وہ عربی نہیں جانتا تھا نہ ہی اسے عربی کے کسی لفظ کا مطلب معلوم تھا۔ اس کے باوجود جب کبھی دورانِ سفر محمد المصری قرآن مجید کی کسی سورة کی تلاوت کرتا تو سکپ کان لگا کر سننے لگتا، اگر وہ جلدی پڑھتا تو اسے کہتا: “رکو! اسے ذرا ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔” سنتے ہوئے اس کی کیفیات بھی بدلتی رہتیں، سمجھ نہ آنے کے...
کچھ بچے بڑے ہی انوکھے مزاج کے ہوتے ہیں ۔ ماں ایک بات سے روکتی ہے ڈانٹتی ہے ، ڈراتی ہے یہ سمجھتے ہیں اب ماں کی پوری توجہ مجھ پر ہے ۔ اوپر اوپر سے روتے ہیں ماں سے لاڈ کرتے ہیں پھر تھوڑے دن بعد جوں ہی دیکھتے ہیں ماں کی توجہ ہٹی وہی غلطی دوبارہ دہراتے ہیں ، پھر مار کھاتے ہیں، ڈانٹ کھاتے ہیں اور دل...
واحد اور احد میں فرق:
عربی زبان میں واحد کا لفظ بالکل اسی طرح استعمال ہوتا ہے جس طرح ہم اردو میں ایک کا لفظ استعمال کرتے ہیں ۔
بڑی سے بڑی کثرتوں پر مشتمل کسی مجموعہ کو بھی اس کی مجموعی حیثیت کے لحاظ سے واحد یا ایک کہا جاتا ہے ، جیسے ایک آدمی ، ایک قوم ، ایک ملک ، ایک دنیا ، حتی کہ ایک کائنات...
خونی رشتوں کے علاوہ دوسرے انسانوں سے دوستی، تعلق ، میل جول ایک انسان کی فطرت میں شامل ہے کیونکہ انسان زندگی گزارنے کے لیے دوسرے انسانوں کا محتاج ہے اور اکیلا نہیں رہ سکتا ۔اردو میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ انسان اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے، یعنی اگر اچھے دوست اور ساتھی ہوں تو اس میں اچھی عادات کا...
ڈیڈی ۔۔ ڈیڈی سعد کی آواز سنائی دی تو دادی کے پاس بیٹھی سوہا ہنسنے لگی، ”لیجیے سعد بھیا کا نیا کارنامہ ، اس نے ابو جان کو ڈیڈی کہنا شروع کر دیا ہے۔“سعود نے سکول کا کام کرتے ہوئے ہاتھ روک کر سوہا آپی کی طرف دیکھا اور کہنے لگا: ”بھلا اس میں کیا ہرج ہے ، اگر اس نے ابو کو ڈیڈی کہہ دیا ہے؟“
”ڈیڈ...
یار زید ! دادی کا انتقال ہوگیا ہے”۔ عبد الکریم نے خشک جھاڑیوں پر ٹانگیں پھیلائے، درخت سے ٹیک لگا کر بیٹھے زید کےساتھ گرنے کے انداز میں بیٹھتے ہوئےکہا:
”کل ظہر کے بعد جنازہ ہے۔”
“کیا میں ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پاؤں گا؟ چل نا چلتے ہیں، رات کے آخری پہر ، بس چہرہ دیکھ کر واپس لوٹ آئیں گے۔” زید...
وہ لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھا۔ محترم وزیر اعظم نے اس کی فائل کھولی اور غور سے پڑھنے لگے، اس کے اعزازات اور کامیابیوں کی تفصیل پڑھ کر ان کی آنکھیں چمکنے لگیں، وہ زیر لب بولے: “آزمانے میں کیا حرج ہے۔”
۔۔۔۔۔۔
آسیہ نے پانچ سالہ ننھے معصوم بچے کو سینے سے لگاتے ہوئے کہا: “احمد میرے لختِ جگر! میری...
محشر
اسے جنت کی رغبت و شوق دلایا گیا داخلے کا ٹکٹ تھما کر جنتی ہونے کی گارنٹی بھی دی گئی ۔
رمضان میں شیطان جکڑ لیے گئے تھے چنانچہ اس کا کام مزید آسان ہوگیا ۔
اس نے جیکٹ پہنی جنت کی طلب میں کچھ لوگوں کو جہنم رسید کرنے جمعہ کے دن مسجد جا پہنچا صدر دروازے پر جہنم کے دروغے وردی میں ملبوس اس کی...
میرے ہمدم ! آنکھیں خواب دیکھتی ہیں اور مدتوں ان کی دیکھ بھال کرتی اُجڑتی جا رہی ہیں۔ تنہائیوں کی دُھوپ نے چہرہ جلا کر راکھ کردیا مگر ظاہر کی آنکھ دیکھ نہیں پاتی۔ درد جوڑتے جوڑتے لفظ ٹوٹ گئے اور لفظوں کے جوڑنے میں عبارت کی ہر سطر بکھر گئی، آئینے تڑخ کر ٹکڑوں میں بٹ گئے اور ان نا تراشیدہ...
”ڈیڈ! مجھے پانچ ڈالر چاہیے۔“ سکپ ایسٹس گھر کے لان میں اپنے دوست محمد المصری کے ساتھ بیٹھا کاروبار سے متعلق ایک اہم مسئلہ پر گفتگو کر رہا تھا۔ عین اسی وقت اس کی دس سالہ بیٹی ماریا نے اس سے آ کر کہا:
”آپ اس ماہ کا جیب خرچ لے چکی ہیں۔“ اس نے نرمی سے جواب دیا:
”ڈیڈ پلیز ! میں وہ خرچ کر چکی ہوں ،...
“آج کوئی چھت پر نہیں جائے گا، نہ ہی پتنگ اڑائے گا” ابا جان نے زور سے کہا اور کالج روانہ ہوگئے۔ فہد نے جی کہتے ہوئے سر ہلایا اور گیٹ بند کرکے اندر آ گیا۔
پے درپے ڈور سے زخمی ہوجانے والے المناک حادثات کی وجہ سے شہربھر میں پتنگ بازی پر پابندی تھی۔ گرمیوں کی چھٹیاں تھیں۔ لمبی دوپہر میں جب امی جان...
اس قدر سخت موسم میں وہاں تک پہنچنا نہایت مشکل ہو گا۔” آفیسر نے انتہائی اہم مشن کے متعلق اپنے ساتھیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چھڑی سے دیوار پر لگے نقشے کی طرف اشارہ کیا:
“یہ دنیا کے تین سب سے بلند پہاڑی سلسلے ہیں جو اونچی اور دشوار گزار چوٹیوں پر مشتمل ہیں اور یہاں، اس جگہ آکر مل جاتے ہیں۔ سرد موسم...
آج تن پہ اچھا رنگ کیا اوڑھ لیا ہر طرف رنگ ہی رنگ دکھائی دینے لگے اور سوچ کے ہر رنگ میں رنگ ہی رنگ چمکنے لگے، آسمان کا نیلا ہر سو پھیلا رنگ ، زمین کا سنہرا مہکتا رنگ ، شجر کی ہر ڈال پہ جھومتے پتوں کا ہریالا رنگ، یہانتک کہ آسمان پر اڑتے کالے سیاہ کووں کا رنگ بھی حسین لگنے لگا ۔
یہ فانی انسان...
رات ہو چکی تھی۔ آسمان ایک سیاہ گنبد کی طرح دکھائی دے رہا تھا جس میں بے شمار ستارے چمک رہے تھے۔ چھوٹا ابراھیم چھت پر چت لیٹا آسمان پر چمکتے ستاروں کو بہت غور سے دیکھ رہا تھا۔ ایک طرف سات ستاروں کا جھرمٹ تھا اس کی سیدھ میں ایک موٹا چمک دار تارہ تھا۔ اس کے دوست نے اسے بتایا ، یہ چمکتا ستارہ ہمارا...
کچھ دن پہلے ایک تحریر نگاہ سےگزری۔ خلاصہ جس کا یہ تھا کہ یوں تو سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام ہوتا ہے لیکن ڈرائیونگ سیکھنے والے کے اردگرد چند ہی گاڑیاں ہوتی ہیں جن سے اسے واسطہ پڑتا ہے، پس اگر وہ ان سے بہترین طریقے سے نبٹ لے تو پرفیکٹ ڈرائیور بن جاتا ہے۔
مجھے تو زندگی بھی ایسی ہی ایک شاہرہ لگتی ہے۔...
گھنٹی کی آواز سن کر ابوبکر نے کاپی پین ایک طرف رکھا اور باہر بھاگا۔ نانو جان نے اسے لکھنے کے لیے اکٹھے چار صفحات دے دئیے تھے۔ وہ پڑھائی میں ہوشیار تھا سارا سبق یاد کر لیتا لیکن لکھنے کی مشق کم ہونے کی وجہ سے اس کی لکھائی خراب تھی۔
تھوڑی ہی دیر میں وہ نانو جان کے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ...
آٹھویں جماعت کا کمرہ مختلف آوازوں سے گونج رہا تھا ۔ ہر سال جماعت میں سوال و جواب کا ایک مقابلہ کروایا جاتا ، جس میں سب بچیاں ذوق وشوق سے حصہ لیتی تھیں ۔
اس سال مقابلے کا موضوع “ معلوماتِ قرآن حکیم ” رکھا گیا۔ بچیوں کو ایک ماہ پہلے ہی موضوع بتا دیا گیا۔ پوری کلاس خوب زور شور سے مقابلے کی تیاری...
“آج پھر تم کسی سے لڑ کر آئے ہو؟” یوسف صاحب نے گھر آتے ہی بلال سے سوال کیا
“ہاں لڑا ہوں۔ اور کیوں نہ لڑتا ؟ کیا مار کھا کر آجاتا ؟ جب بھی مجھے کوئی کچھ کہے گا میں اس کا منہ توڑ دوں گا” بلال نے انتہائی غصے اور بدتمیزی سے جواب دیا
یوسف صاحب نے موٹر سائیکل ایک طرف کھڑی کی اور صحن میں بچھی چارپائی...
حصہ اول:
امی جان ! بتائیں نا حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر قرآن مجید میں کہاں کہاں ہے؟” ابوبکر نے اپنی امی کی چادر پکڑتے ہوئے کہا:
اس کی امی جو مغرب کی نماز پڑھ کر جائے نماز تہہ کررہی تھیں بولیں: “ابوبکر میں نے آپ سے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم رات کو اس موضوع پر بات کریں گے اور قرآن مجید کھول کر آیات...
خالق کائنات نے ہر جاندار کو الگ الگ خصوصیات کے ساتھ پیدا کیا جو اس سے جدا نہیں ہو سکتیں۔ انسان کی پیدائش بھی بہت سی خوبیوں اورنفس کی کمزوریوں کے ساتھ ہوئی۔ انسان بحیثیت ذات لذت کا متلاشی ہے۔ ہمیشہ اس چیز کی تلاش میں رہتا ہے جو اسے خوشی اور لذت بخشتی ہے اور اس سے اجتناب کرتا ہے جو اسے رنج والم...