے زیرِ بار می رقصم تمنا ایک کی تھی مل گئی ہیں چار می رقصم سبھی کہتی ہیں وہ ہیں عقد پر تیار می رقصم اگرچہ خودسری مشہور ہے میری جہاں بھر میں مگر بیگم...
  8. عاطف ملک

    پیروڈی: صبح سے شام تلک، شب سے سحر ہونے تک

    استادِ محترم کی اصلاح اور مشوروں کے بعد یہ تک بندیاں اس قابل ہوئیں کہ احباب کی خدمت میں پیش کی جا سکیں۔امید ہے کہ پسند آئیں گی۔ صبح سے شام تلک شب سے سحر ہونے تک سویا رہتا ہوں میں اب، دردِ کمر ہونے تک شعر وہ پڑھتا نہیں، بات میں کر سکتا نہیں "دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک" "ہلکے پھلکے سے...
  9. عاطف ملک

    نظم: خیالی پلاؤ

    محمد تابش صدیقی بھائی کے منظوم احساسات پڑھے،بہت لطف آیا۔اس پر ہمیں بھی خیال آیا کہ اپنے احساسات کو نظم کیا جائے۔چنانچہ استادِ محترم اور احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہے ہیں۔اس امید پر کہ اصلاحی اور تنقیدی رائے سے نوازا جائے گا۔ نظم: خیالی پلاؤ نصف شب بیت چلی، چین و سکوں ہے ہر سو مجھ...
  10. عرفان قادر

    "دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا ؟"

    "دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا" میری خاطر، ہیر کے چاچے سے ٹکراویں گے کیا گنج زخمی ہے مگر ناخن بھی چھوٹے ہیں ابھی "زخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا" صاف کیوں آتی نہیں آواز موبی لنک پر "ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے، کیا؟" "چوہدری صاحب"، اپوزیشن کو سمجھانے گئے...
  11. عاطف ملک

    داغؔ کی روح سے معذرت: سبب کھلا یہ ہمیں ان کے منہ لگانے کا

    سبب کھلا یہ ہمیں ان کے منہ لگانے کا ہے ان کا موڈ کسی کام میں پھنسانے کا اسے رقیب نے بھیجا ہے حل شدہ پرچہ وہ پاس ہو گیا تو ہاتھ پھر نہ آنے کا کیا ہے عشق تو چپ چاپ کاٹو ہجر کی رات نہیں ہے فائدہ اب کوئی ٹرٹرانے کا پکڑ لیا ہمیں ابا نے کش لگاتے ہوئے "کوئی محل نہ رہا اب قسم کے کھانے کا" کہاں چھُپی...
  12. عاطف ملک

    پیروڈی: وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے

    محمد تابش صدیقی بھائی کے کلام غزل: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے ٭ تابش پر ہاتھ صاف کیا ہے۔امید ہے جسارت معاف کی جائے گی:unsure: وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے بھیج گھر اس کے پیام اس کو ستاتا کیا ہے ہاتھ لگ بھی گئی ماچس اگر، انسان ہی رہ بجھ گئی شمع تو اب بزم جلاتا کیا ہے ایک لمحے...
  13. عباس رضا

    انور مسعود ابھی نندن اور آب دوز

    امن وسلامتی کی روش ہے مرا شعار دنیا کو یہ پیام دئیے جارہا ہوں میں بھارت نے پائلٹ ابھی نندن کی شکل میں ”جو کچھ مجھے دیا تھا وہ لوٹا رہا ہوں میں“ آب دوز اس نے نکالی اپنی ہم کو معلوم تھا ایسا ہوگا اب وہ پانی کی طرف سے آیا ڈوب مرنے کا ارادہ ہوگا
  14. عاطف ملک

    پیروڈی: آگیا تھا وہ خوش خصال پسند

    محمداحمد بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کے ساتھ ہماری محبت تمام محفلین بالخصوص استادِ محترم الف عین کی خدمت میں: "آگیا تھا وہ خوش خصال پسند" تھی جسے صرف مسڈ کال پسند فون پر ملتفت نہ ہوتا تھا عشق بھی تھا اسے حلال پسند ہم کو قاتل ادائیں اس کی عزیز اس کو بندوق کی ہے نال پسند سب سے ہی بے سبب...
  15. عرفان قادر

    "لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے"

    اہل خانہ ہیر کے، تھے کس لئے تھانے گئے؟ بھینس چوری کیس میں رانجھے کو پھنسوانے گئے! بے تکے اشعار سُن کر خون تو کھولا بہت "لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے" ہاتھ رکھتے تھے بہت ہلکا کبھی افطار میں آہ! لیکن اس برس، ہم بھی ہیں رمضانے گئے قیس کا مجنوں تخلّص تھا، نہ جانے کس لئے ہر جگہ عشاق ہیں اس...
  16. عرفان قادر

    کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ

    پڑے ہیں تھپّڑ کے ساتھ جوتے بہت زیادہ بِلا ارادہ کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ طلب کیا، دے کے دھمکیاں آج اُس کی بیگم نے سُوٹ چونکہ تبھی مِلاتا ہے لال مرچوں میں وہ بُرادہ بِلا ارادہ نہ پوچھ تعداد بالکوں کی، نواسیاں جس کی ہیں نواسی پچاس پوتوں کا بن گیا ہے وہ آج دادا بِلا اراد...
  17. محمداحمد

    ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف : اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے

    ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے پر اب کھاتے ہیں ہر سنڈے پراٹھے یہاں ہم کھا رہے ہیں چائے روٹی وہاں کھاتے ہیں مسٹنڈے پراٹھے ترستے لقمہ ٴ تر کو ہیں اب تو وہ کیا دن تھے کہ تھے فن ڈے، پراٹھے کہا بیگم رعایت ایک دن کی پکا لیجے گا اِس منڈے پراٹھے کہا بیگم نے ہے پرہیز بہتر...
  18. عاطف ملک

    پیروڈی: خوشی بیگم جو تیرے مائیکے جانے سے ملتی ہے

    محترمہ نمرہ کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کے ساتھ کی جانے والی واردات ان سے پیشگی معذرت کے بعد پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔امید ہے احباب کو پسند آئے گی۔ نہ چائے سے، نہ بسکٹ سے، نہ رس کھانے سے ملتی ہے خوشی بیگم جو تیرے مائیکے جانے سے ملتی ہے ہو ستیاناس ای چالان کا کہ اب تو بیگم کو ہماری بے وفائی...
  19. عاطف ملک

    پیروڈی: ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے

    فیس بک کی مہربانی سے گزشتہ سال ہاؤس جاب کے دوران لکھی گئی ایک میڈیکل پیروڈی ہاتھ لگی ہے۔تمام محفلین کیلیے پیش ہے۔ (مولانا حسرت موہانی کی روح سے معذرت) ایمرجنسی میں ترا ایس کے لگانا یاد ہے ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے اک مریضہ کو فلوِڈ رَش کرا دینا ترا اور پھر اس کو ہی آئسوکٹ چلانا...
  20. سردار محمد نعیم

    جو سخن میں کوزہ گزار تھے مجھے کھا گئے

    جو سخن میں کوزہ گزار تھے، مجھے کھا گئے یہ جو شاعری کے کمہار تھے، مجھے کھا گئے نہ فراق یا ر میں اک منٹ کو بھی سر دکھا شب وصل کے جو بخار تھے، مجھے کھا گئے مرے منہ زبانی فلرٹ تو مجھے راس تھے یہ جو فیس بک کے قرار تھے، مجھے کھاگئے میں فری میں کتنے پری وشوں سے فری ہوا یہ جو دوستوں کے ادھار تھے،...
Top