نثر مخمور

  1. loneliness4ever

    شور مچانا اچھی بات نہیں

    سلسلہ تربیت اطفال ’’شور مچانا اچھی بات نہیں‘‘ دور بہت دور اونچی اونچی پہاڑیوں کے درمیان ہرا بھرا سا ایک جنگل ہے۔ معلوم ہے جنگل میں کیا ہوتا ہے؟؟ جنگل میں چھوٹے بڑے ہرے بھرے درخت ہوتے ہیں، کہیں گھاس کے میدان تو کہیں ریت مٹی کے ڈھیر ہوتے ہیں، کہیں بہتا ہوا پانی ہوتا ہے اور کہیںٹھہرا ہوا پانی...
  2. loneliness4ever

    پر چی ۔۔۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ س ن مخمور

    پرچی س ن مخمور ’’ مسٹر آپ کی تعلیمی اسناد تو واقعی قابل ِ دید ہیں مگر ۔۔۔۔ ‘‘ اس مگر نے اپنی تعریف سن کر جو خوشی مجھے حاصل ہوئی تھی وہ تمام کی تمام مجھ سے چھین لی ،ملازمت کے لئے انٹرویو کے دوران میں اس مگر سے باخوبی واقف ہو چکا تھا۔سوٹ بوٹ میں میز کے دوسری جانب بیٹھا تقریباََ ہر دوسرا فرد...
  3. loneliness4ever

    سرد شامیں

    احساس کی ڈائری سے سرد شامیں زندگی بدلتے موسم کی مانند اپنے مختلف روپ کے ساتھ میرے دل و روح میں احساسات کا نہ ختم ہونے والا اک سلسلہ رواں رکھے ہوئے ہے، کبھی چاند کی تنہائی تو کبھی قدموں تلے چاندنی کی فریاد بحر ِ اشک میں تلاطم لے آتی ہے اور کبھی یوں لگتا ہے کہ اشکوں کا سلسلہ تمام ہو چلا ہے اور...
  4. loneliness4ever

    بھیڑئیے ۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    بھیڑئیے دل چاہتا ہے خوب چیخوں، ایسی صدا لگائوں کے سماعت کا کلیجہ پھٹ جائے، اتنا رئوں کہ وہ سب بہا لے جائوں جس نے من کو آج پھر جلا ڈالا ہے، مگر میں ایسا کچھ نہیں کرنے جا رہا ، ہاں بس اتنا کرنے جا رہا ہوں کہ آج پھر ایک سچ احباب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، ایک ذمہ داری مزید ان کے کندھوں پر...
  5. loneliness4ever

    قاتل بھی وہ، مقتول بھی وہ

    قاتل بھی وہ، مقتول بھی وہ گلستا ں سارا کا سا راغم میں ڈوبا ہوا تھا، بہار کے موسم نے جیسے خزاں کی شال اوڑھ لی تھی، درختوں کو اپنے پتے گرانے کا من کر رہاتھا، گلاب کی ڈالیوں سے چمٹے تمام خار اپنے آپ کو کوس رہے تھے، کلیاں سہمی ہوئی زاروقطار رو رہی تھیں۔ تمام گلستاں ہوا کی چاپ پر...
  6. loneliness4ever

    بھوک ۔۔۔ از۔۔۔ س ن مخمور

    بھوک جیرے کی آنکھوں میں غیر معمولی چمک عود آئی۔ وہ چوکیداری کا ڈنڈا کبھی ایک ہاتھ میں تو کبھی دوسرے ہاتھ میں لیتے ہوئے مسلسل لکڑی کے اسٹول پر کبھی اِدھر اور کبھی اُدھر جھولنے لگا۔ موسم معتدل ہونے کے باوجود اُس کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں نمایاں ہو گئیں اور وہ بڑی بے قراری سے اپنے ہونٹ...
  7. loneliness4ever

    قصّہ ایک محلے کا

    دیوانگی قصّہ ایک محلے کا یادیں بھی پیچھا نہیں چھوڑتی ہیں یا یوں کہہ لیں ماضی مرتا ہی نہیں مطلب وقت کبھی بوڑھا نہیں ہوتا وہ کبھی گزرتا نہیں،کئی باتیں، کئی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کو حال سے ماضی تک لیجاتے ہیں، اب دیکھیں ناں عزیز شہر قائد میں رہتے ہیں اور یہاںکچھ وقت سے بنتے سنورتے بگڑتے...
  8. loneliness4ever

    پین چور ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    معاشرتی بیماری ’’پین چور‘‘ ایک زمانہ تھا جب سماعت میں ایسے سلجھے اور صاف ستھرے الفاظ پڑتے تھے کہ طبیعت خوش ہو جاتی تھی۔ گزرے زمانے میں جب لوگ ایک دوسرے سے گفتگو کرتے تھے تو ایسا کبھی نہیں ہوتا تھا کہ سننے والے کو اپنی سماعت پر کسی قسم کا بار محسوس ہو۔کیا زمانہ تھا، سونے جیسا اور سونے جیسے لوگ۔...
  9. loneliness4ever

    آخری سچ ۔۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    آخری سچ از س ن مخمور تکلیف کی شدت سے میری آنکھوں سے مسلسل پانی بہہ رہا تھا، گند اور کچرے کی بو سے دماغ پھٹ رہا تھا مگر بدن میں اب اتنی سکت نہیں تھی کہ سوت بھر بھی میں خود کو حرکت دے پاتا۔ سانس کا سفر دھیمے دھیمے اپنی رفتا ر کم کر رہا تھا، میں پھوٹ پھوٹ کر رونا چاہتا تھا مگر یہ بھی یقینا میرے...
  10. loneliness4ever

    تحفہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    تحفہ از س ن مخمور ’’میرے رب میں خطاکار ہوں گناہ گار ہوں مگر تو رحیم ہے ، کریم ہے یہ تیری ہی عطا کہ میری موت سے پہلے تو نے مجھے معافی مانگنے کی توفیق دی، مالک کرم فرمامیرے حال پر، گناہوں کی لذت سے آلودہ دل کو پاک فرما دے، میں تیرا ہی بندہ ہوں مجھے معاف فرما دے، اے اللہ توقدیر ہے ہر شے پر تیری...
  11. loneliness4ever

    چودہ کی چاندنی

    احساس کی ڈائری سے ایک ورق چودہ کی چاندنی شب کے بعد جب کبھی کسی رات فلک پہ موجود ٹوٹے ہوئے چاند پہ نگاہ پڑتی ہے تو احساس کی دنیا میں تلاطم برپا ہو جاتا ہے. روح کا زخم قرطاس پہ عیاں ہو جاتا ہے اور گماں یہ ہوتا ہے جیسے چاند کو بھی وہی غم ہے جس نے مجھے اپنی آغوش میں لے رکھا ہے. سیاہ بادلوں میں گھری...
  12. loneliness4ever

    نوری ۔۔ از ۔۔ س ن مخمور

    نوری از س ن مخمور ٹریفک سگنل پرہاتھ پھیلاتی نوری دوسرے روز بھی دن بھر کی اپنی تمام کمائی چرسی جیرے کے ہاتھوں سے نہ بچا سکی، اور شام ڈھلتے تھکے ہوئے قدموں اور خالی ہاتھوں کے ساتھ شہر کے بڑے نالے کے نزدیک واقع جھونپڑیوں کے جھنڈ میں داخل ہوئی تو اُس کی آنکھوں میں بھوک کے مارے بلکتے ڈھائی سالہ...
  13. loneliness4ever

    بوجھ

    بوجھ س ن مخمور رات اپنی آغوش میں زمانے بھر کے مفلسوں کو ہر پریشانی سے غافل کر کے اپنے ہمراہ لئے خوابوں کے نگر کی سیر پر روانہ ہونے کو تیار تھی، مگر راشدہ کے بوڑھے اماں ابا اب تک برابر برابر بچھی چارپائیوں پر ایک دوسرے کی جانب پشت کئے کروٹ بدل کر آنکھوں میں کئی سوالات کا ہجوم...
  14. loneliness4ever

    مونگ پھلی

    مونگ پھلی س ن مخمور آپ مت پوچھیں مونگ پھلی مجھے کس قدر پسند ہے، نہ چلغوزے نہ بادم نہ پستے اور نہ اخروٹ بس بچپن سے چھپن تک کے سفر میں خشک میوہ جات میں جس کو رغبت سے کھایا وہ مونگ پھلی ہی ہے اور بچپن میں تو مونگ پھلی کا لباس اتارنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتا تھا اور چب چب ایسے ہی مونگ پھلی چبا...
  15. loneliness4ever

    بے حس خاموشی

    بے حس خاموشی س ن مخمور کل بھی یہ درد عام تھا افسوس آ ج بھی اس درد کو عام کیا ہوا ہے اور کرنے والے وہی لوگ ہیں جو کل بھی سبب تھے اور جوآج بھی اس درد کی وجہ بنے ہوئے ہیں جس نے معاشرے میں جیون کی رسی تھا مے ہر اس جان کو تکلیف میں مبتلا کیا رکھا ہے جو احساس کے نازک تاروں سے نہایت مضبوطی سے بندھی...
  16. loneliness4ever

    افسانے سے اقتباس ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    اپنے تحریر کردہ افسانے سے اقتباس میں انھی سوچوں میں گم تھا کہ میرے رخسار بھیگ گئے اورمیرے منجمد جذبات گزرے لمحو ں کی حدت سے بہنے لگے۔ میں پلٹا اور آن کر صوفے پر ڈھیر ہو گیا۔میں نے لرزتے ہاتھوں سے وہ دونوں ہی لفافے اٹھا لئے جو فیصل میز پر رکھ کر گیا تھا ۔ دونوں ہی خط ابّا جی کیجانب سے...
  17. loneliness4ever

    سبق ۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    سبق س ن مخمور ” یار !! کہاں ہوتم؟؟ نہ کوئی فون نہ ای میل، بھائی مانا فون تم اس لئے نہیں کرتے ہوگے کہ بیلنس ضائع ہوگا مجھ سے بات کر کے، چلو خیر ہے مگر کم از کم ای میل پر تو رابطہ رکھ سکتے ہو، عجیب نامعقول انسان ہو، معلوم نہیں انسان بھی ہو یا ۔۔۔۔۔۔“ ” اے اے !! اتنی مدت بعد بات ہو رہی ہے...
  18. loneliness4ever

    متاع ِ روح ۔۔۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    متاع ِ روح س ن مخمور تمام زندگی خوف کے سائے میں اور چوکیداری میں گزر گئی تھی، میں پل پل اس کو اپنے سینے سے لگائے، اپنی گرفت میں لئے جیا تھا۔ دنیا کے جھمیلوں میں الجھ کر بھی پل کو میں اس سے غافل نہیں ہوا تھا، وہ مجھے میری جان سے زیادہ عزیز تھا، دنیا ایک عدو کی صورت میرے ساتھ تھی کہ بس پل کو میں...
  19. loneliness4ever

    اگر گوگل نہ ہوتا ۔۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    اگر گوگل نہ ہوتا س ن مخمور انسان اپنے اختتام کی جانب کا سفربہت سبک رفتاری سے طے کر رہا ہے، منزل بہ منزل ترقی کا سفر زندگی کے قدرتی حسن کو ماند کرچکا ہے، محنت و مشقت جیسے با ثمر اعمال بہت تیزی سے صرف کتاب کے اوراق تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں. سائنس کی ایجادات اور دور ِحاضر کی ترقی پر نالاں اور...
  20. loneliness4ever

    کراچی کی رونق ۔۔۔۔ از س ن مخمور

    کراچی کی رونق (مرکزی خیال ماخوذ) س ن مخمور ڈاکٹر نے ہم سے فیس لیتے ہوئے ہم کو مشورہ دیا کہ ہم اُس کے کلینک جوکہ فیڈرل بی ایریا میں بد قسمتی سے واقع تھا، وہاں سےصدر ،صدر سے اردو بازار پھر وہاں سے کیماڑی اور پھر کیماڑی سے سے ناظم آباد او ر ناظم آباد سے بفرزون اور پھر بفرزون سے واپس اپنے گھر...
Top