نزہت وسیم

  1. ام اویس

    ایک منظر ۔ نزہت وسیم

    ساس ( اندر آتے ہوئے )”السلام علیکم “ بہو : “وعلیکم السلام امی جان آپ کا کیا حال ہے ؟” ساس : “ٹھیک ہوں الله کا شکر ہے گھٹنوں میں درد ہے۔” (ہائے ہائے کرتی اندر آکر بیٹھ جاتی ہیں ) بہو : “امی آپ بہت دنوں بعد آئیں میں کھانا لاؤں آپ کے لیے ؟ “ ساس : “نہیں بیٹا میں ابھی کھانا کھا کر آئی ہوں ۔”...
  2. ام اویس

    چاند رات

    رمضان المبارک کا مہینہ درحقیقت مسلمانوں کی تربیت کا مہینہ ہے۔ گویا ایک ریفریش کورس ہے جس میں باقی گیارہ مہینوں کی کارگزاری کا تعین کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو الله تعالی کے احکام کا پابند بنانے کے لیے رمضان میں ان پر حلال چیزوں کے استعمال پر بھی مخصوص اوقات میں پابندی لگا دی جاتی ہے ۔ تاکہ حرام...
  3. ام اویس

    رمضان اور پکوڑے

    بچپن میں کسی بات یا کام کو بھول جانے پر جب ماں کی پیار بھری ڈانٹ پڑتی تو ایک دم وہ کام یاد آجاتا ۔ تب ہی اکثر نصیحت کے لیے ایک بے وقوف بھلکڑ کی کہانی سنائی جاتی تھی جواپنی خالہ سے ملنے دوسرے گاؤں جاتا ہے ۔ اس کی خالہ اسے پکوڑے بنا کر کھلاتی ہے ۔ پکوڑے کرارے اور خستہ ہونے کی وجہ سے اسے بہت پسند...
  4. ام اویس

    مختصر تفسیر پارہ سولہ

    *پارہ ~~~16~~~قَالَ َاَلَمْ* سولہوں پارے کی ابتدا حضرت موسٰی علیہ السلام کے حضرت خضر کے ساتھ علمی سفر پر روانہ ہونے سے ہوئی۔ اور حضرت خضر علیہ السلام نے موسی علیہ السلام کو پہلے ہی تنبیہ کر دی کہ آپ کوئی سوال نہیں پوچھیں گے ۔ اس سفر میں تین واقعات پیش آئے ۔ دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے ۔ کشتی...
  5. ام اویس

    ریجنٹ پارک مسجد لندن

    یہ لندن کی مرکزی مسجد ہے جو ریجنٹ پارک میں واقع ہے ۔ لندن میں مسجد کی تعمیر کیسے ہوئی یہ ایک لمبی داستان ہے جس میں بے شمار لوگوں کی کوشش ، محنت اور دولت شامل ہے ۔ انیسویں صدی کے آغاز سے ہی لندن میں مسلمانوں کے لیے ایک مسجد کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جہاں نہ صرف یہ کہ مسلمان نماز کی ادائیگی...
  6. ام اویس

    کون کون سے رشتے حرام ہیں ۔۔

    کون کون سے رشتے حرام ہیں ۔۔۔ شریعت مطہرہ نے نکاح کے بارے میں بہت سے احکام بتائے ہیں ۔ ان احکامات میں یہ تفصیل بھی ہے کہ کون سی عورت کس مرد کے لئے حلال ہے اور کون سا مرد کس عورت کے لئے حلال ہے ۔ ہر مسلمان کے لئے ان تفصیلات کا جاننا ضروری ہے ۔ قرآن مجید میں سورۃ نساء کے چوتھے رکوع میں یہ احکام...
  7. ام اویس

    قرآن مجید کی ایک آیت جس میں عربی کے تمام حروفِ تہجی موجود ہیں ۔

    ایک قرآنی آیت جس میں عربی کے سارے حروف تہجی پائے جاتے ہیں: مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ...
  8. ام اویس

    حق پسندی کا فریب

    ذاتی پسند بہت بڑی رکاوٹ ہے حق پسندی میں ۔۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب اپنی اپنی خواہشات کے پجاری بن گئے ہیں ۔ زندگی کا کوئی شعبہ دیکھ لیجیے جہاں اپنی پسند اور اپنی غرض سے کسی کی سوچ یا قانون کا ٹکراؤ ہوا وہیں اختلاف کی بنا رکھ دی ۔ اپنی بات بالکل درست اور دوسرے کی بات بالکل غلط قرار دے دی جاتی ہے ۔...
  9. ام اویس

    الجھن سلجھن

    خلا بڑہتے بڑہتے مہیب دائرہ بن گیا ۔۔۔ لیکن نظر اس ایک نقطے کی تلاش میں بھٹکتی رہی ۔۔۔ وہ جسے محور بنانا تھا ۔۔۔ وہ جس کے گرد ایسے دیوانہ وار چکر لگانا تھا کہ ہستی کا وجود پانی پانی ہوکر نہ چھلکے ۔۔۔ بھرا پیمانہ وجود کے ساتھ ساتھ دیوانگی کے سارے گر آزمائے ۔۔۔ اور ۔۔ وجود سے الگ نہ ہو ۔۔۔ خالی...
  10. ام اویس

    یقین

    کبھی کبھی دن کا آغاز دکھ تکلیف اور رنج کے ساتھ ہوتا ہے ۔ بہت سی تکلیف دہ باتیں جو شعور میں موجود ہوتی ہیں انسانی ذہن کو شدت سے متاثر کرتی ہیں ۔ انسانوں کے عمومی روئیے ، بچھڑوں ہوؤں کی یاد ، معاشرے کی ظالمانہ رسمیں ، رشتہ داروں کی قطع رحمی اور خود غرضی ، عزیزوں کی بے حسی اور لاپرواہی دل ودماغ کو...
  11. ام اویس

    علم الصرف وعلم النحو سے متعلق کچھ معلومات×××

    *مفعول کی کچھ اقسام *مفعول مطلق* مفعول مطلق مصدر ہوتا ہے ۔ وہ مصدر جو مفعول ہو اور اس سے پہلے اسی مصدر سے فعل آیا ہو ۔ مثال ۔۔۔ لَعِبَ حسنٌ لَعْباً حسن کھیل کھلتا ہے ۔ غور کرو ۔۔لعبٌ مصدر ہے ۔ لَعِبَ ۔۔۔ فعل ماضی ۔۔۔ فعل ۔۔۔ حسن ۔۔۔ فاعل ۔۔۔ اور لَعْبًا ۔۔۔۔ اسی مصدر سے مفعول آ...
  12. ام اویس

    علم التجوید

    علم التجوید تجوید لفظ کا مطلب ہے ۔۔ عمدہ کرنا ، سُتھرا کرنا ، کھرا کرنا ۔ اصطلاح میں اس سے مراد ہے ۔ حروف کو ان کے مخارج مقررہ سے تمام صفاتِ لازمہ اور صفاتِ عارضہ کے ساتھ بغیر کسی تکلّف کے ادا کرنا ۔ ※※※※※※※※※※ غرض و غایت ہر علم کو سیکھنے کی کوئی وجہ ہوتی ہے ۔ علم التجوید سیکھنے سے حروف کو...
  13. ام اویس

    کافی ہی کافی ہے

    ایتھوپیا میں رہنے والا خالد نت نئے قہوے بنانے اور ان کے اثرات جانچنے کا شوقین تھا ۔ وہ بھیڑ بکریاں چراتا اور اپنی بھیڑوں کو چرانے کے لیے گھاس پھونس کے میدان ڈھونڈتا رہتا ۔ اسی دوران وہ اپنے شوق کی تسکین کے لیے مختلف جڑی بوٹیوں سے قہوہ تیار کرتا اور ان کے اچھے برے اثرات کھوجتا رہتا ۔ ایک بار وہ...
  14. ام اویس

    ماہنامہ بقعۂ نور لاہور کے لیے لکھی گئی بچوں کی کہانیاں ۔

    بہادر شیرو رمضان اور عید الفطر کی گہما گہمی ختم ہوتے ہی سب بچوں کو قربانی کی فکر شروع ہوجاتی ۔ ہر وقت جانوروں کے قصے چھڑے رہتے کھیل کا موقع ہوتا یا کھانے کا دستر خوان ہر بات کی تان بکروں ، چھتروں اور ویہڑوں پر ٹوٹتی ۔ روز بڑے پاپا سے کہا جاتا کہ قربانی کے جانور لے آئیں لیکن وہ ہنس کر ٹال دیتے...
  15. ام اویس

    حریم ادب کے لیے میری تحریر ۔ ویزا

    ہر مہینے کی آخری جمعرات کو مجلس حریم ادب ہوتی ہے ۔ اس میں شامل ہونے کی شرط ہے کہ آپ کچھ نہ کچھ ضرور پڑھ کر سنائیں ۔ اپنی لکھی کہانی ، شاعری ، افسانہ ، آب بیتی ، جگ بیتی کچھ بھی پھر وہاں اس پر بحث ہوتی ہے خامیاں بتائی جاتی ہیں ، اصلاح کی جاتی ہے اور بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے ۔ آج کی مجلس...
  16. ام اویس

    سکول میں پہلا دن ۔ بچوں کی کہانی

    فروری کے آخری دن تھے مارچ سے بچوں کے سکول میں نئے داخلے شروع ہونے والے تھے ۔ چھٹی کے دن ابوبکر ، حسن اور زیان نانو سے ملنے آئے ۔ سب اکٹھے بیٹھے باتیں کر رہے تھے تبھی زیان کی امی جان نے بتایا زیان چار سال کا ہوگیا ہے اس لیے اس سال وہ اسے سکول داخل کروا دیں گی ۔ زیان نے رونا شروع کر دیا نہیں میں...
  17. ام اویس

    قرآن مجید کی سورتوں کے مضامین کا آپس میں ربط

    بسم الله الرحمٰن الرحیم اصول تفسیر القرآن الحکیم تفسیر القرآن بالقرآن تفسیر القرآن بالحدیث الصحیح و سُنّةٍ صحیحةٍ تفسیر القرآن من اقوال و افعال صحابةٍ کرام رضوان الله علیھم اجمعین تفسیر القرآن باجماعِ اُمّةٍ تفسیر القرآن باللغة العرب تفسیر القرآن بالرائے ( وہ رائے جو مندرجہ بالا پانچ...
  18. ام اویس

    یہ بھی ایک سنگین مسئلہ ہے!

    لباس ملکہ نے شہزادے کو اپنے سائے کا عادی بنا لیا تھا لیکن شہزادے کو لباس کی ضرورت تھی ۔ گھر گھر کی تلاش اور دیکھ بھال کے بعد ملکہ نے اس کے لیے بہت خوبصورت ، نرم و ملائم لباس کا انتخاب کیا ۔ لباس تیار کرنے والا ملکہ کے فریب سے آگاہ ہونے کے باوجود دھوکا کھا گیا اور اپنا سب سے قیمتی ، نفیس اور نرم...
  19. ام اویس

    ایک اور مسئلہ

    درد سر میں پڑنے والے جوتے نے اس کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیا لیکن درد کی جو لہر اس کے دل سے اٹھی تھی اس نے اسے بے حال کردیا ۔ اب تو آنکھیں بھی سوکھ چکی تھی آخر کب تک بہتی رہتیں وہ صحن میں پھسکڑا مارے بیٹھے تھی اور اس کا شوہر اس کے بازو کو پکڑ کر اندر لے جانے کے لیے گھسیٹ رہاتھا ساتھ ساتھ انتہائی بے...
  20. ام اویس

    چھوٹا سا مسئلہ

    اب کیا ہوگا ؟ وہ ایک ان پڑھ عورت تھی ۔ شادی کے بعد شوہر اسے شہر لے آیا ۔ مزدور آدمی تھا دیہاڑی لگاتا جو کما کر لاتا مل کرکھا لیتے ۔ کرائے کا چھوٹا سا مکان تھا ۔ اس کے ہاں پہلا بیٹا پیدا ہوا تو اخراجات میں اضافہ ہوگیا ۔ بچے کے لیے بہت سی چیزوں کی ضرورت تھی ۔ سردی کا موسم آیا اور بچہ نمونیے کا...
Top